انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

اے خان

محفلین
کم از کم پہلی اسٹیج تو کوالیفائی کرتا ہو۔ اگر کوئی فلٹر لگانا ہی مقصود ہے تو کبیرہ گناہ جن پر اللہ نے حد لگائی ہے، ان سے بالخصوص بچتا ہو۔ باقی محاسن بھی اچھے کردار کا خاصہ ہیں۔ لیکن یہ بعد کی بات ہے۔ تزکیہ نفس کا عمل تو زندگی کی آخری سانس تک جاری رہتا ہے۔
جی شکریہ
آپ نے بہت ہی خوبصورت جواب دیا.
دینی مدارس سے فارغ التحصیل شخص بھی بے راہروی کا شکار ہو سکتا ہے
بالکل ہوسکتا ہے
اسی طرح سات پردوں میں لپٹی کوئی خاتون بھی اخلاقی پستیوں کی دلدل میں گر سکتی ہے
جی بالکل ایسا ہوسکتا ہے
جبکہ ریمپ پر واک کرتی ہوئی کوئی ماڈل بھی با کردار ہو سکتی ہے۔
جی میرے خیال میں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ آپ ہی نے کہا کہ
اگر کوئی فلٹر لگانا ہی مقصود ہے تو کبیرہ گناہ جن پر اللہ نے حد لگائی ہے
میرے خیال میں ریمپ پر واک کرتی ہوئی ماڈل کا عمل کبیرہ گناہ میں آتا ہے
:):):)
 
La Alma

لائبریرین
جی شکریہ
آپ نے بہت ہی خوبصورت جواب دیا.

بالکل ہوسکتا ہے

جی بالکل ایسا ہوسکتا ہے

جی میرے خیال میں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ آپ ہی نے کہا کہ

میرے خیال میں ریمپ پر واک کرتی ہوئی ماڈل کا عمل کبیرہ گناہ میں آتا ہے
:):):)
خوب۔:)
ماڈلنگ گناہ ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن ہمیں لوگوں کے بارے میں زیادہ Judgemental نہیں ہونا چاہیے۔
اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ ایک ماڈل پر کیا حد لگے گی؟
اگر آپ میرے مراسلے کا ہی ریفرنس دے کر مجھے جواب دے رہے ہیں تو میں نے کہا ہے کہ وہ گناہ کبیرہ جن پر اللہ نے حد لگائی ہے۔
لیکن کیا ماڈلنگ پر کوئی حد لگتی ہے؟ جیسے قتل، چوری ، فساد یا Adultery وغیرہ پر لگتی ہے۔ گناہ ہے اس سے انکار نہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
چلیں ماڈلنگ کرنے والی خواتین کو چھوڑیے کہ ان کے ہاتھوں لوگوں کے نازک ایمان خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔

کم از کم Miss Emma Lilian Todd جیسی خواتین کو تو باکردار شمار کر لیں۔

E._Lilian_Todd_%281906%29.jpg

یا میڈم Marie Curie جیسی خواتین کو

745px-Pierre_and_Marie_Curie.jpg

کیا خیال ہے؟
 
بافقیہ

محفلین
La Alma جان

میں بحث بغیر اتفاق کے یہیں ختم کرتا ہوں۔ جواب در جواب سے دیواریں کھڑی ہوتی ہیں اور کسی کو باتیں سمجھ میں نہیں آتیں۔

بحث سے ایمان بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ اس اندیشے کے باعث میں ہاتھ اٹھاتا ہوں۔ والسلام
 
