انڈیزائن اسباق قسط دوم (اردو لغت کی تنصیب اور استعمال)

عطاء رفیع

محفلین
عارف بھائی، شکریہ، آپ کی معلومات سے بہت مستفید ہوتا ہوں
ایک بات جاننی ہے کہ میں پروفیشنلی ٹائپ رائٹنگ اور ٹائپ سیٹنگ کا کام کرتا ہوں، جس میں ہم مینوسکرپٹ کو مکمل ٹائپ اور فارمیٹ کرکے فائنل آؤٹ پٹ میں (کور کے بغیر) پروف ریڈنگ کے لیے کلائنٹ کودیتے ہیں، جو بعد میں پرنٹ کے لیے جاتا ہے۔یہ سارا کام ورڈ میں اور کچھ ڈیزائننگ کا کام کوریل ڈرا میں ہوتا ہے۔
پاکستان میں پرنٹنگ کے لیے مواد میری معلومات کے مطابق 2 طرح سے جاتا ہے، آفسیٹ پرنٹنگ کے لیے بٹر پیپر پر مِرر پرنٹ ، پھر ان کی مینویل پیسٹنگ اور پھر اس سے پلیٹیں بنتی ہیں۔
یا پھر کوریل ڈرا میں پیجز کی پیسٹنگ ہوتی ہے، اور ڈائریکٹ پلیٹیں بنتی ہیں۔اور پھر پرنٹنگ۔
کیا پاکستانی مارکیٹ میں انڈیزائن میں پرنٹ پروجیکٹس بنانا مفید ہوگا؟

آپ کے وقت اور توجہ کے لیے شکریہ۔
 
عطاء رفیع

محفلین
ایک اور سوال ، ایڈوبی اِن کاپی بھی ایک ورڈ پروسیسر ہے، تو ہم کیوں انڈیزائن استعمال کریں۔ مطلب انڈیزائن اور اِن کاپی میں کیا فرق ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا پاکستانی مارکیٹ میں انڈیزائن میں پرنٹ پروجیکٹس بنانا مفید ہوگا؟
انڈیزائن اصل میں پبلشنگ سافٹوئیر ہے۔ یہاں آپ متن کی ٹائپنگ سمیت کتب، رسائل، اخبارات وغیرہ مکمل طور پر چھاپ سکتے ہیں۔ یہ سنگل آل ان ون سلوشن ہے۔ مطلب ان پیج یا کسی اور پروگرام کی محتاجی کے تمام تر کام یہیں ہو جاتا ہے۔آپ انڈیزائن اس حوالے سے استعمال کر کے دیکھیں۔ امید ہے فائدہ ہوگا۔ اور ان پیج، ورڈ، کورل وغیرہ کی مشکلات سے جان چھوٹ جائے گی
 
arifkarim

معطل
ایک اور سوال ، ایڈوبی اِن کاپی بھی ایک ورڈ پروسیسر ہے، تو ہم کیوں انڈیزائن استعمال کریں۔ مطلب انڈیزائن اور اِن کاپی میں کیا فرق ہے؟
ان کاپی تو صرف ورڈ پروسیسر ہے مائکروسافٹ ورڈ کی طرح۔ اسمیں آپ کتب، رسائل، اخبارات وغیرہ کی پبلشنگ نہیں کر سکتے جیسا کہ انڈیزائن میں ممکن ہے۔
 
عطاء رفیع

محفلین
انڈیزائن اصل میں پبلشنگ سافٹوئیر ہے۔ یہاں آپ متن کی ٹائپنگ سمیت کتب، رسائل، اخبارات وغیرہ مکمل طور پر چھاپ سکتے ہیں۔ یہ سنگل آل ان ون سلوشن ہے۔ مطلب ان پیج یا کسی اور پروگرام کی محتاجی کے تمام تر کام یہیں ہو جاتا ہے۔آپ انڈیزائن اس حوالے سے استعمال کر کے دیکھیں۔ امید ہے فائدہ ہوگا۔ اور ان پیج، ورڈ، کورل وغیرہ کی مشکلات سے جان چھوٹ جائے گی
بہت اچھا جواب! میں آپ کی کلاسز ہی سے شروع کرلیتا ہوں :)
 
عطاء رفیع

محفلین
ان کاپی تو صرف ورڈ پروسیسر ہے مائکروسافٹ ورڈ کی طرح۔ اسمیں آپ کتب، رسائل، اخبارات وغیرہ کی پبلشنگ نہیں کر سکتے جیسا کہ انڈیزائن میں ممکن ہے۔
جبھی تو ہم ان کاپی میں پیج نمبرنگ بھی نہیں کرسکتے۔ بہت شکریہ عارف بھائی۔
 
اردو ڈکشنری انسٹال نہیں ہو رہی۔ ایڈاب سی سی 2017 کے لیے انسٹال کر رہا ہوں۔ کمانڈ پرامپٹ میں یہ تحریر لکھی آتی ہے:

C:\Windows\system32>xcopy ".\AdobeHunspellPlugin" "C:\Program Files\Adobe\Adobe InDesign CC 2017\Resources\Dictionaries\LILO\Linguistics\Providers\Plugins2\AdobeHunspellPlugin\" /y /s
File not found - AdobeHunspellPlugin
0 File(s) copied

C:\Windows\system32>pause
Press any key to continue . . .

