بندہ پرور

محفلین
بہت ہی عمدہ ۔ زیک سر ، آپ کی کھینچی ہوئی خوبصورت مقامات کے فوٹوز کو دیکھ کر
میں یہ سوچنے لگا ہوں کہ اگر اللہ تعالی زمیں ، جس کے بارے میں اس نے کوئی وعدہ
نہیں کیا ہے ،پراس قدر دلفریب اور خوبصورت جگہیں تخلیق کرسکتا ہے تو اسی ذات پاک
نےجنت الفردوس کو کیا سو گنا خوبصورت نہیں بنایا ہوگا کہ جس کی خوبصورتی کا وعدہ کیا گیا ہے
 

زیک

مسافر
جیپ والے کو ساڑھے نو کا ٹائم دیا تھا۔ ہم بہت جلدی پہنچ گئے تھے اس لئے فکر نہ کی۔ درجن سے زائد جیپیں کھڑی تھیں جن کے مسافر لیٹ تھے۔

ہم تصاویر کھینچتے رہے اور پھر کھوکھے سے چائے بھی پی۔

جب ساڑھے نو بجے تو اپنی جیپ کی تلاش شروع کی۔ لیکن وہ نہیں پہنچا تھا۔ کچھ ڈرائیوروں سے پوچھا۔ کسی نے کچھ کہا اور کسی نے کوئی اور کہانی۔ خیر سوچا کچھ لیٹ ہو گا۔ جب زیادہ دیر ہوئی تو پتا کرنے کی کوشش کی۔ ان سب سب جیپ والوں کا اکٹھا انتظام ہے۔ ان کا انچارج بھی وہیں موجود تھا۔ اس نے ہر قسم کی کہانیاں ڈالیں۔ پھر جب میرا غصہ بڑھا تو دس بجے ہمارے لئے ایک اور جیپ ڈھونڈی جو ٹاٹو ہائیکر چھوڑنے آئی تھی اور اس کے پاس واپسی کے مسافر نہ تھے۔

راستے میں ایک جگہ ایک جیپ کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا لہذا وہاں کچھ انتظار کرنا پڑا۔

کوئی آدھ گھنٹے سے زیادہ وقت کے سفر کے بعد ہمیں اپنا اصل جیپ والا نظر آیا۔ یعنی وہ ایک گھنٹے سے بھی زیادہ لیٹ تھا۔ اسے بتایا کہ ہم اب اس جیپ میں جا رہے ہیں۔

16 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹہ 25 منٹ میں طے کیا اور رائے کوٹ پل پہنچے۔ اس جیپ ڈرائیو کے نقشے کی ویڈیو:

 

زیک

مسافر
ہم ساڑھے گیارہ بجے رائے کوٹ پل پہنچے۔ اس وقت وہاں درجہ حرارت 35 ڈگری تھا۔

ہمارا ڈرائیور اور پراڈو وہاں تیار تھے۔ ہم اب واپسی کے سفر پر نکلے۔

گرمی بڑھتی جا رہی تھی۔ ایک بجے چلاس سے گزرے تو 40 ڈگری درجہ حرارت تھا۔

چلاس سے بابوسر کی طرف چڑھائی شروع ہوئی۔ ایک گھنٹہ 10 منٹ میں چلاس سے بابوسر تک کے 41.7 کلومیٹر طے کئے۔ اس دوران ہم نے 2870 میٹر چڑھائی چڑھی۔

اس ڈرائیو کا نقشہ

 

زیک

مسافر
بابوسر اوپر جاتے ہوئے اور دوسری طرف نیچے اترتے ہوئے برف کچھ باقی تھی لیکن کافی پگھل بھی چکی تھی۔

جب ہم دو بجے کے قریب بابوسر پہنچے تو وہاں 18 ڈگری درجہ حرارت تھا۔ یہ نو دس دن پہلے کی نسبت کافی زیادہ تھا۔

