مائکروسوفٹ ورڈ سے متعلق ایک سوال

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر آپ کمانڈلائن سے واقف ہیں تو paste نامی یوٹِلیٹی استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلی فائل، file-ar.txt :
کوڈ:
عربی سطر ۱
عربی سطر ۲
عربی سطر ۳

دوسری فائل، file-ur.txt :
کوڈ:
اردو سطر ۱
اردو سطر ۲
اردو سطر ۳
اردو سطر ۴
اردو سطر ۵

اب یہ کمانڈ چلائیے:
کوڈ:
paste file-ar.txt file-ur.txt -d "\n" > file-ar-ur.txt

نتیجہ، فائل file-ar-ur.txt میں:
کوڈ:
عربی سطر ۱
اردو سطر ۱
عربی سطر ۲
اردو سطر ۲
عربی سطر ۳
اردو سطر ۳

اردو سطر ۴

اردو سطر ۵

paste کی کمانڈ لینکس اور میک‌او‌ایس پر موجود ہونی چاہیے۔ وِنڈوز کے لیے یہاں موجود انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر کے چلائیں، جس کے بعد آپ کے پاس paste اور دیگر یوٹِلیٹیز انسٹال ہو جائیں گی (اِس انسٹالر میں کافی پرانے نسخے موجود ہیں، لیکن ہمارا کام چل جائے گا)۔ نسبتاً تازہ نسخے یہاں دستیاب ہیں؛ اِن سے بھی کام چل جانا چاہیے لیکن میں نے اِنہیں آزما کر نہیں دیکھا۔
بہت بہت شکریہ سعادت! کمانڈ لائن سے میری واقفیت واجبی سی ہی ہے اور اس طریقے سے کامیابی مجھے مشکل لگ رہی ہے ۔ تاہم آپ کے دیئے ہوئے لنک سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ۔ لیکن باوجود سرتوڑ کوشش کے paste نامی پروگرام کہیں نظر نہیں آیا اپنے کمپیوٹر میں ۔ (میرے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 ہے) ۔ انسٹالر کو دو تین دفعہ اَن انسٹال کرکے ازسرِ نو انسٹال کرکے بھی دیکھا لیکن وہی ڈھاک کے تین پات ۔ یہ paste پروگرام کہاں ہونا چاہئے؟ ونڈوز میں سرچ کرکے بھی دیکھ لیا لیکن کہیں نہیں ملا ۔ براہِ کرم اس بارے میں کچھ رہنمائی فرمائیں ۔ آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
بہت بہت شکریہ سعادت! کمانڈ لائن سے میری واقفیت واجبی سی ہی ہے اور اس طریقے سے کامیابی مجھے مشکل لگ رہی ہے ۔ تاہم آپ کے دیئے ہوئے لنک سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیا ۔ لیکن باوجود سرتوڑ کوشش کے paste نامی پروگرام کہیں نظر نہیں آیا اپنے کمپیوٹر میں ۔ (میرے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 ہے) ۔ انسٹالر کو دو تین دفعہ اَن انسٹال کرکے ازسرِ نو انسٹال کرکے بھی دیکھا لیکن وہی ڈھاک کے تین پات ۔ یہ paste پروگرام کہاں ہونا چاہئے؟ ونڈوز میں سرچ کرکے بھی دیکھ لیا لیکن کہیں نہیں ملا ۔ براہِ کرم اس بارے میں کچھ رہنمائی فرمائیں ۔ آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
ویسے یہی کام آپ بہت آسانی سے ایکسل میں بھی کر سکتے ہیں۔ میں نے اس غرض سے ایک آزمائشی ایکسل فائل بنا دی ہے۔ آپ دیکھ لیں میں نے کیسے کیا ہے:
Arabic-Urdu-verse.xlsx
2019-08-20-5-05-56.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
کمانڈ لائن سے میری واقفیت واجبی سی ہی ہے اور اس طریقے سے کامیابی مجھے مشکل لگ رہی ہے ۔
مشکل تو پیش آئے گی، لیکن کوشش کرتے ہیں۔ :)

سب سے پہلے تو آپ نے پچھلے انسٹالر کے ذریعے جو کچھ انسٹال کیا تھا، اسے اَن‌اِنسٹال کر دیجیے۔ (آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا بات ہوئی؟ اس کا جواب اگلے قدم پر دیکھیے۔)

