تعارف سید افتخار احمد رشک

نام سید افتخار احمد رشک... شاعری اور عشق سے عشق ہے ... پہلے کمپوزر و پیج میکر.. پھر گرافک ڈیزائنر ... پھر صحافت سے تعلق رہا ساتھ ہی لیگل ڈاکومنٹس ٹرو ٹرانسلیشن کا کام بھی چلتا رہا ... میرے جاننے والے مجھے بہت محنتی کہتے ہیں کہ میں طویل عرصہ ڈبل جاب کرتا رہا ہوں .. ساتھ ہی ادبی محافل بھی اٹینڈ کرتا رہا ... آج کل لیگل ڈاکومنٹس ... ایگریمنٹس وغیرہ کی تیاری کا کام کرتا ہوں ... بی اے ایل ایل بی آنرز کر رہا ہوں اور سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن سے وابستہ رہ کر تھوڑے بہت فلاحی کام کی توفیق اللہ نے دی ہے... سائبان کی نیوز خاص کر انگلش نیوز میں ہی بناتا ہوں شاعری کے تو آپ احباب گواہ ہیں ... کتابیں بھی ترجمہ کرتا ہوں ... کبھی کبھی مضمون اور کالم نگاری بھی کرتا ہوں ... حال ہی میں سابق چیئرمین اسٹیل مل کراچی اور سابق سیکریٹری کمیونیکیشن محترم حق نواز اختر صاحب کی انگلش کتاب
If truth, be told
کا میں نے اردو ترجمہ اور پیج میکنگ بھی مکمل کی ہے جو انشا ء اللہ اسی سال شائع ہوگی جس میں بحیثیت مترجم میرا نام اور مضمون در تقریظِ مصنف بھی شامل ہوگا..
ابھی تک کنوارا ہوں مگر اس سال شادی کا ارادہ ہے.. تقریباٙٙ چھ سو شعری تخلیقات کر چکا ہوں جن میں چار سو سے زائد غزلیں .. حمد و نعت و منقبت .. سلام... رباعیات .... قطعات .. نظمیں سمیت تمام اصناف میں شاعری شامل ہے... میں نے اردو میں رائج تمام بحروں میں تخلیقات کی ہیں اور ذحافات اور رعایات سے بہت کم کام لیا ہے اور اردو میں نئے خیالات اور تراکیب کے اضافے کی شعوری کوشش کی ہے .. الحمد للہ اب کئی شاگرد بھی رکھتا ہوں جن میں سے بعض عمر میں مجھ سے بڑے بھی ہیں ... اس سال نہیں تو اگلے سال اپنی غزلوں کا مجموعہ شائع کرائوں گا انشا ء اللہ.
 

فلسفی

محفلین
محفل میں خوش آمدید افتخار صاحب
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ بس آپ کو ہم جیسے نکموں کو برداشت کرنا ہو گا۔ :)
 

فاخر

محفلین
خوش آمدید ! ہم اپنے ہم نام استاد شاعر کو ’’خوش آمدید‘‘ کہتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ امید کہ آپ کی ذات سے ہم مبتدی کو استفادے کا بھرپور موقعہ بھی ملے گا ۔ میرا بھی نام ’’افتخاراحمد‘‘ یہ الگ بات ہے کہ ’’رحمانی‘‘ کا لاحقہ لگایا گیا ہے ۔’’فاخرؔ‘‘ میرا تخلص ہے، البتہ ہم ’’سید‘‘ نہیں ہیں ؛بلکہ ہم ’راجپوت‘ ہیں۔
 
Top