آج کی دلچسپ خبر!

جاسم محمد

محفلین
EDch9vm-Xs-AEHMIe.jpg
کوئی گل نہیں۔ پنجاب میں قیمے والا نان اور بریانی تقسیم ہوتی ہے :)
 

جاسم محمد

محفلین
انسٹرکٹر کے بے ہوش ہونے پر زیر تربیت پائلٹ کی دل دہلا دینے والی لینڈنگ
ویب ڈیسک پير 2 ستمبر 2019
1796875-traineepilotlandinginsydney-1567427799-902-640x480.jpg

زیر تربیت پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بہ مشکل طیارے کو لینڈ کرایا فوٹو:ویڈیو گریب

سڈنی: پہلی پرواز ہو اور 6 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز برق رفتاری سے اڑتا چلا جا رہا ہو اور اس وقت پتہ چلے کہ انسٹرکٹر بے ہوش ہوگیا ہے تو زیر تربیت پائلٹ کا حواس باختہ ہونا یقینی ہے جو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں زیر تربیت پائلٹ کی پہلی پرواز کے دوران انسٹرکٹر کے بے ہوش ہوجانے کا واقعہ پیش آیا جہاں آسٹریلوی نوجوان میکس سیلویسٹر نے اپنی زندگی میں پہلی بار جہاز اُڑانے کا تجربہ کیا جو نہایت خوفناک رہا۔

میکس سیلویسٹر نے ایئر آسٹریلیا انٹرنیشنل کے انسٹرکٹر کے ساتھ اپنی پہلی اڑان بھری اور جب جہاز 6 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو ساتھ بیٹھا انسٹرکٹر بے ہوش ہوکر سلویسٹر کے کندھے پر گر گیا اور بار بار جگانے پر بھی نہیں اُٹھا۔

سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور میں ہنگامی لینڈنگ کا کوڈ بھیجا۔ سلویسٹر نے بتایا کہ پہلی پرواز ہے اور کبھی لینڈنگ نہیں کی ہے تاہم کنٹرول ٹاور نے جذبات قابو میں رکھنے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لینڈنگ کے لیے ہمت بندھائی۔

سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے اور زمین پر پہنچتے ہی لڑکھڑاتے لڑکھراتے جہاز لینڈ کرا ہی دیا۔ سلویسٹر کے اہلیہ اور دو بچے بورڈنگ سے یہ سارے مناظر دیکھ رہے تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعلیٰ پنجاب فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے
ویب ڈیسک / طالب فریدی منگل 3 ستمبر 2019
1797953-usmanbuzdar-1567511274-520-640x480.jpg

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حافظ آباد سے واپس لاہور آرہے تھے کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور ہیلی کاپٹر بحفاظت اتار لیا۔ حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد خیریت سے ہیں۔

helii-1567511261.jpg


سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے پرندے ٹکرانے کا واقعہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں نہیں بلکہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر کے فلائٹ انجینئر کرنل (ر) ناصر کے مطابق پرندوں کا ایک غول اچانک وزیر اعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے سامنے آیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پائلٹ نے بحفاظت ہیلی کاپٹر کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار باحفاظت لاہور پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، پائلٹ کی رپورٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے گی اور نقصان کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ بھی تیار کرے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
طیارے میں بیوی سو گئی، فرمانبردار شوہر 6 گھنٹے تک کھڑا رہا
ویب ڈیسک 8 ستمبر 2019
flight-750x369.jpg

دبئی: دوران پرواز طیارے میں بیوی کو نیند آگئی اور فرمانبردار شوہر 6 گھنٹے تک اس کے اٹھنے کے انتظار میں کھڑا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صاف کورٹنی لی جانسن نے تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ یہ آدمی 6 گھنٹے تک کھڑا رہا کیونکہ اس کی بیوی سو رہی ہے، یہ محبت ہے۔