ٹریفک بھی پہلے کی نسبت بہت زیادہ تھی۔ پارکنگ بلکہ تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ گندگی اتنی زیادہ کہ گھن آئے۔ یقین نہیں آیا کہ یہ وہی بابوسر ٹاپ ہے جہاں ہم نے دس دن پہلے اتنا انجوائے کیا تھا۔

اس شور شرابے، رش اور گندگی سے تنگ آ کر ہم وہاں نہیں رکے بلکہ لولوسر جھیل جا کر ہی دم لیا
 

زیک

مسافر
جاتے ہوئے صبح کے وقت لولوسر جھیل دیکھی تھی۔ اب دوپہر کا وقت تھا۔ جھیل کا رنگ کچھ مختلف تھا۔ رش بھی زیادہ تھا۔

 

زیک

مسافر
بہت ہی عمدہ ۔ زیک سر ، آپ کی کھینچی ہوئی خوبصورت مقامات کے فوٹوز کو دیکھ کر
میں یہ سوچنے لگا ہوں کہ اگر اللہ تعالی زمیں ، جس کے بارے میں اس نے کوئی وعدہ
نہیں کیا ہے ،پراس قدر دلفریب اور خوبصورت جگہیں تخلیق کرسکتا ہے تو اسی ذات پاک
نےجنت الفردوس کو کیا سو گنا خوبصورت نہیں بنایا ہوگا کہ جس کی خوبصورتی کا وعدہ کیا گیا ہے
آپ جلدی سے جائیں اور پھر بتائیں کہ کتنی خوبصورت ہے
 

زیک

مسافر
ناران سے پہلے کئی جگہ یہ بینر اور شہد دیکھا



اس سے میرے ذہن میں کئی سوال اٹھے۔

اسلامی شہد کیا ہوتا ہے؟ کیا شہد کی مکھیاں مسلمان ہوتی ہیں؟ یا شہد نکالنے والا مسلمان ہونا چاہیئے؟ اگر شہد اسلامی ہو سکتا ہے تو کیا مسیحی شہد، ہندو شہد، دہریہ شہد وغیرہ بھی ہوتے ہیں؟

یہاں خالص سے کیا مراد ہے؟ کیا خالص کا تعلق “اسلامی” سے ہے یا “شہد” سے؟ کیا یہ شہد خالص اسلامی ہے؟ یا یہ خالص شہد ہے؟ یا دونوں؟

وہ کون لوگ ہیں جو شہد کا اسلامی ہونا ڈیمانڈ کرتے ہیں؟

کیا اسلامی شہد کڑوا ہو سکتا ہے؟

اسلامی شہد اور اسلامی جمیعت طلبا میں سے کس کا اسلام سے زیادہ تعلق ہے؟

مزید سوال قارئین خود سوچ لیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اسلامی شہد کیا ہوتا ہے؟ کیا شہد کی مکھیاں مسلمان ہوتی ہیں؟ یا شہد نکالنے والا مسلمان ہونا چاہیئے؟ اگر شہد اسلامی ہو سکتا ہے تو کیا مسیحی شہد، ہندو شہد، دہریہ شہد وغیرہ بھی ہوتے ہیں؟
یہاں خالص سے کیا مراد ہے؟ کیا خالص کا تعلق “اسلامی” سے ہے یا “شہد” سے؟ کیا یہ شہد خالص اسلامی ہے؟ یا یہ خالص شہد ہے؟ یا دونوں؟
اسلامی شہد کا اسلام سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ہمالیہ کے نمک کا کوہ ہمالیہ سے ہے :)
71pro4mcaZL._SY550_.jpg
 