کوئی دوست مدد فرمائیں۔
میری سی ڈرائیو میں انڈیزائن کا پاتھ یہ ہے:
C:\Program Files\Adobe\Adobe InDesign CC 2017\Resources\Dictionaries\LILO\Linguistics\Providers\Plugins2

محمد تابش صدیقی
 
رياض حسين

محفلین
جناب عارف کریم صاحب!
السلام علیکم! میں آپ کے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق بیٹ فائل کو کئی مرتبہ انسٹال کر بیٹھا ہوں مگر پروگرام میں اردو لینگویج شو نہیں ہوتی ۔ میں نے یہ کام انڈیزائن کے 13 اور 14 دونوں ورژنوں پر کیا ہے۔ کیا آپ اس مشکل کا کوئی حل بتا سکتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
لغت کا ربط کام نہیں کر رہا ۔
اردو ڈکشنری انسٹال نہیں ہو رہی۔ ایڈاب سی سی 2017 کے لیے انسٹال کر رہا ہوں۔ کمانڈ پرامپٹ میں یہ تحریر لکھی آتی ہے:
السلام علیکم! میں آپ کے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق بیٹ فائل کو کئی مرتبہ انسٹال کر بیٹھا ہوں مگر پروگرام میں اردو لینگویج شو نہیں ہوتی ۔ میں نے یہ کام انڈیزائن کے 13 اور 14 دونوں ورژنوں پر کیا ہے۔ کیا آپ اس مشکل کا کوئی حل بتا سکتے ہیں
انڈیزائن ورژن 2015 سے لے کر 2019 تک اردو زبان او ر لغت کی سپورٹ شامل کر دی ہے۔ انسٹال کرنے کا طریقہ وہ پہلی پوسٹ والا ہی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اب آپ کو انسٹال شدہ انڈیزائن ورژن کا نمبر ایڈمن رائٹس کے ساتھ رن کرنا ہے:
Capture.jpg

UrduforIndesign.zip

انسٹالڈ ورژن چیک کرنے کیلئے یہ فولڈر دیکھیں:
کوڈ:
C:\Program Files\Adobe
Capture.jpg
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
لغت انسٹال کرنے کے لیے جو فائل ہے، اس پر رائٹ کلک کر کے ایڈیٹ پر کلک کریں.
تو اوپر سکرین شاٹ میں جو سکرپٹ ہے یہ نوٹ پیڈ پر اوپن ہو جائے گا.
اس میں xcopy کےبعد پہلی کوٹس میں سورس فائل پاتھ ہے، یعنی جہاں انسٹالیشن فائلز پڑی ہیں.
اور دوسری کوٹس میں ڈیسٹینیشن یعنی جہاں انڈیزائن انسٹال ہے، وہ پاتھ ہے. ان دونوں کو دیکھ کر درست کر لیں، پھر اس فائل کو رن کریں.
پاتھ درست کرتے کرتے آخر کار دسویں کوشش میں لغت کامیابی سے نصب ہو گئی۔جزاک اللہ
 
جاسم محمد

محفلین
پاتھ درست کرتے کرتے آخر کار دسویں کوشش میں لغت کامیابی سے نصب ہو گئی۔جزاک اللہ
UrduforIndesign.zip
اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مسئلہ پاتھ میں نہیں ونڈوز ۱۰ میں تھا۔ جو بیٹ فائل میں موجود کمانڈ کو رن کرنے سے قاصر تھا۔ اس نئے ورژن میں اسے درست کر دیا گیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
UrduforIndesign.zip
اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مسئلہ پاتھ میں نہیں ونڈوز ۱۰ میں تھا۔ جو بیٹ فائل میں موجود کمانڈ کو رن کرنے سے قاصر تھا۔ اس نئے ورژن میں اسے درست کر دیا گیا ہے۔
نوٹ: انڈیزائن کے ساتھ ساتھ دیگر اڈوبی پروگرام جیسے ان کاپی کیلئے بھی یہ لغت استعمال کر سکتے ہیں۔
adobeproof
 
جاسم محمد

محفلین
اڈوب 2020 (جدید ترین) کیلئے اردو لغت فائلز اپڈیٹ کر دی ہیں۔ اب آپ کو انسٹالڈ اڈوبی ورژن کے حساب سے بیٹ فائل رن کرنی ہے۔ ایڈمن رائٹس کے ساتھ رن کرنا ضروری نہیں۔ یہ بیٹ فائل از خود تمام انسٹالڈ پروگرامز میں اردو زبان و لغت شامل کر دے گی۔
نوٹ: فائلز c:\adobeproof میں ہونا لازمی ہے!
d000164.gif

یاسر حسنین عبید انصاری طمیم م حمزہ زہیر عبّاس
ڈاونلوڈ ربط:
adobeproof
 
زہیر عبّاس

محفلین
اڈوب 2020 (جدید ترین) کیلئے اردو لغت فائلز اپڈیٹ کر دی ہیں۔ اب آپ کو انسٹالڈ اڈوبی ورژن کے حساب سے بیٹ فائل رن کرنی ہے۔ ایڈمن رائٹس کے ساتھ رن کرنا ضروری نہیں۔ یہ بیٹ فائل از خود تمام انسٹالڈ پروگرامز میں اردو زبان و لغت شامل کر دے گی۔
نوٹ: فائلز c:\adobeproof میں ہونا لازمی ہے!
بہت بہت شکریہ !!!
 
Top