ان پیج کے سب فونٹ اکٹھے کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں ؟

Ahsan Ahmad

محفلین
السلام علیکم ، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہماری انپیج فائل اوپن ہوتے وقت ایرر دیتی ہی کہ فلاں فونٹ مسنگ ہے ، کیا کوئی لنک دے سکتے ہیں جہاں ایک کلک سے انپیج کے سب فونٹ حاصل ہو سکیں ؟
 
ٹرومین

محفلین
السلام علیکم ، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہماری انپیج فائل اوپن ہوتے وقت ایرر دیتی ہی کہ فلاں فونٹ مسنگ ہے ، کیا کوئی لنک دے سکتے ہیں جہاں ایک کلک سے انپیج کے سب فونٹ حاصل ہو سکیں ؟
آپ کے سوال سے واضح نہیں ہے کہ ان پیج سے اس کا کون سا ورژن مراد ہے؟
اگر ورژن 3.0 یا 3.5 مراد ہے تو اس کے فونٹس اس کے ساتھ ہی انسٹال ہوتے ہیں لیکن چونکہ یہ ورژن یونی کوڈ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں لہذا یہ بھی ممکن ہے کہ کسی نے اپنے فونٹس کے فولڈر (C:\Windows\Fonts) میں سے کوئی فونٹ منتخب کیا ہو اور آپ کے کمپیوٹر میں وہ فونٹ انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے فونٹ مسنگ کا ایرر دے۔ ایسی صورت میں اس فونٹ کا آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے فونٹس کا تعین نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ کون اپنے ذخیرے میں موجود کس طرح کا فونٹ لگاتا ہے اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا حتی کہ کمپوزر کو بھی وقت سے پہلے اندازہ نہیں ہوتا بلکہ وہ سیاق وسباق اور ڈیزائننگ کے اعتبار سے فونٹس کا انتخاب کرتا ہے۔
دوسری صورت میں یہ مسئلہ ان پیج کے ورژن 2.0 میں آسکتا ہے۔
اگر آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے تو فونٹس کے فولڈر میں ضرورت سے زیادہ فونٹس انسٹال ہونے کی صورت میں یہ مسئلہ آتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ان پیج دو مرتبہ کھل جائے اور بعد میں کوئی ایک بند کرنے کی صورت میں بھی یہ مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ اس صورت میں حل یہ ہے کہ دونوں ان پیج بند کرکے دوبارہ ان پیج کھولنے پر فونٹ مسنگ کا ایرر نہیں آئے گا۔
اور بھی کئی وجوہات کی بناء پر ایسا ہوسکتا ہے۔
اس کا آسان حل یہ ہے کہ ان پیج کا فولڈر کھولیں اور اس کے اندر موجود تمام*.ttf اور *.utf فائلیں کاپی کرکے ایک الگ فولڈر میں پیسٹ کرلیں۔ جب کبھی کوئی فونٹ مسنگ ہو، وہاں سے کاپی کرلیں۔
 
arifkarim

معطل
ان پیج 3 کا انپیج نستعلیق فانٹ کس فولڈر میں انسٹال ہوتا ہے؟ اور کیا اس کو م س ورڈ میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟
ان پیج کے تمام نسخ فانٹس یونیکوڈ ہیں سوائے نستعلیق فانٹس کے۔ اسکے لئے جمیل نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق فانٹ استعمال کریں
 
ان پیج کے تمام نسخ فانٹس یونیکوڈ ہیں سوائے نستعلیق فانٹس کے۔ اسکے لئے جمیل نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق فانٹ استعمال کریں

ویسے ان پیج کے نستعلیق فانٹس پائے کہاں جاتے ہیں کمپیوٹر پر یعنی کس فولڈر میں؟
 
فہیم

لائبریرین
یہ تو ایک ایگزی فائل ہے۔ یہ کس طرح کام کرے گی؟ ایج برائوزر ڈائونلوڈ کرنے کے بعد وارننگ دیتا ہے کہ یہ کمپیوٹر کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔
اس ایک ایگزی فائل میں ان پیج کے تمام فونٹ ہیں۔ اس کو چلائیں گے تو ان پیج کے تمام فونٹ آپ کے ونڈوز فونٹ فولڈر میں انسٹال ہوجائیں گے۔
 
کیا آپ ہمیں ایسی فائل نہیں دے سکتے کہ ہم پہلے مطلوبہ فانٹس کو کسی اور جگہ پر ایکسٹریکٹ کر لیں اور پھر اپنی مرضی کے فانٹس کو فانٹس فولڈر میں انسٹال کریں؟
 
sayani

محفلین
عبیدانصاری صاحب معذرت کہ میں نے بھی ڈاونلوڈ کر لیا ہے ۔ مگر سارے فونٹس پُرانے ورزن کے ہیں کیونکہ کافی سارے اپڈیٹ ہو گئے ہیں۔ آپ نے بہت محنت کی ہوئی ہے اور سب ایک جگہ جمع کیا ہوا ہے۔ بہت ہی زبردست کام کیا ہوا ہے مگر کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ اسکو اپڈیٹ کرتے رہتے تو بہت ہی اعلیٰ ہوتا ۔۔۔
 
ہوںںںں۔ بات تو سولہ آنے ٹھیک ہے۔ مگر بہت وقت طلب کام ہے۔
 
Top