الف، ب، پ، ت اور ث سے شروع ہونے والے نام!

تواتر کے ساتھ دس نسوانی نام در مراسلہ جات مرقوم بالا المرسل عزیزی اے خان سے برادر خورد سال کے بجانب صیغۂ تانیث میلان طبع بہ روبرو انگشت بدنداں و ہکا بکا محفلین مثل روز روشن عیاں و آشکار ہوگئی ہے ۔ مابدولت اللہ تعالی سے بہمراہ گریہ و زاری دست بہ دعا ہیں کہ برادرم اے خان جلدازجلد یہ موتی چور کے لڈو کا مزہ چکھ لیں اور برادرم فرقان احمد سے مابدولت گذارش کرتے ہیں کہ خان صاحب کے گھوڑی چڑھنے کے بعد لڑیء ہذا کا ازسرنو آغاز کریں ۔مابدولت کو گمان اغلب ہے کہ تب خان صاحب کی طرف سے دی جانے والی ناموں کی فہرست میں نسوانی ناموں کی تعداد آٹے میں نمک کے مساوی ہوگی !!! ( خان صاحب سے معذرت کے ساتھ ) :):)
 
آخری تدوین:
Top