ملالہ تم کہاں ہو؟کشمیریوں پر بھارتی مظالم پہ خاموش کیوں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عمران

محفلین
اج تک ملالہ کے کارناموں کی فہرست جاری نہیں کی گئی جن کی بنا پر سی آئی اے اور اس کے ہمنوا اسے سر پر چڑھا رہے ہیں اور براؤنیز اس کا دفاع کرکرکے بے حال ہوئے جارہے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہماری نظر میں دونوں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ یاد ہے ٹی ٹی پی سوات کا سربراہ ملا ریڈیو سوات سے بھاگا تو افغانستان جاکر افغانی طالبان کا سربراہ بن گیا۔
اس پر بعد میں بات ہوگی...
پہلے اس سوال کی وضاحت فرمادیں...
افغانی طالبان دہشت گرد ہیں یا ان پر مسلط امریکی؟؟؟
 
اس پر بعد میں بات ہوگی...
پہلے اس سوال کی وضاحت فرمادیں...
افغانی طالبان دہشت گرد ہیں یا ان پر مسلط امریکی؟؟؟
دونوں۔

خیال رہے کہ جنگ میں بھی زیادتی کرنے کی اجازت نہیں۔ عوام الناس کو خودکش دھماکوں کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں۔ عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو مارنے کی بھی اجازت نہیں۔ یہ امریکنوں سے لڑنا چاہتے ہیں تو شوق سے لڑیں، عام افغانیوں کو نشانہ نہ بنائیں، نہ ہی عام پاکستانیوں کو خودکش دھماکوں میں اڑائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
کتنے بچوں کو تعلیم دے دی؟؟؟
اس سے زیادہ تعلیم تو گلی محلے کے استاد استانیاں دے دیتی ہیں!!!
ملالہ اور اس کا باپ مل کر گھر میں بچیوں کا سکول چلاتے تھے۔ طالبان ان کو دھمکیاں دیتے لیکن ملالہ ڈٹی رہی اسلئے گولی مار دی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
چونکہ ملالہ (یا اس کے والد) نے طالبان کے سوات پر قبضے کے دوران بی بی سی پر گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھی تھی، ہم نے اسے اس جرم پر معاف نہیں کیا۔

‭BBC Urdu‬ - ‮آپ کی آواز‬ - ‮گل مکئی کی ڈائری‬
ملالہ طالبان کے سوات قبضہ کے بعد سے مقامی ٹی وی چینلز پر رپورٹنگ کر رہی ہے۔ اور یہاں طالبان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ملالہ یہودیوں کی کٹھ پتلی ہے۔
آصف اثر یہ پشتو میں یہودیوں کی ایجنٹ طالبان کے خلاف بات کیوں کر رہی ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
چونکہ ملالہ (یا اس کے والد) نے طالبان کے سوات پر قبضے کے دوران بی بی سی پر گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھی تھی، ہم نے اسے اس جرم پر معاف نہیں کیا۔

‭BBC Urdu‬ - ‮آپ کی آواز‬ - ‮گل مکئی کی ڈائری‬
پاکستان وہ بدنصیب ملک ہے جہاں آج بھی کروڑوں بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ جبکہ دوسری طرف طالبان نے سوات قبضہ کے بعد کئی سو سکول دھماکے سے اس لئے اڑا دیے تھے کہ بچیوں کی تعلیم خلاف شریعت ہے۔ ان کے خلاف جو کھڑا ہوا وہ مار دیا گیا۔ آج ملالہ بھی ہم میں موجود نہ ہوتی اگر یہ سازشی یہودی اس کی بروقت جان نہ بچاتے۔
 

آصف اثر

معطل
یار پہلے مس انفارمیشن پر بات کرلوں، پروپیگنڈے پر پاکستان کی تعلیمی صورتِ حال پر یا ملالہ جیسے مہرے پر؟
اس طرح کے بےبنیاد دعوؤں پر تو بات کرنا مشکل ہوجائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top