اِس صفحے پر جائیے، اور cmder.zip ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ یہ Cmder یا ’کمانڈر‘ ہے، جو وِنڈوز کے لیے ایک کنسول ایمولیٹر ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ ایک سوفٹویئر ہے جو وِنڈوز پر کمانڈ‌لائن کو کچھ دلکش (اور مزید یوزایبل) بنا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، اِس میں paste سمیت دیگر یوٹِلیٹیز کے تازہ نسخے بھی موجود ہیں، سو ہمیں اب اُن پرانی یوٹِلیٹیز کی ضرورت نہیں رہی (جنہیں ہم پچھلے قدم پر اَن‌اِنسٹال کر چکے ہیں)۔

cmder.zip کو cmder نامی فولڈر ہی میں ایکسٹریکٹ کر لیجیے۔ میرے کمپیوٹر پر اِس وقت کچھ ایسی صورت ہے:

48583928097_9d9b1ace03_o.png

اِس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں اپنے کمپیوٹر کی ڈی ڈرائیو میں موجود ہوں، اور اِس میں cmder.zip فائل اور cmder فولڈر موجود ہیں۔ (ڈراپ‌باکس کا فولڈر اِس وقت ہمارے کسی کام کا نہیں، اسے بھول جائیے۔)

اب cmder فولڈر میں جائیے، اور Cmder.exe کو چلائیے۔ ایک نئی وِنڈو کھلے گی، جس میں کمانڈر پہلے دفعہ چلائے جانے پر اپنی کچھ چیزیں سیدھی کرے گا اور ان کے متعلقہ پیغامات دکھائے گا۔ اس کے بعد آپ کو اِس قسم کا پرومپٹ (prompt) نظر آئے گا:

48583928327_0e01b1efb4_o.png

یہ پرومپٹ بتا رہا ہے کہ میں اِس وقت اپنے کمپیوٹر میں D:\cmder نامی جگہ پر ہوں۔ درحقیقت یہ وہ جگہ ہے جہاں سے Cmder.exe کو چلایا گیا ہے۔ (اگر آپ نے کمانڈر کو کسی اور جگہ ایکسٹریکٹ کیا ہے، تو آپ کو اپنے پرومپٹ میں وہ جگہ نظر آئے گی۔) اس کے نیچے λ کے بعد ایک کرسر جھپک رہا ہے۔ یہاں آپ اپنی کمانڈز لکھ سکتے ہیں۔

آزمانے کے لیے یہاں یہ کمانڈ چلائیے:
کوڈ:
dir
یعنی dir لکھیے اور اینٹر دبا دیجیے۔ آپ کے پاس کچھ اِس قسم کی آؤٹ‌پُٹ آئے گی:
کوڈ:
D:\cmder
λ dir
 Volume in drive D is New Volume
 Volume Serial Number is EA6A-418C

 Directory of D:\cmder

2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          .
2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          ..
2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          bin
2019-08-19  03:36 AM           140,800 Cmder.exe
2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          config
2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          icons
2019-08-19  03:36 AM             1,069 LICENSE
2019-08-20  01:25 PM    <DIR>          vendor
2019-08-19  03:36 AM                 0 Version 1.3.12.915
               3 File(s)        141,869 bytes
               6 Dir(s)  77,715,656,704 bytes free
dir کی کمانڈ جس جگہ سے چلائی جاتی ہے، اُس جگہ پر موجود فولڈرز اور فائلز کی فہرست دکھاتی ہے۔ ابھی اس کمانڈ کو D:\cmder سے چلایا گیا، چنانچہ اس نے D:\cmder میں موجود تمام فولڈرز اور فائلز کو ظاہر کر دیا۔ آپ چاہیں تو اس فہرست کا موازنہ اپنے کمپیوٹر کے ریگولر فائل ایکسپلورر کے ساتھ کر سکتے ہیں:

48583927912_350af179dd_o.png

dir کے بعد اب اِس بات کو آزماتے ہیں کہ کیا ہمارے پاس paste کی کمانڈ موجود ہے یا نہیں۔ اس کے لیے ذیل کی کمانڈ چلائیے:
کوڈ:
paste --version
اِس کمانڈ میں ہم paste کو چلا رہے ہیں اور اُس سے اُس کا ورژن پوچھ رہے ہیں۔ اگر paste ہمارے کمپیوٹر پر موجود ہے، تو یہ آؤٹ‌پُٹ آئے گی:

