ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

بافقیہ

محفلین
آج ہمارا ویک اینڈ ہے ہی نہیں ۔:(
ہاں! جب ویک اینڈ ہوتا ہے، تو خوب گزرتی ہے۔
آج کل ندی نالے میں بارش کی وجہ سے خوب بہاؤ ہے، اس میں پیراکی بارش کے موسم کی خاص مشغولیت ہے۔ سچ پوچھیں تو مزا آجاتا ہے۔ اس کے علاوہ عام دنوں میں سمندر ہماری آماجگاہ بن جاتا ہے۔ خیر سے تین چار گھنٹے نان اسٹاپ سویمنگ کرہی لیتے ہیں۔:)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
تھوڑی دیر بعد ایک دوست کی طرف جانا ہے۔ اپنا گھر شفٹ کر رہے ہیں تو سامان اٹھوانے اور لیجانے میں ہاتھ بٹانے کو جانا ہے۔
ویسے تو میں ہلکا پھلکا ناشتہ کرتا ہوں لیکن سامان اٹھانے کے خوف سے تین مکھن سے بنے پراٹھے کھا لیے ہیں۔ اب خود سے اٹھا نہیں جا رہا :)
کچھ چائے قہوے سے ثقالت کو زائل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

تھوڑی دیر میں حالیہ قومی تاریخ کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط اوسلو کے سب سے بڑے سنیما گھر میں دیکھنے کیلئے نکل رہے ہیں۔ (متاثرین خلیل الرحمان سے معذرت) :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک قمیص پہ کڑھائی کا ارادہ ہے۔ شاید کچھ ٹانکے بنا کر دیکھوں اور پھر کسی کو بننے کے لیے دوں۔
اور اسی طرح کے سینے پرونے کے کچھ کام ہیں۔ نیز ایک میٹھا بنانے کا بھی ارادہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تھوڑی دیر میں حالیہ قومی تاریخ کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط اوسلو کے سب سے بڑے سنیما گھر میں دیکھنے کیلئے نکل رہے ہیں۔ (متاثرین خلیل الرحمان سے معذرت) :)
سنیما گھر پہنچ گئے ہیں
 
چھوٹی ہمشیرہ آئیں ہوئی ہیں۔ بھانجے صاحب پورے گھر میں مٹر گشت کرتے پھر رہے ہیں۔ باقی گھر کے دیگر افراد ڈرامے کی آخری قسط سے لطف اندوز ہوریے ہیں۔ کل ہر اتوار کے معمولات کی طرح صبح ہفتہ واری سودا سلف لائیں گے۔ گھر کے کاموں سے فراغت کے بعد کچھ التوء میں پڑے کام نمٹانے کا ارادہ ہے جس میں موٹر سائیکل کی ٹیونگ اور سروس صف اول کا کام ہے۔
 
Sohaib

محفلین
ویسے زمانہ جہالت تها وہ جس وقت میک اپ کے سامان نہیں تهے زینت ٹهیک ہے آپ کر لیں زینت کے لئے گهر سے نکلیں یہ ٹھیک نہیں مجهے ہاہا تب آتا ہے جب ہزاروں روپے کی میک اپ چار گهنٹے بعد دهو ڈالتی ہے تو اس کا مطلب صرف چار گهنٹے آپ نے میک اپ اور پارلر سے جوان رہنے پر ہزاروں روپے خرچ کرنے ہیں گوگل والے ان لفظوں کی ترجمہ نہیں کریں وہ تو ان پراڈکٹس سے اشتہار کی صورت بہت پیسے کماتے ہیں
کوئی کرے یا اسے نہ کرے میک اپ پارلر مگر مجهے ان کی سوچ بوڑھی لگے جو صرف چار گهنٹوں کی جوانی پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں یہ طنز بهی نہیں تنقید بهی نہیں
اپنا میرا سوچ ہے
میک اپ کسی مقصد کے لیئے کیا جاتا ہے ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی خاتون صرف اپنے لئے بیوٹی پارلر جائے چہ جائیکہ اسکا اثر چند گھنٹوں کے لیئے ہوتا لیکن اگر چند گھنٹوں میں مقصد پورا ہو گیا تو میک اپ ضائع نہیں ہوا اور اگر پورا نہیں ہوا تو کوشش بہرحال لازم ہے
 
عرفان سعید

محفلین
کورونا کی وجہ سے کتنے پروگرام التوا کا شکار ہو گئے!

حالات معمول پر ہوتے تو آج کے دن حسن کے قرآن ختم کرنے کی خوشی میں آمین پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ اس پارٹی کے لیے حسن نے بہت محنت سے سورہ الرحمن زبانی یاد کی تھی کہ اپنی پارٹی میں سنائے گا۔

دیکھیں اب کب موقع ملتا ہے۔
 
Top