ارشاد بھٹی کا پاکستان بھر کے پریس کلبوں میں داخلہ بند: سینئر صحافی انجم رشید کے ساتھ نوک جھونک

جاسم محمد

محفلین
ارشاد بھٹی کا پاکستان بھر کے پریس کلبوں میں داخلہ بند: سینئر صحافی انجم رشید کے ساتھ بد تمیزی پر کارروائی
16/08/2019 نیوز ڈیسک

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی طرف سے سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی طرف سے ملک کے نامور صحافی اور کلب کے لائف ممبر انجم رشید کے ساتھ دنیا نیوز کے ٹاک شو کے دوران بدتمیزی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے سابق پی آر او ارشاد بھٹی کا داخلہ پورے پاکستان کے پریس کلبوں میں بند کردیا گیا ہے کیونکہ ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کا لبادہ اوڑھ کر “ایجنٹ ” کا کردار ادا کرنے والے” پیرا ٹروپر” کو صحافی اپنی صفوں میں برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ارشاد بھٹی کی عمر صحافت میں 40 ہفتے بھی نہیں ہے جبکہ انجم رشید نے 40 برس صحافت میں گزارے ہیں۔ صحافی رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کا جو ممبر، ٹی وی اینکر یا پروڈیوسر ارشاد بھٹی کو اپنے ٹاک شو میں شریک کرے گا، اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجم رشید سیکڑوں سینئر صحافیوں کے استاد ہیں اور جمہوریت پسند قلم مزدور ہیں، ان سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
 

جاسم محمد

محفلین
صحافی رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کا جو ممبر، ٹی وی اینکر یا پروڈیوسر ارشاد بھٹی کو اپنے ٹاک شو میں شریک کرے گا، اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا۔
او پیا جے آزادی صحافت دا انقلاب۔
جس ملک میں صحافی خود دوسرے صحافیوں کو برداشت نہیں کرتے۔ وہ کس منہ سے فوج اور حکومت پر آزادی صحافت پہ یلغار کرنے کا شور مچا رہے ہیں :)
 
Top