انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

اے خان

محفلین
میرے دوستوں اللہ آپ لوگوں کو سلامت رکھے کچھ دنوں سے طبیعت کافی بوجھل سی تھی اور الحمد اللہ اب کافی ہلکا محسوس کررہا ہوں
 

فرقان احمد

محفلین
کافی بحث تو ہو چکی؛تاہم ہم اب بھی اس عنوان میں سے جملہ امکانات تلاش کر رہے ہیں:
  • اکھٹے بیٹھنے پر پابندی تھی تو پاس پاس کھڑے ہو جانا کیسا رہتا کہ پابندی تو محض بیٹھنے پر عائد کی گئی تھی۔
  • یہ بھی غنیمت ٹھہرا کہ سرے سے بیٹھنے پر ہی پابندی نہ لگا دی گئی۔
  • اس پابندی کے تعلیم و تحقیق وغیرہ پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے تھے!
  • مذکورہ پابندی کے خلاف تحریک کس 'روشن خیال و با اثر گروہ' نے چلائی؟
  • نیز یہ کہ اس پابندی کی عمر اس قدر مختصر کیوں کر ثابت ہوئی؟
اس مراسلے کو ازراہ تفنن لیا جاوے!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس میں الیکٹریکل انجینئیرنگ پیش پیش ہے۔ کہ اس میں دماغ اور طاقت دونوں کا استعمال ہوتا ہے۔
اور ایرونوٹیکل اور میکینیکل کے بھی کچھ شعبے آسکتے ہیں۔

طاقت کا کیسے استعمال ہوتا ہے؟

اچھا ہوا ویک اینڈ کے آغاز پر پتا چل گیا۔ ابھی بیگم کو طاقت کی گولیاں لا کر دیتا ہوں۔ امید ہے پیر تک انجینیرنگ کرنے قابل ہو ہی جائے گی
 

سین خے

محفلین
اچھا ہوا ویک اینڈ کے آغاز پر پتا چل گیا۔ ابھی بیگم کو طاقت کی گولیاں لا کر دیتا ہوں۔ امید ہے پیر تک انجینیرنگ کرنے قابل ہو ہی جائے گی

:D اور میں سوچ رہی ہوں شائد میری بھی انرجی کبھی کم ہوئی ہو۔ احتیاطاً کوئی وٹامن لے لیتی ہوں۔
 
Top