جب تک جہاز منزل مقصود تک نہیں پہنچ گیا، شوہر نے اپنی بیوی کو اٹھانا مناسب نہیں سمجھا اور وہ کھڑا ہی رہا۔

سوشل میڈیا پر تصویر کی حقیقت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں تو کسی کی جانب سے بیوی کو خود غرض کہا جارہا ہے، کچھ نے کہا کہ آدمی کو کوڑے ماریں جائیں۔

تصویر پر 2 ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف تبصرہ کیے جبکہ 3 ہزار 3 سو افراد نے ری ٹویٹ کیا اور 15 ہزار 5 سو صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ایک ٹویٹر صارف ہمی نے مشہور رومینٹک فلم ٹائی ٹینک کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’خود غرض‘۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ محبت ہے تو میں تنہا رہنا پسند کروں گا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ حیرت ہے میں پانچ منٹ کھڑا نہیں رہ سکتا یہ صاحب 6 گھنٹے تک کھڑے رہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے بچے کو کیوں مارا؟ کوے تین برس سے ایک شخص کے دشمن
ویب ڈیسک پير 9 ستمبر 2019
1803256-shivamains-1567952550-327-640x480.jpg

بھارتی شخص شیوا پر تین برس سے کوا حملہ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل


مہاراشٹر: بھارت میں کوے گزشتہ تین برس سے ایک شخص کو نشانہ بنارہے ہیں جس کے ہاتھوں میں غلطی سے کوے کا ایک بچہ مرگیا تھا۔ اب اس بچے کے والدین گھر سے نکلتے ہی اس پر حملہ کردیتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں سملہ کا مزدور شِیوا کیوٹ ہے جو روزانہ کووں کے عتاب کا نشانہ بنتا ہے اور یہ سلسلہ تین سال سے جاری ہے۔ تین سال قبل ایک دن شیوا اپنی راہ پر چل رہے تھے کہ انہوں نے کوے کے ایک بچے کو ایک جال میں پھنسا دیکھا۔

شیوا نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کوے کا نیم مردہ بچہ ان کے ہاتھوں میں مرگیا اور اوپر منڈلاتے کوے یہ سمجھے کہ شیوا نے اسے مارا ہے۔ اب بچے کے رشتے دار کوے شیوا کو پہچانتے ہوئے روز اس پر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن اکثر مرتبہ ایک ہی کوا بار بار اسے ٹھونگیں مارتا ہے۔ اب ان سے بچنے کے لیے شیوا نے ایک چھڑی کا انتظام کررکھا ہے۔

shivamain-1567952568.jpg


شیوا نے بتایا کہ’ میں پرندے کو بچانے کی کوشش کررہا تھا اور وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا اب کوے سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے کو میں نے مارا ہے اس لیے اب میں اپنی حفاظت کے لیے ایک چھڑی اپنے ساتھ رکھتا ہوں‘۔

اس گاؤں میں کوے کسی اور عورت یا مرد کو نشانہ نہیں بناتے اور وہ صرف شیوا کے پیچھے ہی پڑے رہتے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ شیوا جیسے ہی گھر سے نکلتا ہے تو لوگ ٹھہر کر دیکھتے ہیں اس بار کونسا پرندہ اس پر حملہ آور ہوتا ہے۔ بسا اوقات شیوا چونچ یا ناخن سے مجروح ہوتے ہیں کیونکہ کوےاچانک بہت تیزی سے حملہ آور ہوتے ہیں۔

شیوا نے بتایا کہ کوے کبھی کبھار لڑاکا جیٹ طیاروں کی طرح آتے ہیں اور مجھ پر حملہ کرتے ہیں، بسا اوقات اوپر اڑتا کوا یک دم ہوا میں جست لگا کر نیچے آتے ہوئے مجھ پر جھپٹتا ہے۔