48583776526_71ff7bc7f9_o.png

اب ہم اپنے کام کی طرف آتے ہیں۔ دوبارہ اُس جگہ جائیے جہاں cmder فولڈر موجود ہے۔ میرے کمپیوٹر پر وہ جگہ ڈی ڈرائیو ہے، سو میں وہاں جاؤں گا۔ وہاں پر ایک نیا فولڈر بنائیے، میں اِس فولڈر کا نام content رکھ رہا ہوں۔

48583776006_451451a8aa_o.png

اِس content فولڈر کے اندر اپنی مطلوبہ عربی اور اردو متن کی فائلز کاپی کر دیجیے۔ اس بات کا خیال رکھیے کہ آپ کے پاس ان فائلز کا بیک‌اَپ کسی اور جگہ موجود ہو، تاکہ اگر غلطی سے ان فائلز کا متن خراب ہو جائے تو پریشانی نہ ہو۔ (ذیل کی تصویر میں میرے کمپیوٹر پر content فولڈر کے اندر file-ar.txt اور file-ur.txt نظر آ رہی ہیں، جو وہی ہیں جن کی مثال میں نے پچھلے مراسلے میں دی تھی۔)

48583775921_758341a157_o.png

اپ دوبارہ کمانڈر کی وِنڈو میں جائیے، اور یہ کمانڈ چلائیے:
کوڈ:
cd ../content
اس کی کچھ تفصیل: cd ایک کمانڈ ہے جو change directory کا مخفف ہے۔ اس کے آگے ../content کا مطلب ہے کہ اپنی موجودہ جگہ سے ایک لیول اوپر، اور وہاں موجود content نامی فولڈر (ڈائریکٹری)۔ چنانچہ پوری کمانڈ کا مطلب ہوا کہ موجودہ جگہ سے ایک لیول اوپر جاؤ، اور وہاں موجود content فولڈر/ڈائریکٹری کے اندر چلے جاؤ۔ یہ کمانڈ چلانے کے بعد کمانڈر کچھ یوں نظر آئے گا:

48583928297_6d51271179_o.png

یہاں یہ بات نوٹ کیجیے کہ پرومپٹ میں موجود جگہ کا پاتھ تبدیل ہو چکا ہے، یعنی D:\cmder سے D:\content، جو اِس بات کی نشانی ہے کہ cd کی کمانڈ آپ کو واقعی content فولڈر کے اندر لے گئی ہے۔ مزید تصدیق آپ dir کی مدد سے کر سکتے ہیں، جس کے چلانے پر آپ کو اپنی فائلز کی فہرست نظر آئے گی:

48583928182_d5fa5cd082_o.png

اب جب آپ content کے اندر آ چکے ہیں، تو آپ paste چلا کر اپنی فائلز کو ضم کر سکتے ہیں:
کوڈ:
paste file-ar.txt file-ur.txt -d "\n" > file-ar-ur.txt
(یہاں file-ar.txt اور file-ur.txt کی جگہ بالترتیب اپنی عربی اور اردو فائلز کے نام، اور file-ar-ur.txt کی جگہ اپنی مرضی کا نام لکھیے۔) کمانڈ چلانے کے بعد میرے پاس کمانڈر میں کچھ یوں نظر آ رہا ہے:

48583776331_c025fa5127_o.png

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ paste نے اپنا کام خاموشی سے مکمل کیا اور پرومپٹ آپ کے سامنے دوبارہ آ گیا۔ اگر کوئی ایرر ہوتا تو وہ ظاہر ہو جاتا، لیکن خاموشی کا مطلب ہے کہ کمانڈ نے اپنا کام مکمل کر دیا۔ اب آپ فائل ایکسپلورر میں جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ content فولڈر کے اندر file-ar-ur.txt (یا جو بھی نام آپ نے رکھا تھا) موجود ہے۔

(ایک اور بات: اگر عربی اور اردو فائلز میں سطروں کی تعداد برابر نہیں ہے، تو وہ فائل جس میں ضم شدہ متن موجود ہے، سادہ نوٹ‌پیڈ میں کچھ جگہوں پر درست نہیں دکھائی دے گی۔ اس صورت میں آپ نئی فائل کو نوٹ‌پیڈ‌پلس‌پلس میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر نوٹ‌پیڈ میں کھولنا ضروری ہو، تو پہلے فائل کو نوٹ‌پیڈپلس‌پلس ہی میں کھولیے، پھر دو کام کیجیے:

