عید اور دعوتیں لازم و ملزوم !!!

647204_445435_eid_magazine.jpg

رمضان کے روزے رکھنے کے بعد تمام مسلمانوں نے عیدالفطر کی خوشی منائی ہے۔ عید کے تین روز تو گزر گئے مگر دعوتوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی کئی روز تک عید کی دعوتیں جاری رہیں گی اور رشتہ دارو دوست احباب ایک دوسرے کے گھر ملنے کی غرض سے عید کی خوشیاں بانٹنے جائیں گے۔ساتھ بیٹھ کر گپ شپ بھی لگے گی اور مزے مزے کے پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوا جائے گا۔اس موقع پر روایتی کھانوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ۔البتہ سب اپنی اپنی پسند کے مطابق کھانے بنا کر دسترخوان سجائیں گے۔کئی لوگ بیرون ممالک سے بھی اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے آئیں ہیں جن کی روایتی پکوانوں سے تواضع کی جائے گی۔مرغ مصالحے والےچٹ پٹے کھانوں کے ساتھ میٹھا بھی پیش کیا جاتا ہے۔کوئی بھی دعوت میٹھے کے بغیر ادھوری ہے۔کئی نئی اور روایتی ڈشز بناکر ان سے مزہ اٹھائیں۔ چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

بہاری پلاؤ
اجزاء۔
چکن۔ ایک کلو (سو لہ ٹکڑے)،ادرک لہسن پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ،کُٹی ہری مرچیں۔ بیس عدد،پیاز ۔دو عدد (پسے ہوئے)،خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ،دہی ۔ایک کپ،کُٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ،ہری الائچی۔ چار عدد،دار چینی ۔ایک ٹکڑا،لونگ ۔چھ عدد تیز پات ۔ایک عدد،زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ،چاول ۔آدھا کلو (تیس منٹ کےلئے بھگو دیں)،تیل ۔آدھا کپ،نمک ۔حسبِ ذائقہ،

ترکیب۔
چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔
پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔
اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیںاور ساتھ نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔
رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

پیری پیری چکن ود سپائسی رائس

اجزاء۔
چکن ۔ایک عدد،لیموں ۔چار سے پانچ عدد،نمک ۔ایک چائے کا چمچ،سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،پیپریکا پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ،لہسن ۔دو کھانے کے چمچ،چکن پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ،ووسٹر شائر سوس۔ دو کھانے کے چمچ، پیری پیری سوس ۔چار کھانے کے چمچ،تیل ۔ایک چوتھائی کپ،کچری پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ،پیری پیری سوس۔،کشمیری لال مرچ۔ چھ عدد،لال مرچ ۔بارہ سے پندرہ عدد (ثابت)،لال مرچ۔ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)،تیل۔ ایک چوتھائی کپ،سفید سرکہ ۔آدھاکپ
پیاز ۔ایک عدد،ٹاٹری ۔آدھا چائے کا چمچ،لہسن ۔چار جوئے،دھنیا ۔ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)،نمک ۔ایک چائے کا چمچ،رائی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ،اسپائسی رائس کے لئے۔،چاول۔ سات سو پچاس گرام (بھیگے ہوئے)،تیل ۔ایک چوتھائی کپ،پیاز۔ ایک کپ (آملیٹ والی کٹی ہوئی)،لہسن ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)،نمک۔ حسبِ ذائقہ،سفید مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،شملہ مرچ ۔ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی)،ٹماٹر ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹے ہوئے)،پیری پیری سوس۔4 کھانے کے چمچ