اے خان

محفلین
خوب۔:)
ماڈلنگ گناہ ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن ہمیں لوگوں کے بارے میں زیادہ Judgemental نہیں ہونا چاہیے۔
اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہی ہوں کہ ایک ماڈل پر کیا حد لگے گی؟
اگر آپ میرے مراسلے کا ہی ریفرنس دے کر مجھے جواب دے رہے ہیں تو میں نے کہا ہے کہ وہ گناہ کبیرہ جن پر اللہ نے حد لگائی ہے۔
لیکن کیا ماڈلنگ پر کوئی حد لگتی ہے؟ جیسے قتل، چوری ، فساد یا Adultery وغیرہ پر لگتی ہے۔ گناہ ہے اس سے انکار نہیں۔
جی اس پر کوئی حد نہیں لگتی کیونکہ اس کے عمل سے کسی کو ایسا نقصان نہیں پہنچ رہا جیسے چوری فساد وغیرہ میں پہنچ رہا ہے. لیکن خود اپنے آپ کو جو نقصان پہنچا رہی ہے اس کی تلافی ناممکن ہے. کیونکہ کوئی عورت اتنی گھٹیا نہیں ہے کہ اسے شوپیس بنایا جائے. اور لوگوں کے سامنے گھومایا جائے. میں صرف ماڈلنگ کا کہہ رہا ہوں میرے مراسلے سے یہ مراد نہیں کہ عورتوں پر ہر جگہ پابندی لگائی جائے.
جیسا کہ اسکول میں بچوں کو استانی جتنا بہتر پڑھا سکتی ہے. کوئی مرد استاد اتنا بہتر نہیں پڑھا سکتا. اسی طرح ایک ہسپتال میں ایک عورت نرس جتنا بہتر کئیر کرسکتی ہے مرد نہیں کرسکتا کیونکہ عورت میں رحم کا مادہ مردوں سے زیادہ ہے.
 
آپ درست کہہ رہے ہیں۔ ‬
‫ماڈلنگ والی بات کسی اور تناظر میں کہی تھی جو شاید آپ صحیح طرح سمجھ نہیں پائے۔ ‬
‫بلکہ قرآن میں جن آیات میں اللہ نے مردوں اور عورتوں کو اپنی نگاہیں پست رکھنے کا حکم دیا ہے وہاں عورتوں کو اس بات کی نصیحت بھی کی گئی ہے کہ اپنے پاؤں زمین پر اس طرح نہ ماریں کہ ان کی مخفی زینت معلوم ہو۔ یہ بات ماڈلنگ پر عین صادق آتی ہے۔
 
زیک

مسافر
چلیں کچھ تو پاکستانیت باقی ہے کہ اپنے چٹے ہونے پر دوسروں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی عادت ہنوز موجود ہے۔۔
آپ لوگوں کا ملک ہے جو مرضی کریں۔ چاہے تو سکول کی طالبات کو چھیڑنے والوں کو روکنے کی بجائے لڑکیوں کو برقعے پہنا دیں
 
La Alma

لائبریرین
کبھی کبھی انتہائی حیرت ہوتی ہے کہ بھلے ہمارے معاشرے میں ظلم وستم کا بازار گرم ہو، لوگ جھوٹ بولیں، رشوت لیں ، گالی گلوچ کریں، نشہ کریں، بد دیانتی کریں، حرام کمائیں، نماز نہ پڑھیں، روزہ نہ رکھیں ، قتل و غارت کریں، عصمت دری کریں، شرک کریں۔۔۔ الغرض ہمارے ارد گرد ہر قسم کے اخلاق رذیلہ موجود ہوں، پھربھی کسی کو اپنا ایمان خطرے میں پڑا نظر نہیں آتا،لیکن جہاں کہیں بے پردہ عورت نظر آ جائے سب کی دینی حمیت جاگ اٹھتی ہے اور اپنے ایمان کی فکر ستانے لگتی ہے۔ نجانے کیوں۔۔۔

جان

غالباً اس کی وجہ "اندر کا چور" ہے! :)
 
الحمدللہ ٹچکراں کرنے والی عادت بھی جوں توں قائم دائم ہے۔

سیانے سچ کہہ گئے ہیں کہ
تُسی پاکستان توں باہر جا سکتا اوہ پاکستان تہاڈے اچوں نہیں جا سکدا۔۔۔