Edit مینو میں جائیے، EOL Conversion میں جائیے، اور Unix (LF) منتخب کیجیے۔
ایک بار پھر Edit مینو میں جائیے، EOL Conversion میں جائیے، اور اب Windows (CR LF) منتخب کیجیے۔

یہ کرنے کے بعد آپ کو اپنی فائل نوٹ‌پیڈ میں بھی درست دکھائی دے گی۔)

یہاں ہماری داستان ختم ہوتی ہے۔ اگر کوئی بات وضاحت طلب ہو، تو بلا جھجک پوچھ لیجیے۔ :)
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
جی میری مراد اسی صورتحال سے تھی۔
اب مثال یوں لیں کہ قرآن پاک کی ایک سورۃ مبارکہ لکھی ہوئی ہے، اور اس میں عموماً ہر آیت کے لیے الگ لائن نہیں ہوا کرتی۔
اور دوسری فائل میں اس کا اردو ترجمہ موجود ہے، اور وہ بھی اسی طرح ایک پیراگراف کی صورت میں ہے، یعنی wrap ہوا ہو۔
جی، اِس صورت میں پوری سورت اور پھر اس کا پورا ترجمہ آئے گا۔

کمانڈ میں نیو لائن کیریکٹر کی تخصیص ہے، پیراگراف کے بعد ہی آئے گا۔
کیا آپ -d "\n" کی بات کر رہے ہیں؟ یہ delimiter ہے، جو paste کو بتا رہا ہے کہ دونوں فائلوں کی متعلقہ لائنز کے درمیان کونسا کیریکٹر استعمال کیا جانا چاہیے۔ ڈیفالٹ میں ٹیب استعمال ہوتا ہے (یعنی، حاصل‌شدہ فائل میں دونوں فائلوں کی سطریں ایک ہی لائن میں ہوتی ہیں اور ان کے بیچ میں ٹیب کیریکٹر ہوتا ہے)۔ ہمیں ایسا نتیجہ نہیں چاہیے، اِس لیے ٹیب کی جگہ "\n" کو سپیسیفائی کیا گیا ہے تاکہ دونوں فائلوں کی سطریں الگ لائنز پر ہوں۔
ویسے مجھے حیرت ہے کہ اس کام کے لیے کچھ انسٹال بھی کرنا پڑے گا۔ ڈائرکٹ کمانڈ لائن سے ہونا چاہیے۔
لکھنے کو تو ایک شیل (یا بَیچ/پاور‌شیل) سکرپٹ لکھا جا سکتا ہے، لیکن ایک بنی بنائی یوٹِلیٹی کی موجودگی میں کیا ضرورت ہے؟ :) (یہاں یہ یاد رہے کہ paste ٹیکسٹ اور فائلوں وغیرہ کے لیے بنائی گئی بنیادی یوٹِلیٹیز میں شامل ہے اور تقریباً ہر لینکس ڈسٹریبیوشن اور میک‌اوایس پر ڈیفالٹ میں دستیاب ہے۔)

لنکس کی بہت سی چیزوں کو ونڈوز اب تک نہیں پہنچ سکی ہے۔:) ہمارے ٹیچر نے یونی میں ایک بار بتایا تھا کہ لنکس کی کمانڈ لائن میں آپ لوپ بھی چلا سکتے ہیں۔ پتہ نہیں ونڈوز کی کمانڈلائن کی آجکل کیا صورتحال ہے اس حوالے سے۔
وِنڈوز کی بَیچ فائلز میں بھی لُوپس وغیرہ کی سہولت موجود ہے (اور پاور‌شیل میں بھی)۔ البتہ لینکس شیلز کا اپنا ایک نشہ ہے۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مشکل تو پیش آئے گی، لیکن کوشش کرتے ہیں۔ :) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں ہماری داستان ختم ہوتی ہے۔ اگر کوئی بات وضاحت طلب ہو، تو بلا جھجک پوچھ لیجیے۔ :)

