عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے پر آئین کی پاسداری لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے پر آئین کی پاسداری لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
نعیم سہوتر


5d8603e59465e.jpg

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سینئر جج ہیں—فائل فوٹو:
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والوں پر آئین کی پاسداری لازم ہے اور ہم ہر اس شخص کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں، جس نے آئین کے برعکس کوئی کام کرنا چاہا ہو۔

کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں انہوں نے تقریب سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے قانون، عدالتی مداخلت اور سماجی تبدیلی' پر بات کی۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس دائر ہے، جسے انہوں نے چیلنج کیا ہوا ہے اور اس پر سپریم کورٹ کا 10 رکنی بینچ 24 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

اس ریفرنس کا آغاز مئی میں ہوا تھا، جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام مبینہ طور پر اپنی جائیدادیں چھپائیں۔

تاہم جسٹس عیسیٰ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ان کے بے باک خیالات کے لیے ریاست کے اندر دھڑوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کے خلاف الزام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے '72 سال پہلے آزادی حاصل کی، نہ کوئی جنگ لڑی نہ کسی عسکری قوت نے ہمیں ایک آزاد ملک مہیا کیا بلکہ یہ ایک سوچ تھی، ایک نظریہ تھا اور اسی سوچ اور نظریے پر یقین رکھنے والوں نے دوسروں کو قائل کیا اور ناممکن کو ممکن میں تبدیل ہوگیا'۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کو ایک معجزہ ہی سمجھیں اور اسی کو برقرار اور محفوظ رکھنے کے لیے عوام نے ایک طریقہ کار مہیا کیا جسے ہم آئین کہتے ہیں اور اس کا پورا نام آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔

آئین پاکستان پر ہی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کا آغاز ایک مختصر تمہید سے ہوتا ہے، جس میں واضح بیان کیا گیا ہے کہ عوام نے یہ آزاد ملک حاصل کیا جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا، اس کے ساتھ ہی آئین کی تمہید یہ کہتی ہے کہ جمہوریت کو قائم رکھنا ایک فریضہ ہے اور یہ فریضہ یقین دلاتا ہے کہ عوام ظلم و ستم سے محفوظ رہیں گے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسی تہمید میں آزاد عدلیہ کا بھی بالخصوص ذکر ہے، آئین 1973 میں مرتب کیا گیا مگر اس کی تمہید 1949 میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان اور اس وقت کی پارلیمان نے مرتب کی اور اس کو قرارداد مقاصد کا نام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے شروع ہی میں بنیادی حقوق کا ذکر ہے اور یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق سے کوئی بھی عمل اور قانون متصادم نہیں ہوسکتا۔

دوران خطاب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کی شق 199 اور شق (3) 184 کے ذریعے عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ بنیادی حقوق پر عملدرآمد یقینی بناتی ہیں، عدالت عظمیٰ کو آئین کی شق (3) 184 کے استعمال سے قبل اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جن بنیادی حقوق کی عملداری جاری ہے وہ ایسے ہیں جو مفاد عامہ سے منسلک ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس عدالت عالیہ کے لیے یہ لازم نہیں کہ جن بنیادی حقوق کی عملداری کی جارہی ہے وہ مفاد عامہ سے منسلک ہیں یا نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی شخص یا ادارہ بنیادی حقوق سے تجاوز کرے تو عدلیہ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اسے روکے، عدلیہ آئین پاکستان کا تیسرا ستون ہے اور وہ آئین و قانون کی تشریح کرتی ہے جبکہ عدلیہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر شخص اور ادارہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں کیونکہ تاریخ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جب ادارے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہیں تو ناصرف لوگوں کے بنیادی حقوق پامال ہوتے ہیں بلکہ ملک کمزور ہوتا ہے اور ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم مغربی پاکستان کو اب پاکستان کہتے ہیں مگر حقیقتاً یہ نصف پاکستان ہے، کیا ہم نے تاریخ سے سبق سیکھا؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 1971 میں صدر ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کے چیف جسٹس حمودالرحمٰن پر مشتمل کمیشن مقرر کیا تاکہ وہ معلوم کریں کہ کونسی وجوہات تھیں جن کی بنا پر ہم آدھا ملک کھو بیٹھے لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج 47 برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی حمودالرحمٰن کمیشن کی رپورٹ شائع نہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر وکلا دھرنا دیں گے، صدر سپریم کورٹ بار

