تجاویز برائے تحفظِ حیات یوزر فرینڈلی محفلین اور انسدادِ پُرتشدّد محفلین

احمد محمد

محفلین
عنوان سے سمجھ تو گئے ہی ہوں گے کہ مدعا کیا ہے پھر بھی تحفظات سے مکمل آگاہی کے لیے عرض ہے کہ کچھ محفلین چند ماہ سے یا تو بالکل ہی غائب اور تائب ہوگئے ہیں یا پھر چپکے سے آتے جاتے ہیں اور محض سننے اور پڑھنے کی حد تک محدود ہو گئے ہیں جس کے باعث میرے جیسے طالبِ علم ان کی علمی و فکری صلاحیتوں سے مستفید ہونے سے یکسر محروم ہو گئے ہیں۔

تحقیق اور سوچ وچار کرنے پر منکشف ہوا کہ آج کل محفلین کچھ زیادہ ہی پُرتشدد ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث یوزر فرینڈلی (اہلِ علم بھلامانس) محفلین ہائبرنیٹ (بے حس و حرکت) ہوتے جا رہے ہیں۔

جیسے ہی کسی لڑی کا آغاز ہوتا ہے پُرتشدّد محفلین مواصلاتی و فاصلاتی علم و فن گردی کرنے آ دھمکتے ہیں اور لڑی کو موضوع سے کوسوں دور لے جا کر مہلک (مضحکہ خیز اور غیر متفق جیسے) ہتھیاروں سے گھمسان جنگ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

نتیجتاً یوزرفرینڈلی محفلین اپنے کان لپیٹ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اس معاملہ میں نہ ہی پڑا جائے تو بہتر ہے اور اگر کوئی اہلِ علم اس غیراعلانیہ جنگ کے طبل بجنے سے پہلے آ ہی گیا ہو تو اس کی حالت یوں ہو جاتی ہے جیسے کوئی بِلّا واڑ میں پھنس (کَیٹ سَٹَک اِن دِی فینس) گیا ہو۔ اس صورتِ حال میں میرے جیسے طالب علم ٹکٹکی باندھے رِی اِنفورسمنٹ (کسی غیبی کُمک) کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں اور ایسے میں اگر کوئی اِمدادی فوج (ہنس مکھ محفلین) کا دستہ آ کر جنگ بندی یا اس کا رخ تبدیل کرنے لیے طنز و مزاح کے نشتر چلانے کی کوشش کریں تو عقل و دانش کے کیمیائی ہتھیاروں سے لیس اعلٰی اقدار یافتہ فریقین (اَن وانٹڈ گیسٹ) ان کی ایسی درگت بناتے ہیں کہ وہ آئندہ صلح جوئی پر مبنی طنز و مزاح کی خباثت کرنے سے قطعی باز رہیں۔

مندرجاتِ بالا کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدہ اور غیر جانبدار محفلین سے اس مسئلہ کے حل کے لیے سر بمہر تجاویز و آراء مطلوب ہیں۔

نوٹ: وہ محفلین جن کے کوائف انہیں فریقین ثابت کرتے ہوں اس پیشکش سے قطعی طور پر باز رہیں وگرنہ تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یوزر فرینڈلی محفلین کو یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا اور میرے جیسے طالب علم راہِ تشدد اختیار کر کے دمادم مست قلندر کر دیں گے۔
 
آخری تدوین:
عنوان سے سمجھ تو گئے ہی ہوں کہ مدعا کیا ہے پھر بھی تحفظات سے مکمل آگاہی کے لیے عرض ہے کہ کچھ محفلین چند ماہ سے یا تو بالکل ہی غائب اور تائب ہوگئے ہیں یا پھر چپکے سے آتے جاتے ہیں اور محض سننے اور پڑھنے کی حد تک محدود ہو گئے ہیں جس کے باعث میرے جیسے طالبِ علم ان کی علمی و فکری صلاحیتوں سے مستفید ہونے سے یکسر محروم ہو گئے ہیں۔

تحقیق اور سوچ وچار کرنے پر منکشف ہوا کہ آج کل محفلین کچھ زیادہ ہی پُرتشدد ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث یوزر فرینڈلی (اہلِ علم بھلامانس) محفلین ہائبرنیٹ (بے حس و حرکت) ہوتے جا رہے ہیں۔

جیسے ہی کسی لڑی کا آغاز ہوتا ہے پُرتشدّد محفلین مواصلاتی و فاصلاتی علم و فن گردی کرنے آ دھمکتے ہیں اور لڑی کو موضوع سے کوسوں دور لے جا کر مہلک (مضحکہ خیز اور غیر متفق جیسے) ہتھیاروں سے گھمسان جنگ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

نتیجتاً یوزرفرینڈلی محفلین اپنے کان لپیٹ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اس معاملہ میں نہ ہی پڑا جائے تو بہتر ہے اور اگر کوئی اہلِ علم اس غیراعلانیہ جنگ کے طبل بجنے سے پہلے آ ہی گیا ہو تو اس کی حالت یوں ہو جاتی ہے جیسے کوئی بِلّا واڑ میں پھنس (کَیٹ سَٹَک اِن دِی فینس) گیا ہو۔ اس صورتِ حال میں میرے جیسے طالب علم ٹکٹکی باندھے رِی اِنفورسمنٹ (کسی غیبی کُمک) کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں اور ایسے میں اگر کوئی اِمدادی فوج (ہنس مکھ محفلین) کا دستہ آ کر جنگ بندی یا اس کا رخ تبدیل کرنے لیے طنز و مزاح کے نشتر چلانے کی کوشش کریں تو عقل و دانش کے کیمیائی ہتھیاروں سے لیس اعلٰی اقدار یافتہ فریقین (اَن وانٹڈ گیسٹ) ان کی ایسی درگت بناتے ہیں کہ وہ آئندہ صلح جوئی پر مبنی طنز و مزاح کی خباثت کرنے سے قطعی باز رہیں۔

