سنگاپور : بنا ڈرائیور بسوں کا عوامی ٹرائل اگلے ہفتے ہوگا

جاسم محمد

محفلین

671349_3140901_Singapore-Bus-111_updates.jpg

سنگاپورمیں ڈرائیور کےبغیر چلنے والی بسوں کا عوامی ٹرائل اگلے ہفتے سے شروع ہورہاہے، ٹرائل کے لئے ایپ سے بکنگ کرانا ہوگی۔

جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سنگاپور میں ڈرائیور کےبغیر چلنے والی چار بسوں کا ٹرائل 26 اگست سے 15 نومبر تک جاری رہے گا، بسیں سنگاپور کے ریزوٹ آئی لینڈ سین ٹوسا میں 5.7 کلومیٹر کے روٹ پر چلیں گی۔

وزیٹرز بسوں کےٹرائل کے لیے موبائل ایپ سے بکنگ کراسکیں گے، جو انہیں منتخب مقامات تک لے جاسکیں گی۔

ڈرائیور کےبغیر چلنے والی بسوں میں احتیاطی طور پر ایک ڈرائیور بھی موجود ہوگا جو ضرورت پڑنے پر بس چلا سکےگا۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ ٹھیک سٹریٹجی ہے۔ سپورٹس شاپ سے ہو کر آتا ہوں۔ :D
سپورٹس شاپ والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلتی بس کے ٹکرانے سے بچاو کا کوئی ہیلمٹ نہیں ہے۔ اب آئرن مین کو ای میل کی ہے، دیکھتے ہیں کیا لکھتے ہیں خط کے جواب میں!
 
اس دوران ایک الگوردھم لکھیں جو آپ اور بغیر ڈرائیور کی بس کے درمیان فاصلہ بتا کر خطرہ سے قبل آگاہ کر دے :)
 
بافقیہ

محفلین
سنگاپور : بنا ڈرائیور بسوں کا عوامی ٹرائل اگلے ہفتے ہوگا
671349_3140901_Singapore-Bus-111_updates.jpg

سنگاپورمیں ڈرائیور کےبغیر چلنے والی بسوں کا عوامی ٹرائل اگلے ہفتے سے شروع ہورہاہے، ٹرائل کے لئے ایپ سے بکنگ کرانا ہوگی۔

جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سنگاپور میں ڈرائیور کےبغیر چلنے والی چار بسوں کا ٹرائل 26 اگست سے 15 نومبر تک جاری رہے گا، بسیں سنگاپور کے ریزوٹ آئی لینڈ سین ٹوسا میں 5.7 کلومیٹر کے روٹ پر چلیں گی۔

وزیٹرز بسوں کےٹرائل کے لیے موبائل ایپ سے بکنگ کراسکیں گے، جو انہیں منتخب مقامات تک لے جاسکیں گی۔

ڈرائیور کےبغیر چلنے والی بسوں میں احتیاطی طور پر ایک ڈرائیور بھی موجود ہوگا جو ضرورت پڑنے پر بس چلا سکےگا۔
ڈرائیور اسٹیرنگ پکڑے نظر تو آرہا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان میں جس طرح بسیں چلتی ہیں اور جتنے حادثے اور اموات ہوتی ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ ان میں بھی کوئی ڈرائیور نہیں ہوتا۔ :)
 
محمد سعد

دیکھ لیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم ان گوروں اور پیلوں سے ٹیکنالوجی میں کہیں آگے ہیں۔ ان سے کئی دہائیاں قبل ہی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بسیں بنا چکے ہیں۔
 
Top