رانا

محفلین
زیک بھائی
میں نے سوچا تھا آپ ٹرپ مکمل کر لیں
پھر سارا پڑھوں گا
لیکن یہ اتنا لمبا ہے
ختم ہی نہیں ہو رہا
میں اسے پڑھنا کب شروع کروں؟
کیونکہ آپ کا آخری ٹرپ تھا
اِس لیے اتنا لمبا ہے؟
میں نے بھی یہی سوچا تھا۔ لیکن جب دیکھا کہ صفحات چالیس سے اوپر ہوگئے ہیں اور ختم ہونے کا کوئی پتہ نہیں تو پھر ہمت کرکے پڑھنا شروع کرہی دیا۔ اور اب افسوس ہورہا ہے کہ ساتھ ساتھ ہی چلنا چاہئے تھا۔ تصاویر اور تفاصیل اتنی دلچسپ ہیں کہ اب درمیان میں چھوڑ بھی نہیں سکتا اور آخری صفحے تک پہنچنے کی بھی جلدی ہے کہ موبائل پر تصویروں کا مزا نہیں اور دفتر کے پی سی پر زیادہ وقت نہیں۔ ابھی آپ کے اس مراسلے تک پہنچا ہوں۔:)
 
اس سے پہلے کہ کوئی مردِ مومن مرد حق ان سوالات پر سوچ بچار کرے، میں ہی یہ فریضہ سرانجام دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ :)


اسلامی شہد کیا ہوتا ہے؟
جس شہد کے ساتھ اسلامی لکھا جائے وہ اسلامی شہد ہوتا ہے۔
کیا شہد کی مکھیاں مسلمان ہوتی ہیں؟
پڑھا، سنا ہے کہ شہد کی مکھیاں شہد بنانے کے عمل میں درود شریف پڑھتی رہتی ہیں، بلاشبہ سب مکھیاں مسلمان ہوتی ہیں۔ (سنجیدہ جواب)
یا شہد نکالنے والا مسلمان ہونا چاہیئے؟
یہ ضروری نہیں ہے۔
اگر شہد اسلامی ہو سکتا ہے تو کیا مسیحی شہد، ہندو شہد، دہریہ شہد وغیرہ بھی ہوتے ہیں؟
کم از کم یہ تو آپ کو خود پتا ہونا چاہیے تھا یا پتا کرنا ہو گا۔ بصورت دیگر یہ اہم ترین ذمہ داری پائین جاسم محمد کو سونپی جا سکتی ہے۔ اور پر امید رہیے کہ جاسم پائین دو لاپتہ اقسام، یہودی و قادیانی شہد پر بھی تحقیق فرما لیں گے۔
یہاں خالص سے کیا مراد ہے؟
بازار میں کچھ اخلاقیات سے نابلد و ناعاقبت اندیش ’نا‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناخالص شہد بھی فروخت کرتے ہیں۔
کیا خالص کا تعلق “اسلامی” سے ہے یا “شہد” سے؟
شہد سے۔
کیا یہ شہد خالص اسلامی ہے؟
یا یہ خالص شہد ہے؟ یا دونوں؟
یہ دونوں سوالات یہاں کرنے کے بجائے آپ وہیں چیک کرلیتے تو بہتر رہنمائی میسر آتی۔ آپ شہد استعمال کرتے اور آپ کی دلی کیفیات وغیرہ میں اسلام و مسلمانوں کے بارے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتیں تو یقیناً یہ اسلامی شہد ہوتا۔ آپ نے سنہری موقع ضائع کر دیا اور کافر کے کافر ہی واپس ہو لیے۔ میں اس پر دلی، لاہوری و پشوری افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔:)
وہ کون لوگ ہیں جو شہد کا اسلامی ہونا ڈیمانڈ کرتے ہیں؟
جنھیں شہد کے غیر اسلامی ہونے کا شبہ ہو۔
کیا اسلامی شہد کڑوا ہو سکتا ہے؟
کفار کے لیے سخت کڑوا ہوتا ہے۔ ;)
اسلامی شہد اور اسلامی جمیعت طلبا میں سے کس کا اسلام سے زیادہ تعلق ہے؟
:dont-know:
 
Top