میری زباں پہ آج بھی تیرا ہی نام ہے برائے اصلاح

الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
میری زباں پہ آج بھی تیرا ہی نام ہے
کرتا ہوں یاد تجھ کو ہی میرا یہ کام ہے
--------------
جیسے نثار مجھ پہ محبّت تری رہی
تیری وفا کو آج بھی میرا سلام ہے
------------
تختی ہے تیرے نام کی دل پر لگی ہوئی
میرا یہ دل تو آج بھی تیرا غلام ہے
----------
تم نے وفا کے نام کو کالا نہیں کیا
سارا مرا کلام تمہارے ہی نام ہے
------------
مانگوں گا تیرا ساتھ ہی جنّت میں جا کے بھی
میری نظر میں تیرا ہی ایسا مقام ہے
-------------
گزری تری رضا میں ہے میری یہ زندگی
 

عظیم

محفلین
میری زباں پہ آج بھی تیرا ہی نام ہے
کرتا ہوں یاد تجھ کو ہی میرا یہ کام ہے
--------------پہلا مصرع بہت اچھا کہا ہے لیکن دوسرا مصرع کمزور رہ گیا ہے۔
کرتا ہوں تجھ کو یاد کہ میرا یہ کام ہے
ایک صورت ہو سکتی ہے

جیسے نثار مجھ پہ محبّت تری رہی
تیری وفا کو آج بھی میرا سلام ہے
-----------
تختی ہے تیرے نام کی دل پر لگی ہوئی
میرا یہ دل تو آج بھی تیرا غلام ہے
----------دونوں اشعار بہت خوب لگے مجھے

تم نے وفا کے نام کو کالا نہیں کیا
سارا مرا کلام تمہارے ہی نام ہے
------------یہ بھی ٹھیک

مانگوں گا تیرا ساتھ ہی جنّت میں جا کے بھی
میری نظر میں تیرا ہی ایسا مقام ہے
-------------بہت اچھا، 'جا کے بھی' کی بجائے ' جا کے میں' بہتر رہے گا کہ رواں بھی ہے
اور دوسرے مصرع میں 'ہی' کو نکال کر 'اب' یا 'کچھ' کر لیں
 
الف عین
عظیم
( اصلاح کے بعد دوبارا--کل کاپی پیسٹ میں غلطی کی بنا پر مکمّل غزل پوسٹ نہ ہو سکی تھی )
-------------------
میری زباں پہ آج بھی تیرا ہی نام ہے
کرتا ہو تجھ کو یاد کہ میرا یہ کام ہے
------------
جیسے نثار مجھ پہ محبّت تری رہی
تیری وفا کو آج بھی میرا سلام ہے
------------
تختی ہے تیرے نام کی دل پر لگی ہوئی
میرا یہ دل تو آج بھی تیرا غلام ہے
-----------
تم نے وفا کے نام کو کالا نہیں کیا
سارا مرا کلام تمہارے ہی نام ہے
------------
مانگوں گا تیرا ساتھ ہی جنّت میں جا کے میں
میری نظر میں تیرا کچھ ایسا مقام ہے
----------
گزری تری رضا میں ہے میری یہ زندگی
ہاتھوں میں تیرے آج بھی میری لگام ہے
-------------
جنّت ہے تیرے پیار میں دنیا مرے لئے
ارشد تبھی سکون سے محوِ خرام ہے
-----------
 

الف عین

لائبریرین
باقی تو عظیم دیکھ چکے ہیں بس دو اشعار نئے ہیں، لگام والا پسند نہیں آیا، نکال ہی دیں۔
مقطع درست ہے
 
Top