اپنے ادارے سے متعلق جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کریں، ادارے اور ملک تب ہی مضبوط ہوتے ہیں جب وہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور آئندہ وہ غلطیاں نہیں دہراتے، کسی اور ادارے پر انگلی اٹھانے سے قبل میں اپنے ادارے کی بات کروں گا۔

اس دوران انہوں نے اپنی بات کی وضاحت چند مثالوں سے دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کی پارلیمان نے موبائل فون پر ٹیکس لگائے مگر نامعلوم شکایت پر عدالت عظمیٰ نے شق (3) 184 کو استعمال کرتے ہوئے ایک حکم امتناع کے ذریعے 6 مختلف ٹیکسز کو معطل کردیا۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حتمی طور پر یہ کیس سنا گیا تو فیصلہ ہوا کہ ایسا حکم امتناع صادر کرنے کا جواز نہ تھا کیونکہ ٹیکسز بنیادی حقوق میں شامل نہیں کیے گئے ہیں لہٰذا ان کو عائد کرنے پر بھی عدالت عظمیٰ شق (3) 184 کے تحت غور نہیں کرسکتی تھی، تاہم جس مدت تک یہ 6 ٹیکسز معطل رہے اس عرصے میں ایک سو ارب روپے کا نقصان ہوا، یہ رقم اب اکٹھی نہیں کی جاسکتی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا کام ہے کہ وہ ہرمسئلے کو بڑے غور و فکر کے ساتھ سنے اور کوئی حکم دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائے کہ جو حکم جاری کیا جارہا وہ آئین و قانون کے مطابق ہو کیونکہ جو فیصلے آئین و قانون کو نظرانداز کرکے کیے جاتے ہیں وہ بظاہر عوامی امنگوں کےمطابق ہوں لیکن وہ دیرپا نہیں ہوتے۔

پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس پر کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک میں ہر طرح کی خبریں شائع و نشر کرنے پر قدغن ہے، جس کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی نامور صحافی اب ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آتے، کیا کسی کو حق ہے کہ وہ سینسر شپ کرکے کسی دوسرے کی رائے پر پابندی لگائے؟۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 19 میں موجود ہے کہ چند معاملات کے علاوہ ہرشہری کو آزاد اظہار رائے کا بنیادی حق حاصل ہے اور اس بات پر بالکل قدغن نہیں لگائی جاسکتی کہ وہ بیانیہ جو کسی کو ناپسند ہو وہ نشر یا شائع نہ ہو، کوئی بھی ادارہ اپنی پسند کے مطابق یہ حکم نہیں دے سکتا کہ کوئی خبر شائع کی جائے یا نہ کی جائے اور نہ ہی کسی ٹیلی ویژن یا اخبار پر بندش لگائی جاسکتی ہے کہ وہ کسی کو ملازمت دیں یا ملازمت سے برطرف کریں، اس کے علاوہ حکومت کے پاس یہ بھی اختیار نہیں کہ وہ سرکاری اشتہار اپنی مرضی کے چینلز اور اخبارات کو ہی دیں اور اس طرح ان کا معاشی استحصال کریں۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی یہ اختیار ہے کہ کسی کو مجبور کریں کہ وہ حکومت کے خلاف یا کسی حکومتی ادارے یا کسی حکومتی شخص پر تنقید نہ کریں یا کسی صحافی کو برطرف کریں یا ان کے پرواگرام پر بندش لگائیں یا ان کے اداریوں پر پابندی لگائیں، یہ سارے ہتھکنڈے نہ صرف غیرقانونی ہیں بلکہ غیر آئینی بھی ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک اور طرز عمل جس سے میں بخوبی واقف ہوں وہ یہ کہ کبھی کچھ چینلز ٹی وی پر نظر نہیں آتے کیونکہ کچھ علاقوں میں کیبل آپریٹرز کو فون کرکے حکم دیا گیا ہوتا ہے کہ ان کی نشریات نہ دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کریں گے

عدالت عظمیٰ کے جسٹس نے کہا کہ جب خوف اس حد تک بڑھ جائے کہ لوگ اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لیے عدالتوں سے رجوع نہ کریں تو یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ بنیادی حقوق بھرپور طریقے سے رائج ہیں، لہٰذا جمہورت کو مستحکم کرنے کے لیے جس طرح آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے اسی طرح آزاد میڈیا بھی ضروری ہے۔

