تعارف ’’میں وہی ہوں جو شرارتی تھا‘‘

فاخر

محفلین
محترم محفلین و معز ز احباب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ آپ تمام حضرات بخیر ہوں گے ۔ ایک دوسری آئی ڈی سے راقم گنہ گاربزم میں حاضرہوا ہے ۔ وہ اس لیے کہ نہ جانے کیوں کس کی نظر لگ گئی کہ وہ پہلی والی آئی ڈی افتخاررحمانی فاخر بلاک ہوگئی ، یا پھر بلاک کردی گئی ،واللہ اعلم بالصواب۔ پہلی والی آئی ڈی فیس بک کے ذریعہ بنائی تھی ،فیس بک کی آئی ڈی تو سلامت ہے ؛لیکن اردو محفل فورم کی آئی ڈی بلاک ہوگئی ۔کئی دنوں کے جی توڑ مشقت کے بعد جب وہ پرانی والی آئی ڈی کھل نہ سکی تو ناچار اس آئی ڈی ’’فاخرؔ افتخاررحمانی‘سے آپ سے شرف تخاطب حاصل کررہا ہوں ۔محفلین میں ایسے بہت لوگ ہوں گے ، جنہیں اس سلسلے میں مہارت تامہ حاصل ہوگی ،ان سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں ۔ پرانی آئی ڈی سے میری کئی’’ کھٹی میٹھی ‘‘یادیں وابستہ ہیں،احباب سے دل لگی کی یادیں ہیں تو نوک جھونک بھی ہے ، میں ان یادوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر رکھنا چاہتا ہوں ۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں ماہرین توجہ فرمائیں گے ،بندہ ناچیز ممنون و مشکورہوگا ۔
افتخاررحمانی فاخرؔ
 
سید عاطف علی

لائبریرین

باز خوش آمدید۔ اس کے لیے مدیران کا تعاون درکار ہو گا۔ محمد تابش صدیقی بھائی
جاسمن باجی۔
وغیرہ
 
ایسا لگتا ہے کہ آپ نے کوئی ایک ہفتہ قبل اپنے پرانے کھاتے کا پاسورڈ تبدیل کیا تھا۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو یاد کر کے اس پاسورڈ کی مدد سے لاگن ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔ :) :) :)
 
Top