بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہا ہے، آئی ایس پی آر

جاسم محمد

محفلین
بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہا ہے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک ہفتہ 3 اگست 2019
1766180-cluster-1564824952-545-640x480.jpg

عام شہریوں پر کلسٹر ایمونیشن کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، آئی ایس پی آر فوٹو: پاک فوج

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے اور عام شہریوں پر کلسٹر ایمونیشن کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت کی جانب سے روں سال اب تک 1824 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس سے 17 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی فورسزکی جانب سے کلسٹربم کا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کلسٹربم کااستعمال انٹرنیشنل کنونشن کی خلاف ورزی ہے،کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا،ہر پاکستانی کے خون میں کشمیردوڑتا ہےاور کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔
 
فرقان احمد

محفلین
عالمی برادری کو متحرک کیجیے۔ اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ اٹھائیے۔ دیرینہ حل طلب مسئلوں کی جانب سنجیدگی سے پیش رفت دکھائیے۔ اُمید ہے، ماضی میں دیے گئے بیانات آپ کی راہ میں حائل نہ ہوں گے۔ اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانے کے لیے کی جانے والی ہر پیش رفت پر ماضی میں نفرین کا اظہار کیا گیا تھا۔ اب آپ کی باری ہے۔ دیکھتے ہیں، آپ کی حکمت عملی کیا رہتی ہے!
 
فرقان احمد

محفلین
عام طور پر، ہوتا یوں ہے کہ بھارت پاکستان پر، اور پاکستان بھارت پر، سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے۔ بہتر ہو گا کہ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹس جاری کی جائیں۔ عالمی مبصرین کو دعوت دینے کے لیے پہل کی جائے۔ دوست ممالک، اگر کچھ بچ رہے ہیں، کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے تاکہ کسی حد تک صورت حال پر قابو پایا جا سکے۔
 
سانحہ پلوامہ کے بعد بھی امریکہ نے دباؤ ڈال کر حالات کو نارمل کیا تھا۔ اب بھی توقع یہی ہے کہ صدر ٹرمپ بیچ میں پڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت سے کوئی توقع نہیں ہے کہ وہ اب بدمست ہاتھی بن چکا ہے۔
 
ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے بھی ہندوستان کو مشتعل کیا ہے۔ ہر برس جولائی اگست میں یہی الم ناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم اس مرتبہ اسباب کسی حد تک مختلف ہیں۔ افغانستان کا ایشو بھی کہیں نہ کہیں اِن ہے اس میں۔
 
جاسم محمد

محفلین
عالمی برادری کو متحرک کیجیے۔ اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ اٹھائیے۔ دیرینہ حل طلب مسئلوں کی جانب سنجیدگی سے پیش رفت دکھائیے۔ اُمید ہے، ماضی میں دیے گئے بیانات آپ کی راہ میں حائل نہ ہوں گے۔ اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانے کے لیے کی جانے والی ہر پیش رفت پر ماضی میں نفرین کا اظہار کیا گیا تھا۔ اب آپ کی باری ہے۔ دیکھتے ہیں، آپ کی حکمت عملی کیا رہتی ہے!
پاکستان کی کوششوں سے او آئی سی کی حمایت حاصل ہو گئی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، قومی سلامتی کمیٹی
ویب ڈیسک اتوار 4 اگست 2019
1767232-pmnc-1564901041-286-640x480.gif

اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال اور دہشتگردانہ کارروائیاں قابل تشویش ہیں جب کہ بھارتی عزائم خطے اور بین الاقوامی لائن آف کنٹرول کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب کہ پاکستان کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعے چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کا اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
یا اللہ رحم فرما۔ آسانیاں دے۔ دشمنوں کو ہدایت دے۔ ہدایت نہیں مل سکتی تو انھیں نیست و نابود کر دے۔ ان کے عزائم خاک میں ملا دے۔ ان کے ہتھیاروں کے رخ ان کی اپنی طرف کر دے۔ ان میں آپس میں نفاق پیدا کر دے۔ مسلمانوں کو متحد کر دے۔ معاف فرما۔ مظلومین کی مدد فرما۔ غیب سے اسباب پیدا کر دے۔ یا اللہ رحم!
آمین!
 
م حمزہ

آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
افسوسناک خبر
*حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی جیل میں شہید کردیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعوہ*
ابھی مجھے وٹزایپ پہ یہ خبر ملی ہے لیکن کوئی سورس نہیں بتایا۔
لیکن یاسین ملک کا پتہ بھی نہیں چل رہا۔
 
یہ ایک افواہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت نظر بند کر دی گئی ہے۔ کل کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق 10 ہزار فوج اور سینکڑوں ٹینک کشمیر میں پہنچا دئے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ اور موبائل مواصلات بھی بند۔
 
Top