جسٹس فائز عیسٰی نے کہا کہ آئین پاکستان کی شق 5 کے مطابق ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ آئین و قانون پر عمل کرے جبکہ شق 6 کہتی ہے کہ کوئی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت یا دیگر غیرآئینی ذریعے سے آئین کی تنسیخ کرے یا اس کی کوشش کرے، تخریب کرے یا اس کی سارش کرے تو وہ ملک کے خلاف سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخصیات جنہیں عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ دی جاتی ہے اور جو اپنے عہدوں پر فائز ہونے سے قبل حلف اٹھاتے ہیں ان پر آئین کی پاسداری لازم ہے، مجھ سمیت صدر پاکستان، وزیراعظم، وزرا اور افواج پاکستان کا ہر افسر اور سپاہی ہم سب پر آئین کی پاسداری کرنا اور بھی لازم ہے کیونکہ ہم عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور یقیناً رزق حلال ہی حاصل کرنا چاہیں گے۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگرہم زندہ قوم رہنا چاہتے ہیں توہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ہر وہ طریقہ اپنائیں جو آئینی و قانونی ہو اور ہر اس شخص کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں جس نے آئین کے برعکس کوئی کام کرنا چاہا ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
تاہم جسٹس عیسیٰ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ان کے بے باک خیالات کے لیے ریاست کے اندر دھڑوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کے خلاف الزام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
اچھا یعنی ریاست کے اندر دھڑوں پر الزام ان کی آزادی پر حملہ نہیں ہے؟
سیاست دان سے سوال کرو تو جمہوریت خطرے میں
صحافی سے سوال کرو توآزادی صحافت خطرے میں
جج سے سوال کرو تو آزادی عدلیہ خطرے میں
فوجی سے سوال کرو تو ملک کی سالمیت خطرہ میں
بیروکریٹ سے سوال کرو تو بیروکریسی خطرہ میں
ایسا کب تک چلے گا؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی شخص یا ادارہ بنیادی حقوق سے تجاوز کرے تو عدلیہ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اسے روکے
اسی لئے موصوف جج نے شریف خاندان کو حدیبہ پیپر ملز کرپشن کیس میں منی لانڈرنگ کی تمام منی ٹریل موجود ہونے اور اسحاق ڈار کے وعدہ معاف گواہ بننے کے باوجود با عزت بری کر دیا تھا۔
SC says Hudaibiya reference used as tool to pressurise Sharif family
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس پر کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک میں ہر طرح کی خبریں شائع و نشر کرنے پر قدغن ہے، جس کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی نامور صحافی اب ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آتے، کیا کسی کو حق ہے کہ وہ سینسر شپ کرکے کسی دوسرے کی رائے پر پابندی لگائے؟۔
اسی لئےفاضل جج نے حدیبیہ پیپر ملز کرپشن کیس کو میڈیا پر ڈسکس کرنے کی پابندی لگا دی تھی۔
No live shows on Hudaibiya, rules SC
 

جاسم محمد

محفلین
اس کے علاوہ حکومت کے پاس یہ بھی اختیار نہیں کہ وہ سرکاری اشتہار اپنی مرضی کے چینلز اور اخبارات کو ہی دیں اور اس طرح ان کا معاشی استحصال کریں۔
اسی لئے معزز جج ن لیگ حکومت کے اپنے حق میں خبریں چلانے والے میڈیا گروپس کو سب سے زیادہ سرکاری اشہارات دینے پر خاموش رہے۔
ads.jpg

ads-channels-2.jpg

ads-1-channels.jpg

Which newspaper got the biggest share of government ads from 2013 to 2016? - Daily Pakistan Global
 

جاسم محمد

محفلین
انہوں نے کہا کہ وہ شخصیات جنہیں عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ دی جاتی ہے اور جو اپنے عہدوں پر فائز ہونے سے قبل حلف اٹھاتے ہیں ان پر آئین کی پاسداری لازم ہے، مجھ سمیت صدر پاکستان، وزیراعظم، وزرا اور افواج پاکستان کا ہر افسر اور سپاہی ہم سب پر آئین کی پاسداری کرنا اور بھی لازم ہے کیونکہ ہم عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور یقیناً رزق حلال ہی حاصل کرنا چاہیں گے۔
اسی لئے اس جمہوریت پسند جج نے تاحال اپنے پر لگے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام کا کوئی دفاع پیش نہیں کیا ہے۔ بلکہ ن لیگی روایت کے عین مطابق اسے اسٹیبلشمنٹ کی سازش قرار دیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تاہم جسٹس عیسیٰ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ان کے بے باک خیالات کے لیے ریاست کے اندر دھڑوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کے خلاف الزام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
ریاست کے اندر دھڑوں نے الزام کیا لگا یا، فائز عیسیٰ کے وکیل کو دل کا حملہ ہو گیا
 
Top