مندرجاتِ بالا کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدہ اور غیر جانبدار محفلین سے اس مسئلہ کے حل کے لیے سر بمہر تجاویز و آراء مطلوب ہیں۔

نوٹ: وہ محفلین جن کے کوائف انہیں فریقین ثابت کرتے ہوں اس پیشکش سے قطعی طور پر باز رہیں وگرنہ تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یوزر فرینڈلی محفلین کو یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا اور میرے جیسے طالب علم راہِ تشدد اختیار کر کے دمادم مست قلندر کر دیں گے۔
واہ ،
بہت خوب لاجواب تحریر ہے ،
احمد بھائی مزاح آ گیا ،
کیا خوب صورت اور شیریں انداز بیاں میں تنقیدی اصلاح کی ہے ۔
ایسے ہی لکھتے رہیں ،
سلامت رہیں ۔
 
سید عمران

محفلین

جان

محفلین
مدعا یہ ہے احمد محمد میرے پیارے بھائی کہ جب کوئی ایک محفلین مسلسل شدت پسندی کا راستہ اختیار کرتا ہے، تنقید کی آڑ میں ذاتی حملے کرتا ہے، ماحول سدھرنے کی توقع عبث ہے کیونکہ کوئی بھی شخص اپنی ذات پہ حملہ پسند نہیں کرتا اور نہ ہی مسلسل ایسے شدت پسند خیالات ہر کوئی اگنور کر سکتا ہے۔ اس کی آڑ میں چاہے آپ لاکھ پابندیاں لگا لیں، لاکھ قانون بنا لیں، اس سے باقی محفلین کے حقوق تو لازما متاثر ہونگے لیکن ماحول میں فرق نہیں پڑے گا۔ ظاہر ہے جب آپ تنقید میں اخلاقیات کی حد عبور کریں گے اور ذاتی بغض کو علم، دلیل اور سیکھنے پہ ترجیح دیں گے تو ماحول شدت پسندی کی طرف ہی جائے گا!
ذاتی طور پہ میرا اس فورم پہ آنے کا ٹرینڈ شروع سے بہت کم رہا ہے، یہ کوئی چند دن ہی ہوئے ہیں کہ میں مسلسل آنلائن ہوں چھٹیوں کی وجہ سے، اگر میرے آنلائن نہ آنے سے ماحول پہ فرق پڑ جاتا ہے تو میں نہیں آؤں گا لیکن یاد رکھیے کہ ماحول اس وقت تک نہیں سدھرے گا جب تک اس محفلین کو قابو نہیں کیا جائے گا جس کے ہاتھ میں تیل اور ماچس ہے، ہم نہ ہونگے تو کوئی اور ان کو رزسٹ کرے گا اور یہ ماحول اسی طرح شدت پسندانہ رہے گا! سدا سلامت رہیں، خوش رہیں۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
دخل در معقولات کے لیے معذرت مگر موقع محل کے مطابق
حافظ از بادِ خزاں در چمنِ دہر مرنج
فکرِ معقول بفرما، گلِ بے خار کجاست
(حافظ شیرازی)
حافظ، زمانے کے چمن میں خزاں کی ہوا سے رنج نہ کر، صحیح اور معقول بات سوچ کہ کانٹوں کے بغیر پھول (چمن) کہاں ہے؟
 
احمد محمد

محفلین
واہ ،
بہت خوب لاجواب تحریر ہے ،
احمد بھائی مزاح آ گیا ،
کیا خوب صورت اور شیریں انداز بیاں میں تنقیدی اصلاح کی ہے ۔
ایسے ہی لکھتے رہیں ،
سلامت رہیں ۔

حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ بڑے بھیا۔

اگر رائے شماری کروائی جائے تو میں آپ کو یوزرفرینڈلی شمار کروں گا تاہم سید عمران بھائی شاید آپ کو کریمنل ایکٹیویسٹ شمار کریں۔ :LOL:
 
احمد محمد

محفلین
دخل در معقولات کے لیے معذرت مگر موقع محل کے مطابق
حافظ از بادِ خزاں در چمنِ دہر مرنج
فکرِ معقول بفرما، گلِ بے خار کجاست
(حافظ شیرازی)
حافظ، زمانے کے چمن میں خزاں کی ہوا سے رنج نہ کر، صحیح اور معقول بات سوچ کہ کانٹوں کے بغیر پھول (چمن) کہاں ہے؟

بہت خوب مشورہ پر بے حد شکریہ استادِ محترم۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ جیسے بیش قیمتی اساتذہ کی عدم شمولیت یا کم آمد و رفت (ہائبرنیشن) سے پریشاں ہو کر تو یہ آواز اٹھائی۔ :)
 
احمد محمد

محفلین
اگر میرے آنلائن نہ آنے سے ماحول پہ فرق پڑ جاتا ہے تو میں نہیں آؤں گا

ارے! آپ کو تو نہیں کہا بھیا! اور ویسے بھی میں تو عمومی لحاظ سے بات کی تھی۔ آپ سب ہی سے تو محفل کی رونق دوبالا ہے۔ آپ سب آتے جاتے رہیں اور اس لڑی کو سنجیدہ لینے کی بجائے میرا تشدد شمار کیا جائے۔ :p
 
Top