بہت بہت بہت شکریہ سعادت! یہ تو آپ نے بہت آسان کردیا میرے لئے ۔ چونکہ کمپیوٹر سے نابلد ہوں اس لئے یہی چاہ رہا تھا کہ اسی طرح کی ترتیب وار ہدایات مجھے دے دی جائیں ۔ آج رات کو یا کل علی الصبح ان تمام باتوں کو مرحلہ وار کرکے دیکھتا ہوں اور پھر ان شاءاللہ آپ کو بتاتا ہوں ۔ آپ نے اتنے مفصل اور جامع طریق پر سب کچھ سمجھایا اور اس قدر وقت صرف کیا اس کے لئے میں انتہائی شکرگزار ہوں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کے وقت اورتوانائی میں برکت دے ، آپ کو رزق کریم عطا فرمائے اور صحت و تندرستی کی دولت سے ہمیشہ مالامال رکھے ! آپ کو علم و ہنر میں ترقی وکمال عطا فرمائے۔ بے زوال رکھے! آمین۔ آپ کی اس بے غرض محنت اور عنایت کا صلہ رب کریم ہی آپ کو دے سکتا ہے ۔ میں بہت ممنون ہوں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ اسی علاقے میں ملے گا جس سے آپ کی واقفیت واجبی سی ہے۔:)
بھائی ، میں کمپیوٹر سائنس سے نابلد ہوں ، جاہلِ مطلق ہوں ۔ جب تک بالکل ابتدا سے نہ بتایا جائے میرے لئے مشکل ہوتا ہے ۔ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ اپنے سوال سے آپ اچھے لوگوں کو تنگ کیا ۔ امید ہے درگزر فرمائیں گے۔
 

رانا

محفلین
بھائی ، میں کمپیوٹر سائنس سے نابلد ہوں ، جاہلِ مطلق ہوں ۔ جب تک بالکل ابتدا سے نہ بتایا جائے میرے لئے مشکل ہوتا ہے ۔ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ اپنے سوال سے آپ اچھے لوگوں کو تنگ کیا ۔ امید ہے درگزر فرمائیں گے۔
ارے نہیں ظہیر بھائی یہ بھی کوئی تنگ کرنا ہوا۔:) اور پھر فورم تو ہے ہی ایسے مقاصد کے لئے۔ ہم خود موقع ملتے ہی محفلی ماہرین کا ناک میں دم کردینے کو ہر دم تیار رہتے ہیں لیکن کوئی موقع ہی نہیں دیتا۔ ابھی کل ہی ہم نے ایک سوال پوچھا زمرے نظر انداز کرنے کے حوالے سے۔ ارادہ تھا کہ ٹھیک ٹھاک تنگ کریں گے انتظامیہ کو سوال در سوال پوچھ پوچھ کر لیکن زیک نے ٹو دی پوائنٹ لنک دے کر ہمارے سب ارمانوں پر اوس ڈال دی کہ لنک خود اتنا وضاحتی تھا کہ اسکے بعد مزید وضاحتیں مانگنے کی کوئی گنجائش ہی نہ تھی۔:p
بہرحال ظہیر بھائی بہت معذرت کہ آپ کو شائد میرا انداز مناسب نہ لگا کہ جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی ہوئی کہ شائد ہم آپ کے سوال سے تنگ ہوئے ہیں۔ بس خاکسار کا انداز ہی ایسا ہلکا پھلکا ہے لیکن آئندہ خیال رکھیں گے کہ نادانستگی میں ہم یہ سمجھ بیٹھے کہ شائد ہم سب محفلین میں اتنے مقبول ہیں کہ سبھی ہمارے انداز سے واقف ہوں گے لیکن آپ نے ہماری یہ خوش فہمی رفع کردی۔:unsure:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الحمدللہ ، بہت آسانی سے تمام کام ہوگیا ۔ کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ آپ کے دیئے گئے طریقہ کار پر قدم بقدم چلتا گیا اور دونوں فائلیں ایک فائل میں ضم ہوگئیں ۔ اب اس فائل کو ایم ایس ورڈ میں کھول کرعربی اور اردو سطورکے فونٹ بدل دوں گا ۔ یہ فائل نسبتًا چھوٹی ہے اس لئے زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ تقریبًا پچاس سطور ہیں ۔ آئندہ کے لئے مجھے بہت آسانی ہوگئی۔ یہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔ ان شاءاللہ العزیز۔
سعادت ، آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیراکثیرا۔
 

آصف اثر

معطل
اب اس فائل کو ایم ایس ورڈ میں کھول کرعربی اور اردو سطورکے فونٹ بدل دوں گا ۔ یہ فائل نسبتًا چھوٹی ہے اس لئے زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ تقریبًا پچاس سطور ہیں ۔
اس کا مطلب ہے فارمیٹنگ دونوں قسم کے سطور کی الگ الگ کرنا ہوگی؟
اگر ایسا ہی ہے تو اس صورت میں اردو عربی سطور کی الگ الگ کنڈیشنل فارمیٹنگ ہوسکتی ہے؟ سعادت
 