اس واقعے پر بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں جانوروں کے رویوں کے ماہر اشوک کمار نے کہا کہ کووں کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے اور اگر کوئی ان کے ساتھ برا سلوک کرے تو وہ اسے بھولتے نہیں، اسی طرح ان میں بدلہ لینے کی عادت بھی ہوتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ننھے دوستوں کی ملاقات نے لوگوں کے دل جیت لیے
گلے ملنے اور ہیلو کہنے کی ننھے دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
pic_e8621_1554494447.jpg._1
سجاد قادر جمعرات 12 ستمبر 2019 06:27
pic_d60da_1568251594.jpg._3


لاہور ۔ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12ستمبر 2019ء) سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی کو بھی پل بھر میں شہرت کی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔یہ ایسا میڈیم ہے جہاں سے بے سہارااور بے گناہ لوگوں کو بھی اہمیت ملتی ہے اور ایسے لوگ جن کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہوتا ہے اور انہیں موقع نہیں مل پاتا ان کاہنر بھی دنیا میں پھیل جاتا ہے۔تاہم بعض اوقات اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہمارے سامنے آتی ہیں جو کہ ہماری انٹرٹینمنٹ کا بڑا سبب ہوتی ہیں۔ایسی ویڈیوز آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں،گزشتہ دنوں بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جب دو ننھے دوست بڑے پرتپاک انداز میں گلے ملے اور گپ شپ کی۔ننھے دوستوں کا گلے ملنے کا سٹائل سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیااور ویڈیو پل بھر میں وائرل ہو گئی۔

نیویارک میں 2 سالہ میکس ویل اور فینی گن بہترین دوست ہیں اور ان دونوں کی ملاقات کا منظر میکس ویل کے والد مائیکل سیزنیروس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ان دونوں نے ایک دوسرے کو سڑک پر دیکھا تو ایک دوسرے کی جانب بھاگے اور گلے لگ گئے۔فینی گن نے پھر میکس ویل کو اپنا کھلونا دکھایا اور پھر ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے ہوئے قہقہے لگانے لگے۔میکس ویل کے والد کے مطابق 'یہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیشہ بہت زیادہ پرجوش ہوجاتے ہیں، چاہے ایک یا 2 دن ہی دور کیوں نہ رہے ہوں '۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھانا، کپڑے، کھلونے غرض سب کچھ شیئر کرتے ہیں۔انہوں نے فیس بک پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'یہ بہت خوبصورت ہے، کاش ہم سب ایسے ہوتے'۔اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ لاتعداد کمنٹس اور لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
بلین ہائم محل میں رکھا سونے کا ٹوائلٹ چوری
ویب ڈیسک پير 16 ستمبر 2019
1809766-toilet-1568562974-227-640x480.jpg

18 قیراط سونے سے بنا یہ ٹوائلٹ باقاعدہ کام کررہا تھا جسے اکھاڑے جانے سے پانی کی لائنیں بھی متاثر ہوئیں (فوٹو: بی بی سی)

لندن: آکسفورڈ شائر میں واقع ایک شاہی محل ’’بلین ہائم پیلس‘‘ میں نمائش کے لیے رکھا سونے کا ٹوائلٹ چوری ہوگیا جسے فرش سے اکھاڑ کر چوری کیا گیا۔

اس ٹوائلٹ کا نام ’امریکا‘ رکھا گیا ہے جسے پہلے نیویارک میں واقع گگنہائیم میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ 18 قیراط سونے سے بنا یہ ٹوائلٹ اب راتوں رات چوری کرلیا گیا ہے۔ ٹیمس ویلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح چار بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا ہے اور یہ ٹوائلٹ باقاعدہ کام بھی کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کی ٹوٹ پھوٹ سے پانی کی لائنیں متاثر ہوئیں اور بڑے رقبے پر پانی پھیل گیا جس کے بعد ایک 66 سالہ شخص کو چوری کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں دو گاڑیاں بھی استعمال کی گئی تھیں۔ پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کرکے ٹوائلٹ کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ محل کو عوام کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹوائلٹ کو اطالوی فنکا موریزیو کیٹلان نے بنایا تھا جب کہ بلین ہائم محل ایک ثقافتی عمارت ہے جہاں ونسٹن چرچل کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ سال 2017 میں یہ ٹوائلٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دیا گیا تھا اور اس کے بعد امریکا سے برطانیہ لایا گیا تھا۔
 

