زیک

مسافر
اس پر بھی کسی طبی سائنسدان کو تحقیق مقالہ لکھنا چاہئے کہ پاکستان کی آب و ہوا میں ایسا کیا ہے جو باہر سے آنے والے تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود بیمار ہوجاتے ہیں۔
India - Chapter 10 - 2020 Yellow Book | Travelers' Health | CDC

The risk for travelers’ diarrhea is moderate to high in India, with an estimated 30%–50% likelihood of developing diarrhea during a 2-week journey.
 

زیک

مسافر
سیف الملوک کی پارکنگ میں پہنچے تو وہاں گاڑیوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں دگنی ہو چکی تھی۔

جیپ پر واپس جاتے ہوئے گلیشیر کے آس پاس ڈرائیور نے کہا کہ جیپ کی بریکیں فیل ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد ناران تک کی ساری اترائی گیئر کے زور پر کی۔

ڈرائیور گاڑی چلانا خوب جانتا تھا۔ لیکن مجھے یہ ڈر تھا کہ جو جیپ والے راستہ نہیں دیتے اس کی وجہ سے مسئلہ ہو گا۔ جھیل روڈ پر رش اب بڑھ گیا تھا۔ لیکن بچت رہی اور ہم بغیر بریکوں کے کسی خطرے سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔

ناران بائی پاس پر پہنچے تو میں اس کشمکش میں تھا کہ جیپ والے کو ہمیں خیریت سے پہنچانے کے زیادہ پیسے دوں یا فیل بریکوں کے ساتھ خطرے میں ڈالنے کے کم پیسے۔ آخر بیگم کے مشورے سے اسے جتنے طے ہوئے تھے وہی دیئے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ناران میں اپنی گاڑی میں روانہ ہوئے۔ ابھی ناران کے بائی پاس بازار ہی میں تھے کہ ایک سائیکلسٹ نے روکا۔ لمبی داڑھی والا یہ یوروپین سائیکلسٹ دس ماہ سے دنیا بھر میں سائیکلنگ کر رہا تھا۔ وہ ہم سے اسلام آباد تک لفٹ لینا چاہتا تھا کہ اگلے دن اس کی اسلام آباد میں کوئی پریزنٹیشن تھی۔ ہمارے پاس اس کی سائیکل کے لئے جگہ نہ تھی۔ دوسرے ہم کسی پولیس چوکی پر گھنٹوں رکنا نہیں چاہتے تھے۔ لہذا اسے لفٹ نہ دی اور روانہ ہوئے۔

ناران سے فوراً جنوب میں فوج والوں کی چوکی تھی۔ ہم وہاں سے نکل ہی رہے تھے کہ فوجی نے روک لیا۔ وہ مجھے فارنر سمجھ رہا تھا۔ اردو میں کچھ سوال و جواب کے بعد اس کی تسلی ہوئی۔
 

زیک

مسافر
کاغان گاؤں سے آگے ایک جگہ اوپر پہاڑ پر کوئی کام ہو رہا تھا تو ٹریفک کچھ دیر رکی رہی۔ وہیں سڑک کے دائیں طرف یہ منظر تھا

 

جاسم محمد

محفلین
ناران سے فوراً جنوب میں فوج والوں کی چوکی تھی۔ ہم وہاں سے نکل ہی رہے تھے کہ فوجی نے روک لیا۔ وہ مجھے فارنر سمجھ رہا تھا۔ اردو میں کچھ سوال و جواب کے بعد اس کی تسلی ہوئی۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ پاکستان جائیں اور فوج سے ٹاکرا نہ ہو :)
 
Top