جاسم محمد

محفلین
1۔ بعد میں اگر اردو عربی کی فارمیٹنگ تبدیل کرنا ہو تو کیا ممکن ہوگا؟
2۔ کیا یہ فکسڈ سطور نہیں؟
ورڈ میں آپ ایکسل سے ڈیٹا لنک یا براہ راست کاپی پیسٹ کرکے متبادل فارمیٹنگ حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ایکسل کے ذریعہ ورڈ میں عربی اور اردو سطور کے لئے الگ الگ فارمیٹنگ کا ایک نمونہ
Capture.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے ایکسل والے طریقہ میں فارمیٹنگ کا مسئلہ بھی نہیں آتا۔
جاسم ، یہ ایکسل والا طریقہ کیا ہے؟ میں اردو اور عربی ٹیکسٹ فائل سطر بہ سطر کس طرح ایکسل میں لاؤں؟ براہِ کرم اس کی تفصیلات مہیا کیجئے ۔ میں اسے بھی آزما کر دیکھتا ہوں ۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
اس کا مطلب ہے فارمیٹنگ دونوں قسم کے سطور کی الگ الگ کرنا ہوگی؟
اگر ایسا ہی ہے تو اس صورت میں اردو عربی سطور کی الگ الگ کنڈیشنل فارمیٹنگ ہوسکتی ہے؟ سعادت
اس کے لیے غالباً ورڈ میں کوئی میکرو لکھا جا سکتا ہے، لیکن اس بارے میں عملی تجربہ صفر ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم ، یہ ایکسل والا طریقہ کیا ہے؟ میں اردو اور عربی ٹیکسٹ فائل سطر بہ سطر کس طرح ایکسل میں لاؤں؟ براہِ کرم اس کی تفصیلات مہیا کیجئے ۔ میں اسے بھی آزما کر دیکھتا ہوں ۔
ویسے تو یہ طریقہ اوپر لکھ چکا ہوں لیکن یہاں اسٹیپ بائی اسٹیپ بتا دیتا ہوں:
  1. سب سے پہلے ٹیٹوریل کیلئے یہ فائل اتار کر ایک فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس فولڈر میں عربی اور اردو متن کیلئے دو فائلز پہلے سے موجود ہیں۔
    d000143.gif

  2. اسی فولڈر میں separate_lines.xlsx نامی ایکسل فائل بھی ہوگی۔ اسے کھول لیں۔
    d000142.gif

    یہاں آپ کو Arabic, Urdu اور Final نامی تین ایکسل شیٹ نظر آئیں گی۔
  3. اب Arabic شیٹ کے کالم B میں عربی متن پیسٹ کرکے اپنی مرضی کی فارمیٹنگ سیٹ کر لیں۔ اس کے بعد اردو متن اسی طرح Urdu شیٹ میں کاپی پیسٹ کرکے فارمیٹنگ سیٹ کر لیں۔
    d000145.gif

    d000147.gif

  4. اب کالم A2 میں بائیں طرف نیچے کلک کرکے ماؤس سے نیچے کی طرف ڈریگ کر لیں۔ چونکہ ہمارے پاس مثال میں پانچ لائینیں ہیں تو ہم A5 تک ڈریگ کریں گے۔ یہی عمل Urdu شیٹ میں بھی دہرائیں۔
    d000144.gif

    d000146.gif

    d000148.gif

  5. اب دونوں عربی اور اردو متن اپنی متعلقہ شیٹ سے Final شیٹ میں اوپر نیچے کاپی پیسٹ کر لیں
    d000149.gif

  6. اب دونوں Arabic اور Urdu شیٹ سے کالمA میں شامل اعداد کاپی کر کے Final شیٹ میں اوپر نیچے پیسٹ کر دیں۔ پیسٹ کرتے وقت خیال رکھیں کہ فارمیٹنگ Values والی رہے۔
    d000150.gif
  7. اب کالم A سلیکٹ کر کے اسے کم سے زیادہ پر سارٹ کر لیں۔ تمام لائنز درست سارٹ ہو جائیں گی۔
    d000151.gif

    d000154.gif

    d000157.gif
  8. اب کالم B کاپی کر کے ورڈ میں لے جا کر پیسٹ کر دیں۔
    d000158.gif
  9. اب یہ ٹیبل سلیکٹ کر کے اسے ٹیکسٹ میں کنورٹ کر لیں۔
    d000159.gif
  10. لیجئے درست فارمیٹنگ کے ساتھ عربی اور اردو متن تیار ہے۔ :)
    d000160.gif