ابن جمال

محفلین
یہ آپ نے مغلِ اعظم اکبر والی بات کہی ہے۔ اُس کو ایک مسئلے میں دشواری تھی، درباری ملا نے مشورہ دیا کہ حنفی قاضی کو بدل کر مالکی قاضی کو رکھ لو اور اُس سے فتویٰ لے لو جس سے وہ دشواری حل ہو جاتی تھی سو اُس نے ایسا ہی کیا۔
یہ کام اورنگ زیب نے بھی کیاتھا،جب اس کے قاضی نے والد کی موجودگی میں اس کے بادشاہ بننے کی مخالفت کی تھی،اس نے قاضی کو ہی بدل دیا اور قاضی نے شاہ جہاں کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اورنگ زیب کے سلطان ہونے کے مذہبی منظوری دی تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
کامونکی میں دو منہ اور 6 ٹانگوں والے بھینس کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
ویب ڈیسک 12 منٹ پہلے
1816592-kamonkitangowalabheenskabacha-1569096493-190-640x480.jpg

زمین دار کے ہاں موجود چھ ٹانگوں والے بچے کی تصویر (فوٹو: ایکسپریس، اسکرین گریب)

کامونکی: کامونکی میں زمیندار کے ہاں بھینس کے ایک عجیب الخلقت بچنے نے جنم لیا ہے جس کے دو منہ اور چھ ٹانگیں ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق کامونکی کے نواحی علاقے درگاپور میں رہائش پذیر ایک زمیندار رانا نثار کے ہاں بھینس نے ایک عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے دو منہ، چھ ٹانگیں اور دو دم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد زمین دار رانا نثار کی حویلی میں اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور لوگ قدرت کے اس عجوبے کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
عدالت میں انوکھا واقعہ، وکیل کے مخالف فریق کے حق میں دلائل پر جج برہم
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1821651-SupremeCourt-1569517961-403-640x480.JPG

عدالت نے وکیل سجاد حسین پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسی وقت سائل کو ادا کرنے کا حکم دے دیا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک سائل کے وکیل نے مخالف فریق کے حق میں دلائل دینے شروع کردیئے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس میں ایک بہن اور بھائی کے درمیان مقدمہ تھا۔ سماعت کے دوران اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں سائل کے وکیل سجاد حسین نے مخالف فریق کے حق میں دلائل دینا شروع کردیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حیران ہوکر استفسار کیا کہ وکیل صاحب ! آپ کس فریق کا کیس لڑ رہے ہیں؟ آپ مقدمے میں بھائی کی طرف سے دلائل دے رہے ہیں یا بہن کی طرف سے؟

وکیل سجاد حسین شاہ نے کہا کہ میں بہن کی طرف سے دلائل دے رہا ہوں، جب کہ سماعت کے دوران بھائی کی جانب سے وکیل کو لقمے دینے کی کوشش کی گئی تو وکیل نے ایک نہ سنی جس پر سائل بھائی نے کہا آپ میری بہن کے نہیں میرے وکیل ہیں۔

جسٹس مشیر عالم نے کہا وکیل صاحب آپ نے بھائی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے، آدھے گھنٹے سے سماعت چل رہی ہے اور آپ مخالف فریق بہن کے حق میں دلائل دے رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا آپ کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت اور عدالتی فیصلے کا حوالہ بھی مخالف فریق کے حق میں ہے۔