آپ لوگوں کا ملک ہے جو مرضی کریں۔ چاہے تو سکول کی طالبات کو چھیڑنے والوں کو روکنے کی بجائے لڑکیوں کو برقعے پہنا دیں
 
فرقان احمد

محفلین
کبھی کبھی انتہائی حیرت ہوتی ہے کہ بھلے ہمارے معاشرے میں ظلم وستم کا بازار گرم ہو، لوگ جھوٹ بولیں، رشوت لیں ، گالی گلوچ کریں، نشہ کریں، بد دیانتی کریں، حرام کمائیں، نماز نہ پڑھیں، روزہ نہ رکھیں ، قتل و غارت کریں، عصمت دری کریں، شرک کریں۔۔۔ الغرض ہمارے ارد گرد ہر قسم کے اخلاق رذیلہ موجود ہوں، پھربھی کسی کو اپنا ایمان خطرے میں پڑا نظر نہیں آتا،لیکن جہاں کہیں بے پردہ عورت نظر آ جائے سب کی دینی حمیت جاگ اٹھتی ہے اور اپنے ایمان کی فکر ستانے لگتی ہے۔ نجانے کیوں۔۔۔

درست!
 
ادارہ اے خان کو کھیل اور کھلاڑی زمرے میں خوش آمدید کہتا ہے۔ وہاں کے در و دیوار کی خموشی میں مذکور زیریں سارے راز پنہا ہیں۔۔

آپ جب چاہیں محفل کے تجربہ کار سینئر "عاشقوں" سے اپنی تھیرپی کروا سکتے ہیں :)
اور "سوکنوں" کے سیاپوں سے سر درد لگوانی ہو تو ادھر ادھر کے تھریڈ حاضر ہیں! :)
جو کہ آپ کو شاعری کے سیکشن میں ملیں گے۔
 
جان

محفلین
میری ذاتی رائے میں انسان کو ہر حال میں اپوزیشن چاہیے، اگر کہیں یہ نہیں ہو گی تو وہاں یہ اندر سے پیدا ہو جائے گی۔ اپوزیشن کا ہر حال میں ہر دور میں ہر نسل میں وجود رہتا ہے۔ کائنات پہ غور کریں کہ اللہ کریم نے انسان کے مقابلے میں کئی سپیشز بنائی ہیں لیکن فی الحال انسان ہی اس قابل ہے جو ان سب پہ اللہ کی عطا کردہ حکمت سے قدرت رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن دنیا میں اس کے مقابلے کی اپوزیشن تاحال علم میں نہ ہے یعنی انسان کے مقابلے میں کوئی دوسری ایسی سپیشز جو انسان جتنی مہارت رکھتی ہو تو لہذا جب اپوزیشن موجود نہ ہو تو یہ اندر سے جنریٹ ہوتی ہے، انسان کی اپوزیشن انسان ہی ہے، کہیں رنگ کا چکر، کہیں نسلوں کا چکر، کہیں قبیلوں کا چکر، کہیں ملکوں کا چکر، کہیں مذہب کا چکر اور کہیں جنس کا چکر۔ حالانکہ مذہبی احکام صرف ایک جنس کے لیے نہ ہیں لیکن یہ اسی اپوزیشن کا شاخسانہ ہے کہ جہاں جو طاقتور ہو گا کمزور کو دبانے کی کوشش کرے گا چاہے وہ مذہب کے نام پہ ہو، سیاست کے نام پہ ہو، فحاشی کے نام پہ ہو یا کوئی بھی وجہ اور ہو۔ بالفرض اگر مذہب اسلام میں ایسے احکامات نہ بھی نازل ہوتے تو یہ تفریق اب بھی موجود ہوتی کیونکہ انسان کو اپوزیشن ہر حال میں چاہیے جس سے وہ موازنہ کر سکے، اپنی برتری ثابت کر سکے اور دوسروں کو کمزور اور نیچا دکھا سکے!
 
آخری تدوین:
Top