باریک لیکن اہم فرق

وصی اللہ

محفلین
بہت عمدہ سلسلہ ہے۔ لیکن مآخذ بھی دے دیا جائے تو حوالہ جاتی کام ہو جائے۔ اور کافی الفاظ جمع ہو جائیں تو ای بک بنانے کی ذمہ داری میری!
جی ان شاء اللہ۔ جب آپ محسوس کریں کہ مواد اس قدر ہو گیا ہے کہ ایک عدد ای بک بن سکے تو اُن کتب کا حوالہ دے دوں گا جن سے استفادہ کر رہا ہوں
 
وصی اللہ

محفلین
بریّت (اسم مؤنث)
ملزم کے بے گناہ ہونے پر اُسے چھوڑ دینے کی حالت یا عمل۔ جیسے: ثبوت کا جائزہ لینے کے بعد ۔۔۔ کو عدالت نے بریت کا حکم دے دیا۔ نجات، آزادی۔

رہائی (اسم مؤنث)
عدالت کے پاس ثبوت ناکافی ہونے کی صورت میں ملزم/مجرم کو چھوڑ دینے کا عمل۔

عجب کیا ہے جو یارانِ چمن کو ہم نہ پہچانیں
رہائی اتفاق اپنی پڑی ہے ایک مدت میں (میر)
 
وصی اللہ

محفلین
بے اور نا کا فرق ہے۔ ۱۔"بے" یہ لفظ فارسی ترکیبوں میں عموماً اسمائے غیر صفت و غیر مشتقات یعنی اسم مصدر اسم جامد اور نیز ان الفاظ پر جن میں یائے مصدری ہو لگایا جاتا ہے۔ جیسے: بے دانش، بے علم، بے شعور، بے زر، بے روزگار، بے ہنر، بے ادبی۔ "نا" اکثر مشتقات پر آتا ہے یعنی اسم فاعل۔ اسم مفعول۔ صفت مشبہ پر۔ جیسے نابالغ، نا مسموع، ناشائستہ، نا پسند، الفاظ ذیل مستثنیٰ ہیں۔ ناتواں، ناامید، نا چیز، نا مراد، نا ہنجار، نا اہل۔ (ماخوذ از نور اللغات جلد اول)۔
 
لا کا ذکر بھی ہو جائے ساتھ ہی۔ :)
 
بافقیہ

خوب
 
Top