عدالتی آبزرویشنز کے بعد وکیل سجاد شاہ نے کیس کی فائل سائل بھائی کو تھما دی جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا وکیل صاحب یہ اردو نہیں بول سکتے انگریزی میں لکھی فائل کیسے پڑھیں گے؟

عدالت نے وکیل کو 20 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانہ عدالت کے سامنے سائل کو ادا کریں، جسٹس مشیر عالم نے کہا فیس لیتے ہوئے آپ کو جلدی ہوتی ہے، کیس بھی پڑھا کریں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
 
پراسرار بیماری، لڑکی کے آنسو خون میں تبدیل

684762_7952507_blood_updates.JPG

لاہور کی رہائشی غریب گھرانے کی 18 سالہ یاسمین پُراسرار بیماری کا شکار ہے، آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون بہتا ہے، ملک میں علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کے لیے والدین کی سکت نہیں ہے۔
لاہور کے علاقے سجپال جھگیاں کی رہائشی 18سالہ یاسمین کو 3 سال سے پہلے اچانک سر درد ہوا، جس کے بعد سے یاسمین کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون بہتا ہے۔
اس بیماری کی وجہ سے یاسمین اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بغیر سہارے وہ چل پِھر بھی نہیں سکتی ہے۔
بیماری سے متعلق یاسمین کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق ملک میں یاسمین کا علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کی ان میں سکت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یاسمین کو کئی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں دکھا چکی ہیں مگر مرض تھا کہ بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے یاسمین ڈپریشن کا شکار رہنے لگی اور اس کیفیت میں اس کی آنکھوں سے زیادہ خون بہتا ہے۔
یاسمین کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک سرکاری اسپتال میں خون لگوایا، جس کے بعد سے بیٹی ہیپاٹائیٹس کا بھی شکار ہوگئی ہے۔
شعبہ امراضِ چشم میو اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں کہ ٹیسٹوں کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کیا مرض ہے، تاہم ویڈیو سے لگتا ہے کہ ناک کے ساتھ کوئی رسولی ہے۔
یاسمین اپنے آئیڈیل، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایک بار ملنا چاہتی ہے، وہ پُر امید ہے کہ جلد صحت یاب ہو کر نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے گی۔
لنک
 

جاسم محمد

محفلین
آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلیے 24 سالہ نوجوان کی 81 سالہ خاتون سے شادی
ویب ڈیسک منگل 1 اکتوبر 2019
1825969-oldboymarriedoldwoman-1569858898-336-640x480.jpg

یوکرائن میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کو لازمی ایک سال کی ملٹری ٹریننگ لینا ہوتی ہے۔ فوٹو : فائل


کیف: یوکرائن کے 24 سالہ طالب علم نے آرمی کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لیے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی رچالی۔ تاہم اس شادی کا مقصد یوکرائن میں ہر طالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔

ہر طالب علم کی طرح 24 سالہ الیگزینڈر کو بھی ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے تاہم طالب علم ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہ رہا تھا۔

طالب علم نے آرمی ٹریننگ سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا فائدہ اُٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بحال کے لیے گھر پر رہنا ضروری ہو چنانچہ طالب علم نے 81 سالہ خاتون سے شادی کرکے بہانہ تیار کرلیا۔

یوکرائن میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک سالہ آرمی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے، اس لیے 24 سالہ طالب علم 27 سال کی عمر کو پہنچتے ہی خاتون کو طلاق دے گا کیوں کہ 26 سال سے زائد عمر والوں پر آرمی ٹریننگ لازمی نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی غائب
ویب ڈیسک بدھ 9 اکتوبر 2019
1835613-cat-1570599259-272-640x480.jpg

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر فیملی نے احتجاج شروع کردیا

