پیسٹ کیجیے، مگر ایمانداری سے!

فرقان احمد

محفلین
اگر میں آپ کو بات صحیح سمجھ پایا ہوں تو ابھی ایسا کچھ نہیں ہوا جیسا آپ نے کہا ہے۔
یعنی کہ آپ رات کے اس پہر ہمیں یہ سمجھانے آئے ہیں کہ آپ ڈوئی، چمچ، بیلن وغیرہ سے ناآشنا ہیں اور محض ذوقِ طبع کے لیے مظلوم شوہروں کی منظوم آپ بیتیاں پڑھا کرتے ہیں، تو صاحب، بھول جائیے، کہ ہم آپ کی بات کو من و عن تسلیم کر لیں گے۔ یہ معاملہ رفتہ رفتہ جے آئی ٹی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خاطر جمع رکھیے!
 
محمدصابر

محفلین
میں نے CTRL+V کی بجائے WIN+V دبایا ہے بشمول یہ مراسلہ پچیس آئٹمز کی فہرست آ گئی ہے۔ جس میں زیادہ پاسورڈز ہیں۔ :) اس لئے اسی مراسلے کو پیسٹ کر رہا ہوں۔
 
سنا ہے دانہ اُنھیں ملے گا
قفس میں چہکیں جو پَر نہ کھولیں
قفس کو وطنِ عزیز بولیں
وہ دیکھو شاہیں بھی پل رہے ہیں
یہ دیکھو بازوں کے بازؤوں پر ہے چربی کتنی
مگر خبر ہے کہ چند چڑیوں نے طے کیا ہے
قفس کے دانے، قفس کے پانی سے لاکھ بہتر ہے اڑتے اڑتے کُھلی فضا میں شکار ہونا
٭٭٭
عابی مکھنوی

رات کو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے لیے کاپی کیا
 
یوسف سلطان

محفلین
یعنی کہ آپ رات کے اس پہر ہمیں یہ سمجھانے آئے ہیں کہ آپ ڈوئی، چمچ، بیلن وغیرہ سے ناآشنا ہیں اور محض ذوقِ طبع کے لیے مظلوم شوہروں کی منظوم آپ بیتیاں پڑھا کرتے ہیں، تو صاحب، بھول جائیے، کہ ہم آپ کی بات کو من و عن تسلیم کر لیں گے۔ یہ معاملہ رفتہ رفتہ جے آئی ٹی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خاطر جمع رکھیے!
کاپی تو میں نے دوپہر کا کیا ہوا تھا،رات کو جب یہ لڑی سامنے آئی تو پیسٹ کر دیا۔اب مجھے کیا معلوم تھا کہ اس مصرع کی وجہ سے بات جے آئی ٹی تک جا پہنچے گی۔اور اگر بالفرض بات جے آئی ٹی تک پہنچ گئی اور اس میں سید عمران بھائی بھی ہوئے تو مجھے تو عبداللہ بھائی (اےخان) والا حال ہوتا نظر آ رہا ہے۔لہذا میں تو لگا
SmileyBolt.gif
۔
 
جب گاہک کہے "ایسے بال بناؤ، جیسے کبھی کسی کے نہ بنائے ہوں"

ایک ویڈیو وٹس ایپ پر گروپس میں شیئر کی تھی، تو اس کا کیپشن لکھ کر کاپی کیا تھا۔
 
Top