چينی حکومت کا مسلمان شہريوں پر بدترين تشدد

Fawad -

محفلین
پوری دنیا میں مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور ان کی اسلامی اقدار کا مزاخ اڑایا جاتا ہے وہاں لوگوں کو ظلم نظر نہیں آتا لیکن پاکستان کے جس ملک سے اچھے تعلقات ہیں سارا ظلم وہیں نظر آتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کبھی بھی ايسے کسی بھی قانون کی نا تو حمايت کرتی ہے اور نا ہی ايسے کسی بھی طرزعمل کو درست سمجھتی ہے جس سے دنيا ميں کسی بھی شہری کے بنيادی انسانی حقوق کو زک پہنچتی ہے۔ تاہم امريکی حکومت کے پاس نا تو اس بات کا اختيار، مينڈيٹ يا وسائل ہيں کہ وہ خود مختار حکومتوں اور ممالک کو مجبور کرے کہ وہ ايسے قوانين کا اطلاق کريں جو ہمارے اصولوں سے مطابقت رکھتے ہوں۔

امريکی حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے کہ ديگر حکومتوں، سول سوسائٹی کے اداروں اور مذہبی قائدين کے ساتھ مل کر دنيا بھر ميں مذہبی آزادی کے حصول کو يقینی بنايا جائے۔

دنيا کے بےشمار حصوں ميں افراد اپنے عقائد کی وجہ سے نظربنديوں، تکاليف، قدغنوں اور يہاں تک کہ موت کا بھی سامنا کرتے ہيں۔ امريکی حکومت اس جبر کو نظرانداز کر کے خاموش تماشائ نہيں بن سکتی۔ ہماری حکومت کے ليے عالمی سطح پر مذہبی آزادی کی حفاظت اور اس کی ترويج اولين ترجيح ہے۔

امن، استحکام اور خوشحالی کے ليے مذہبی آزادی کا تحفظ اہم ترين ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وسيع پيمانے پر جبر دنيا بھر ميں دہشت گردی کے خلاف جاری اہم کاوشوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

ہم مہذب دنيا کے ساتھ چين پر اس بات کے ليے زور ديتے رہيں گے کہ وہ ان تخريبی کاروائيوں کو ترک کرے اور تمام نظربند کیے جانے والے شہريوں کو آزاد کرے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
امريکی حکومت چینی مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر ميں ديکھتی ہے۔

امريکی حکومت اس جبر کو نظرانداز کر کے خاموش تماشائ نہيں بن سکتی۔

افغانستان، عراق، شام، چیچنیا، فلسطین, کشمیر، برما ؟؟
 
Fawad -

محفلین
افغانستان، عراق، شام، چیچنیا، فلسطین, کشمیر، برما ؟؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے بوسنيا کی تعمير نو کے لیے قريب ايک بلين ڈالرز کی مدد فراہم کی تھی۔ ڈيٹن پيس ايکارڈ کی حمايت ميں يو – ايس – ايڈ کے زير نگرانی امريکہ کی بيرون ملک امداد کے پروگرام کے ذريعے ايک مستحکم، جمہوری ،لسانی تضادات سے پاک اور آزاد معيشت کے حامل بوسنيا کی تشکيل ميں ہر ممکن مدد کی گئ ہے۔ اس کے علاوہ ديگر جن شعبوں ميں امريکی مدد فراہم کی گئ ہے ان ميں انسانی حقوق، دہشت گردی کے سدباب، کسٹمز، اسٹيٹ بارڈر سروس کے علاوہ معيشت کی اصلاح کے لیے تجاويز اور مدد شامل ہے۔

اسی طرح جہاں تک برما کا تعلق ہے تو ايک جابر حکومت کے ہاتھوں مصائب کا شکار عام شہريوں کی مدد کے ليے دنيا کے کسی بھی اور ملک کے مقابلے ميں امريکہ نے امداد فراہم کی ہے۔

U.S. Continues to Push for Action Two Years after Rohingya Ethnic Cleansing - United States Department of State

ہم بدستور خطے ميں قيام امن کے ليے عالمی کاوشوں کے ليے زور ديتے رہيں گے اور جرائم کے مرتکب ذمہ داروں کو کيفر کردار تک پہنچانے کے ليے بھی اپنی کاوشيں کرتے رہيں گے۔

ميں واضح کر دوں کہ چين ميں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات اور عراق اور افغانستان ميں تشدد کی لہر ميں کوئ قدر مشترک نہيں ہے۔

امريکہ افغانستان ميں فوجی کاروائ کے ضمن ميں براہراست کردار اس ليے ادا کر رہا ہے کيونکہ افغانستان سے جنم لينے والے دہشت گردی کے عفريت سے امريکہ کو براہراست نشانہ بنايا گيا تھا۔

جہاں تک کشمير اور فلسطين کا تعلق ہے تو وہ علاقائ تنازعات ہيں جو کئ دہائيوں سے جاری ہيں۔ اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ان تنازعات ميں ديگر کئ عالمی تنازعات کی طرح بے شمار بے گناہ شہريوں کی جانيں ضائع ہوئ ہيں۔

افغانستان کے برعکس فلسطين کے معاملے ميں امريکہ براہراست فريق نہيں ہے۔ اس مسلئے کے حل کے ليے عالمی برادری کی جانب سے ايک اجتماعی کوشش کی جا رہی ہے اور امريکہ اس عالمی کوشش کا حصہ ہے۔ ليکن اس مسلئے کے فيصلہ کن اور حتمی تصفيے کا اختيار امريکی حکومت کے ہاتھوں ميں نہيں ہے۔

اور آخر ميں يہ دليل اور منطق سمجھ سے باہر ہے کہ امريکہ يا کسی بھی اور ملک کو چين ميں مسلمان شہريوں پر ہونے والے منظم اور دانستہ حکومتی جبر اور مظالم کے خلاف آواز نہيں اٹھانی چاہيے کيونکہ دنيا کے ديگر ممالک ميں بھی مسلمان مظالم کا شکار ہيں اور جب تک ان مسائل کا حل نہيں نکلتا، چين کے مسلمانوں کو درگزر کر دينا چاہيے۔

آصف اثر

معطل

پہلے مسلمانوں کو تباہ و برباد کردو، پھر ڈالروں کے نام پر ڈیٹا جمع کرنے اور جاسوسی کا نیا سلسلہ شروع کردو۔
 
Top