محل وقوع:

جھیل، دودی پت سر لولو سر نیشنل پارک، وادی کاغان، ضلع مانسہرہ، خیبرپختوانخوہ میں واقع ہے۔ جھیل 3700+ میٹر کی بُلندی پر واقع ہے۔ (نیٹ پر 3900 کے قریب بھی ہے تاہم مجھے موبائل نے 3700+ کچھ بتلائی تھی جو بھول گیا اسلئے میں اسی کے ساتھ جاؤں گا۔) جھیل کی بیس بیسر مقام کو بنایا جاتا ہے جو کہ ناران سے قریب 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بیسر قریب 3200 میٹر کی بُلندی پر واقع ہے۔ یہ مقام خود میں بھی کافی جاذبِ نظر ہے تاہم جھیل کے بیس پوائنٹ ہونے کی وجہ سے اب یہاں کھوکھے، ہوٹل وغیرہ کافی زیادہ بن چُکے ہیں اور مون ہوٹل بھی آپکو یہاں 'بالآخر مل ہی جاتے ہے'۔
(شاہراہ قراقرم پر سینیٹر طلحہ اور سلک روڈ پر مون ہوٹل نے سڑک سے ملحقہ کوئی پتھر نہیں چھوڑا جس پر اپنا نام نہ لکھ رکھا ہو۔)

جانے کا طریقہ کار اور قیام و طعام:

جانے کا رستہ نہایت آسان ہے، اسلام آباد سے ہزارہ موٹروے پر لگیں اور شاہ مقصود انٹرچینج پر اتر کر براستہ حویلیاں سے ایبٹ آباد۔ ایبٹ آباد جب کبھی آپ نے قسمت سے گزار لیا تو سیدھا مانسہرہ اور وہاں سے شاہراہ قراقرام کو بائیں چھوڑتے ہوئے سلک روڈ پکڑ لیں اور بالاکوٹ، پارس، کیوائی، کاغان وغیرہ سے گزرتے ہوئے آپ ناران جا پہنچیں۔
سڑک کے حالات کافی بہتر ہے خاص کر پارس سے پہلے تو خوب ہے البتہ اس سے آگے آپکو پیچز میں خراب رستہ ملے گا جبکہ پارس میں ڈیم کنسٹرکشن کی وجہ سے آپ ٹریفک میں پھنس بھی سکتے ہیں لیکن پھر بھی آپ ایبٹ آباد سے ناران 5-6 گھنٹے میں کر لیتے ہیں۔۔ ناران سے آگے مزید دو سے اڑھائی گھنٹے بیسر تک پہنچنے میں لگتے ہیں۔
بیسر سے 6-8 گھنٹے کی ہائک کر کے آپ جھیل تک پہنچ جاتے ہیں۔ بیسر سے ضرورتِ زندگی اور ہائک کی ہر چیز دستیاب ہے تاہم جیب پر گراں گزر سکتی اسلئے مناسب ہے کہ آپ اپنا سامان ساتھ لائیں۔۔


پورے رستے آپکو ہر جگہ طعام و قیام (بقول زیک بھائی پاکستان میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ڈھابہ نہ ہو) کی سہولیتیں دستیاب ہیں اسلئے انکی ذرا ٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔

سیزن:

جھیل محض 2 مہینے کے لئے دستیاب ہوتی ہے کہ ہم یکم ستمبر کو جھیل سے بغلگیر ہوئے تھے اور بقول مقامی اس سے 2 دن پہلے وہاں سیزن کی پہلی برفباری ہو چُکی تھی تو میرے نزدیک جھیل کو دیکھنے کا بہترین وقت مڈ اگست سے مڈ ستمبر تک کا ہے۔
 
آخری تدوین:
یہ این 15 یا کاغان ویلی روڈ سلک روڈ کب سے ہو گئی؟

سی پیک لے سائے تلے !!
کئی مقامات اور لوکل ٹریف پر بھی براستہ سلک روڈ پڑھا۔


یہ بیسر ہے یا بیسل؟ دونوں طرح لکھا دیکھا ہے

وہاں بورڈ بیسر کا تھا جبکہ اسکے علاوہ بیسل دیکھا متعدد جگہ اور گوگل بھی بیسل ہی بتا رہا۔


Screenshot-20190914-000526-2.png


Screenshot-20190914-000542-2.png
 

ہہاہااہا گئے تھے بھائی گئے تھے،تصاویر ری کور کرنے کوشش کر رہا ہوں۔۔۔۔ میں تصاویر کو گوگل فوٹوز پر اپلوڈ کر کے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ کہ جب جب اپلوڈ کرنی ہوئی ڈاؤنلوڈ کروں گا۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس طریقے سے تصاویر محفوظ تو یو جاتی ہیں البتہ کوالٹی کافی گر جاتی ہے۔ جلد ہی کرتے ہیں کچھ۔۔۔

سی پیک لے سائے تلے !!
کئی مقامات اور لوکل ٹریف پر بھی براستہ سلک روڈ پڑھا۔




وہاں بورڈ بیسر کا تھا جبکہ اسکے علاوہ بیسل دیکھا متعدد جگہ اور گوگل بھی بیسل ہی بتا رہا۔


Screenshot-20190914-000526-2.png


Screenshot-20190914-000542-2.png

اس سکرین شاٹ میں گوگل فوٹوز کے آٹو سسٹم کے تحت مقام اور تاریخ درج ہے کہ ہم وہاں موجود تھے اور موبائل سے کچھ تصاویر بھی لیں۔۔ علاوہ ازیں relive ایپ سے آدھی ادھوری ٹریکنگ کی ویڈیو بھی ہے۔۔
 
Top