 
ویسے تو یہ طریقہ اوپر لکھ چکا ہوں لیکن یہاں اسٹیپ بائی اسٹیپ بتا دیتا ہوں:
  1. سب سے پہلے ٹیٹوریل کیلئے یہ فائل اتار کر ایک فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس فولڈر میں عربی اور اردو متن کیلئے دو فائلز پہلے سے موجود ہیں۔
    d000143.gif

  2. اسی فولڈر میں separate_lines.xlsx نامی ایکسل فائل بھی ہوگی۔ اسے کھول لیں۔
    d000142.gif

    یہاں آپ کو Arabic, Urdu اور Final نامی تین ایکسل شیٹ نظر آئیں گی۔
  3. اب Arabic شیٹ کے کالم B میں عربی متن پیسٹ کرکے اپنی مرضی کی فارمیٹنگ سیٹ کر لیں۔ اس کے بعد اردو متن اسی طرح Urdu شیٹ میں کاپی پیسٹ کرکے فارمیٹنگ سیٹ کر لیں۔
    d000145.gif

    d000147.gif

  4. اب کالم A2 میں بائیں طرف نیچے کلک کرکے ماؤس سے نیچے کی طرف ڈریگ کر لیں۔ چونکہ ہمارے پاس مثال میں پانچ لائینیں ہیں تو ہم A5 تک ڈریگ کریں گے۔ یہی عمل Urdu شیٹ میں بھی دہرائیں۔
    d000144.gif

    d000146.gif

    d000148.gif

  5. اب دونوں عربی اور اردو متن اپنی متعلقہ شیٹ سے Final شیٹ میں اوپر نیچے کاپی پیسٹ کر لیں
    d000149.gif

  6. اب دونوں Arabic اور Urdu شیٹ سے کالمA میں شامل اعداد کاپی کر کے Final شیٹ میں اوپر نیچے پیسٹ کر دیں۔ پیسٹ کرتے وقت خیال رکھیں کہ فارمیٹنگ Values والی رہے۔
    d000150.gif
  7. اب کالم A سلیکٹ کر کے اسے کم سے زیادہ پر سارٹ کر لیں۔ تمام لائنز درست سارٹ ہو جائیں گی۔
    d000151.gif

    d000154.gif

    d000157.gif
  8. اب کالم B کاپی کر کے ورڈ میں لے جا کر پیسٹ کر دیں۔
    d000158.gif
  9. اب یہ ٹیبل سلیکٹ کر کے اسے ٹیکسٹ میں کنورٹ کر لیں۔
    d000159.gif
  10. لیجئے درست فارمیٹنگ کے ساتھ عربی اور اردو متن تیار ہے۔ :)
    d000160.gif
بہت خوب!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے تو یہ طریقہ اوپر لکھ چکا ہوں لیکن یہاں اسٹیپ بائی اسٹیپ بتا دیتا ہوں: ۔۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلے ٹیٹوریل کیلئے یہ فائل اتار کر ایک فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس فولڈر میں عربی اور اردو متن کیلئے دو فائلز پہلے سے

زبردست جاسم ! یہ تو آپ نے دونوں مسائل حل کردیئے ۔ فارمیٹنگ کا جھنجٹ ہی نہیں رہا ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم سبحانہ وتعالیٰ آپ کو دین ودنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، خیرِ عظیم عطا فرمائے ! علم و ہنر میں اضافہ فرمائے اور لوگوں کے لئے مفید و نافع بنادے! آمین ۔
 

جاسم محمد

محفلین
زبردست جاسم ! یہ تو آپ نے دونوں مسائل حل کردیئے ۔ فارمیٹنگ کا جھنجٹ ہی نہیں رہا ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم سبحانہ وتعالیٰ آپ کو دین ودنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، خیرِ عظیم عطا فرمائے ! علم و ہنر میں اضافہ فرمائے اور لوگوں کے لئے مفید و نافع بنادے! آمین ۔
جزاک اللہ احسن الجزا۔ اور کوئی مسئلہ ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔
 
Top