پشاور کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کیلیے برقع یا عبایا لازمی قرار

جاسم محمد

محفلین
پشاور کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کیلیے برقع یا عبایا لازمی قرار
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1810728-girls-1568644877-982-640x480.jpg

اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، نوٹی فکیشن، فوٹو: فائل

پشاور کے تمام سرکاری گرلز اسکولوں میں طالبات کے لیے برقع یا عبایا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) ثمینہ غنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ضلع بھر کے مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکولز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ طالبات کو پابند کریں کہ اسکول آنے جانے کے وقت برقعا، عبایا یا چادر لازمی پہن کر آئیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، اعلامیہ میں اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

سید ذیشان

محفلین
مشیر تعلیم کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے اور کچھ نہیں ہے تو اس قسم کے ڈرامے کر رہا ہے۔ پشاور میں تو پہلے سے ہی لڑکیاں نقاب کرتی ہیں۔ اس نوٹیفیکشن کا اپنے نمبر بڑھانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے۔
 

سین خے

محفلین
یہ ایک عام پاکستانی سوچ ہے کہ پردہ ہوگا تو صرف عبایا یا برقع پہن کر ہی ہوگا۔ اتنی چھوٹی بچیوں پر اتنی مشکل ناجانے کیوں ڈالی گئی ہے۔

سعودی عرب میں انقلاب آرہا ہے۔ پچھلے سال سعودی مفتی نے ٹی وی پر فتویٰ دیا تھا کہ خواتین کے لئے پردہ کرنے کے لئے عبایا پہننا ضروری نہیں ہے۔ وہ اپنے ماحول اور تہذیب کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو کوور کریں۔

شیخ عبداللہ المطلق نے"عبایا" سے متعلق اپنے فتوے کی وضاحت کر دی
 

سین خے

محفلین
اگر سکول کی بچیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے تو دو ڈنڈے پبلک میں مار دئیے جائیں۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کہ کس کی ہمت ہوتی ہے۔ یہ ہے اس مسئلے کا حل!
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ایک عام پاکستانی سوچ ہے کہ پردہ ہوگا تو صرف عبایا یا برقع پہن کر ہی ہوگا۔ اتنی چھوٹی بچیوں پر اتنی مشکل ناجانے کیوں ڈالی گئی ہے۔
اس حوالہ سے یہاں کچھ مغربی ممالک میں بھی حال ہی میں قانون سازی ہوئی ہے۔ اور خاص طور پر سکول میں چھوٹی بچیوں کے پردہ کرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
Norway bans burqa and niqab in schools
Where are 'burqa bans' in Europe? | DW | 01.08.2019
 

سین خے

محفلین
اس حوالہ سے یہاں کچھ مغربی ممالک میں بھی حال ہی میں قانون سازی ہوئی ہے۔ اور خاص طور پر سکول میں چھوٹی بچیوں کے پردہ کرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
Norway bans burqa and niqab in schools
Where are 'burqa bans' in Europe? | DW | 01.08.2019

مصر میں بھی نقاب پر بین لگانے کے لئے کافی شور مچا رہتا ہے۔ 2009 میں الازھر یونیورسٹی کے مفتی شیخ تنطاوی کے ایک لڑکی کا نقاب اتروانے کا واقعہ بہت مشہور ہوا تھا۔
Sheik of Al Azhar bans face veil - IslamiCity
الازھر یونیورسٹی کے علماء اور مفتیوں کے نزدیک نقاب غیر اسلامی ہے۔ کچھ کے نزدیک یہ یہودی روایت ہے اور کچھ کے نزدیک اسلام سے پہلے کے جاہلیت کے دور کی۔ مصر میں کلاس رومز وغیرہ میں نقاب بین ہے۔ اور یہ بہت سالوں سے ہے۔
Niqab Debate in Egypt: Divided Scholars - Qantara.de
 
ایک فیس بُک پوسٹ پر سینئیر،جونئیر، کلاس فیلو، بیچ میٹ انجنٰینرز کے تبصرے
A نے کہا:
Islam orat ko pardy ka hukam deta h. Achi bat h agr kpk me abaya must horha h. Jis tra non Muslim sharab purchase kr sakty hyn usi tra non muslim girls abaya vala option skip kr sakti hyn. Notice me ye khi nhi lika k non muslim girl b abaya pehny.
مزید

Mohammad ..... its not about pakistani culture. Its about islam. And ... Ali sb ye personal h?? Ap is time vo valy qatar molvio vala behav kr rhy k agr aik kam nhi kia to dosra b krny ki zarorat nhi. Larki ka parda krna society ko bht sy jaraim sy bachata h. Jo larki paida hoty dafna di jati thi zinda us ko islam ny jeeny ka haq dia or aj vohi larki is islam sy cutkara chati.

مزید

Mohammad ..... tmy lagta h k parda krny ka hukam mazaq h? Are yo muslim? Hukam manna or na manna alag bat h but Allah ki khi hoi baat ka mazaq kis tra ura rhy ho? Mtlb saaans lyny vali baat? Sharm kr or dob mar. Tmy laagta h k islam ny parda krny ka kah k galat kha?


[یہ وکیل صاحب ہیںQuote=B]
yar tu deen Muhammadi ko Quaide azam ki bat se compare kar raha ha ?
jub quran or sunnah ne bol dia k muslim women abaya pehne to quaide azam ya me or tum kon hote han argue karne
[/quote]

C نے کہا:
Sir koi bura step tw nahe haiiii. Agr kisi non muslim country main hijab py pabandi lag sakti hai halaky wahan muslim bhi mojood hain tw hum islam ki taleemat py amal q nahe kar sakty?

D نے کہا:
Totally disagree with you bro, Bepardgi ka dars to koi b mazhab ni deta, Christian hon ya Muslim.

E نے کہا:
Quome youth sa desi liberal tak ka safar ......baqi ma khamosh
 

فرقان احمد

محفلین
ایک دن پابندی لگتی ہے اور اسی دن پابندی اٹھا بھی لی جاتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ویسے، موجودہ حکومت کو خواتین کو معاف کر دینا چاہیے۔ پہلے دیگر معاملات نپٹا لیں، اس کے بعد ان کی طرف توجہ دیں تو شاید وہ بھی حکومت کی ممنونِ احسان ہوں گی۔ آئے روز کی سبکی سے بچنے کا ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ نئے مسائل میں سر نہ کھپایا جائے۔ جو آپ کے سپرد کیا گیا ہے، پہلے اسے سدھار لیجیے۔
 
Top