زیک

مسافر
مرزا صاحبہ آپ کو یہ سردی اپنی عظیم الشان صحت کی وجہ سے محسوس ہوئی ہو گی۔ :)

کسی حد تک متفق ہیں۔ لیکن ہمارا خیال ہے کہ اس میں ظاہری صحت کا اتنا عمل دخل نہیں ہوتا۔ ہماری کولیگس میں سے کئی ایک فربہ معلمات کو بھی کافی زیادہ سردی محسوس ہوتی تھی۔ اور ایک دھان پان سی معلمہ تھیں جو سردیوں میں جرسی، سویٹر وغیرہ کم ہی استعمال کرتی تھیں۔ فرماتی تھیں کہ اتنی سردی محسوس نہیں ہوتی۔ :)
ہمیں ان لوگوں پہ رشک آتا ہے جو کہتے ہیں اتنی سردی محسوس نہیں ہوتی۔ :)
fat سردی سے محفوظ تو رکھتا ہے لیکن سردی لگنے یا نہ لگنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں ایک عادت بھی ہے۔ اسلام آباد میں اس بار خوب گرمی (درجہ حرارت 43 تک گیا) کھانے کے بعد میری بیٹی نے میرا خوب مذاق اڑایا کہ اتنے گرم علاقے میں پیدا ہونے کے بعد میں 5 ڈگری میں بھی ایک شرٹ میں کیسے پھر رہا ہوتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
راک آرٹ دیکھ کر ڈنر کرنے کریم آباد Hidden Paradise ریستوران گئے۔ یہ ہنزہ کے مقامی کھانوں کے لئے مشہور ہے۔

وہاں ہم نے یہ ڈشز آرڈر کیں:
  • سپرا supra جو یاک کا بھنا ہوا گوشت ہوتا ہے
  • بروس باریکٹز Burus Barikutz جو روٹی میں مقامی چیز یا پنیر ہوتا ہے۔ خوب لذیذ تھا
  • چاپشورو chapshuro یہ روٹی میں چکن وغیرہ تھا۔ یہ بھی کافی اچھا تھا
 

زیک

مسافر
25 جون کی شام کو ہوٹل پہنچے تو ہوٹل مینیجر نے ہمیں دو کمروں کی آپشن دی۔ چونکہ اگلے دن کوئی بڑا گروپ آنا تھا اس لئے وہ ہمیں موجودہ کمرے سے منتقل کرنا چاہتا تھا۔ ایک کمرہ ہمارے موجودہ کمرے جیسا تھا بس ایک منزل نیچے۔ دوسرا کمرہ بڑا اور اکیلا تھا۔ اس کا ویو بھی بہتر تھا۔ لہذا ہم نے اس کا انتخاب کیا اور باقی کی راتیں یہیں رہے۔
 

زیک

مسافر
اس کے بارے میں سن رکھا ہے کہ سردی کے توڑ کے لیے کافی مددگار ہوتا ہے، یعنی تاثیر بہت گرم ہوتی ہے اس کی، کیا واقعی آپ نے بھی ایسا محسوس کیا؟

ذائقے میں کیسا لگا؟
ایسی کوئی تاثیر تو نہیں لگی لیکن تاثیر کے معاملے میں میں کورا ہوں۔

ذائقہ lean beef اور venison کے درمیان
 

زیک

مسافر
26 جون:

صبح اٹھے اور ہائیک کا ارادہ کیا۔ ہم نے سوچا تھا کہ التر میڈوز تک ہائیک کریں گے لیکن معلوم ہوا کہ وہ ٹریل بند ہے کہ پچھلے سال وہاں بڑا لینڈسلائیڈ ہوا تھا اور اب اس علاقے میں بلاسٹنگ ہو رہی ہے۔ لہذا ایگلز نیسٹ سے اوپر کی ہائیک کا پلان بنایا۔

ہائیک سے ہوٹل سے ہنزہ پیک اور لیڈی فنگر پیک کی تصویر

 

زیک

مسافر
ہائیک شروع کی۔ ہوٹل سے ایگلز نیسٹ اور وہاں سے اوپر ہی اوپر۔ جیسے جیسے اوپر جاتے گئے مناظر بہتر ہوتے گئے

 

زیک

مسافر
بادل آتے تھے اور چلے جاتے تھے اور میں اس سوچ میں محو تھا کہ تصویر بادلوں کے ساتھ پہاڑ کی اچھی رہے گی یا بغیر بادلوں کے صاف آسمان والی

 

زیک

مسافر
گلیشیر سے واپس اوپر جانے لگے تو ایک نوجوان پاکستانی سیاح مل گیا۔ ہماری عادت ہے کہ اگر کوئی انگریزی میں بات شروع کرے تو ہم انگریزی ہی میں جواب دیتے ہیں۔ اس نے پوچھا کہاں سے ہیں تو ہم نے امریکہ کہا۔ کچھ دیر ہمارے سفر کے بارے میں پوچھتا رہا۔ پھر کہنے لگا کہ میرے ساتھ سیلفی کھینچنا چاہتا ہے۔ ہنسی تو بڑی آئی لیکن اسے اجازت دے دی۔ اور یوں پاکستان میں میری فارنر سیلفیوں کا آغاز ہوا۔

اوپر جاتے ہوئے ہوپر گلیشیر پر واپس نگاہ
گلیشیر ہائیک کے نقشے کی ویڈیو

 
Top