لاہور: جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی لاہور پہنچنے پر غائب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ائرلائن سے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے دوران قیمتی نسل کی نایاب پالتو بلی غائب ہوگئی، مسافر عظیم کے لاہور پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر ائر پورٹ پر فیملی نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عظیم نامی مسافر نے جدہ سے لاہور آنے کے لیے سعودی ایئر کی پرواز 734 سے دو بلی جدہ سے دوعلیحدہ علیحدہ پنجروں میں بک کروائیں اور لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج سے اپنا سامان لینے لگا تو دو میں سے ایک بلی پنجرے سے غائب نکلی، خالی پنجرہ دیکھ کر مسافر اپنی بلی کی تلاش میں بار بار عملے کو کونستا رہا۔

cat-cave-1570599334.jpg


مسافر عظیم کا کہنا تھا کہ جہاز کے عملے نے ایک قیمتی بلی پنجرے سےغائب کر دی تاہم مسافر عظیم کے احتجاج کے دوران ہی طیارہ واپس جدہ بھی روانہ ہو گیا لیکن عملے نے جہاز میں دوبارہ بلی کو تلاش ہی نہیں کیا اگر بلی طیارے میں پنجرے کا منہ کھلنے سے جہاز ہی میں رہ گئی تو عملے نااہلی سے درجنوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

ایئرپورٹ پر ڈیوٹی افسر نے اپرن اور انٹرنیشنل لاؤنج کی مکمل تلاشی کروائی تاہم رات گئے تک بلی نہ مل سکی۔ مسافر عظیم نے سول ایوی ایشن متعقلہ ہینڈلنگ ایجنسی جیری کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ٹھان لی اور مسافر عظیم نے انتظامیہ کو تحریری درخواست بھی دے دی جس میں پوچھا گیا کہ پنجرے کا لاک کیسے ٹوٹا، کس نے قیمتی بلی جہاز سے اترتے ہی یا پھر غفلت کے باعث بلی نے جہاز میں ہی اپنا پنجرہ خود کھول لیا۔

جیری ہینڈلنگ ایجنسی حکام کے مطابق بلی کو ڈھونڈنے کے لیے جدہ بھی میل کردی ہے اور اگر طیارہ میں بلی واپس چلی گئی تو ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
چین میں 67 سالہ خاتون کے یہاں بیٹی کی پیدائش
ویب ڈیسک پير 28 اکتوبر 2019
1859133-motherbirthchildatyearinchina-1572269335-576-640x480.jpg

خاتون کو چین میں سب سے عمر رسیدہ ماں کے نام سے شہرت حاصل ہوگئی ہے۔ فوٹو : چینی میڈیا


بیجنگ: چین میں 67 سالہ خاتون تیان نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے جس کانام تیناکی رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 67 سالہ تیان نے ایک صحت مند اور خوبصورت بچی کو جنم دیا ہے جس پر چین بھر میں انہیں سب سے عمر رسیدہ ماں کے نام سے شہرت حاصل ہوگئی ہے۔ بچی کی پیدائش پر 68 سالہ والد ہونگ بھی بے حد خوش ہیں۔

والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہاں بچی کی پیدائش مکمل طور پر فطری طریقے سے ہوئی ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تیان کو جب پہلی بار اسپتال لایا گیا تو وہ چند ماہ کی حاملہ تھیں۔

تیان کے پہلے ہی دو بچے ہیں جن میں سے دوسرا بچہ 1977ء کو پیدا ہوا تھا جس کے دوسال بعد چین میں ایک سے زائد بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اب 43 سال بعد ان کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش پر عائد پابندی کو 2016ء میں اُٹھالیا گیا تھا اور دو بچوں کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم تیان کے تیسرے بچے کی پیدائش پر سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دنیا بھر میں اس عمر میں زچگی کے واقعات غیر فطری طریقے یعنی ’سروگیسی‘ کے ذریعے رونما ہوئے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ملک ریاض برطانوی حکام کو 19 کروڑ پاؤنڈ دینے کو تیار
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کی اہم کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم/ اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

تین دسمبر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے اور یہ رقم اور اثاثے ریاست پاکستان کو لوٹا دیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top