ترکیب۔
چکن کو لیمن کا رس، نمک، سویا سوس، کالی مرچ، پیپریکا پاؤڈر، لہسن، چکن پاؤڈر، ووسٹر شائر سوس، پیری پیری سوس، تیل اور کچری پاؤڈر کے ساتھ میری نیٹ کرکے تین سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اب چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں پچیس سے تیس منٹ کے لئے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پکائیں۔
جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اسے گرل پین میں نکال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
رنگ گولڈن براؤن ہو اور گرل مارلک آجائیں تو چکن تیار ہے۔
پیری پیری سوس کے لئے:تمام اجزاء کو بلینڈر میں ملا کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
پیری پیری سوس تیار ہے۔
سپائسی رائس کے لئے:ایک پتیلی میں چاولوں کو ابال لیں۔
پھر پین میں تیل گرم کریں۔
پھر اس میں پیاز نرم کرلیں اور لہسن ڈال کر پکائیں۔
اب اس میں ابلے چاول ڈالیں۔
ساتھ ہی نمک اور سفید مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
آخر میں شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیری پیری سوس شامل کر لیں۔
ایک پلیٹر میں نکال کر گرلڈ چکن کے ساتھ سرو کریں۔

چکن وائٹ کڑاہی

اجزاء۔
چکن۔500گرام
کھانے کا تیل۔4کھانے کے چمچ
نمک۔حسبِ ذائقہ
ادرک لہسن۔ 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ۔1چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ(چوپ)۔1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ
دہی۔1 کپ
کریم۔آدھا کپ
زیرہ۔1کھانے کا چمچ

ترکیب۔
ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل لیں اب اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں ۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں گرم مصالحہ، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں دہی ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکا لیں۔
اب اس میں کریم ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں ۔
چکن وائٹ کڑاہی سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

دجاج مندی

اجزاء۔
ثابت چکن۔ ایک کلو
مکھن۔ 2اونس
تیل۔ 4/1کپ
ہری الائچی۔ 10عدد
بڑی الائچی۔ ایک عدد
دار چینی۔ 2ٹکڑے
ثابت کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
لونگ۔ 8-10عدد
تیز پتا۔ 2عدد
چاول۔ 2/1کلو
زعفران۔ 2/1چائے کا چمچ
پیلارنگ۔ ایک چٹکی
پسی ہری الائچی۔ 2/1چائے کا چمچ
نمک۔ ایک کھانے کا چمچ
کٹی پیاز۔ ایک کپ
لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ
لیمن ڈرائیڈ۔ 1عدد

ترکیب۔
ایک پین میں 4/1کپ تیل اور 2اونس مکھن گرم کرکے اس میں 10عدد ہری الائچی ، ایک عدد بڑی الائچی،2ٹکڑے دار چینی، ایک کھانے کا چمچ،ثابت کالی مرچ،8-10عدد لونگ،2عدد تیز پتوں کو ایک کپ کٹی پیاز اور ایک کلو ثابت چکن کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ چکن دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے ۔
اب اس میں 6کپ پانی کو 4/1چائے کا چمچ پسی ہری الائچی ،4/1چائے کا چمچ زعفران، ایک عدد لیمن، ڈرائیڈ اور ایک کھانے کا چمچ نمک کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔
پھر چکن کو یخنی سے نکال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ چاول تیار ہوجائیں۔
اب ایک چٹکی پیلا رنگ صرف چاولوں کے ایک طرف چھڑکیں اور 10منٹ دم پر چھوڑ دیں۔ اب انہیں اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اسے پلیٹر پر نکالیں اورچاولوں پر چکن کورکھ کر سرو کریں۔
ایک چھوٹے پیالے میں ایک کھانے کا چمچ مکھن کو باقی4/1 چائے کا چمچ پسی ہری الائچی اور 4/1 چائے کا چمچ زعفران کہ ساتھ مکس کرکے گرم پانی میں بھگو دیں۔
پھر اس میں2کھانے کے چمچ لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرکے چکن کے اوپر برش کردیں۔
اب اسے پہلے سے گرم اوون میں15منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

اوریگانو لیمب چوپس
اجزاء۔
لیمب چوپس۔ چار سو گرام
اوریگانو۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
سفید مرچ۔ حسبِ ذائقہ
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
پپیتا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس۔ ایک کھانے کا چمچ
چکن اسٹاک ۔دو کھانے کے چمچ
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ ۔گارنش کے لئے
ہرا دھنیا ۔گارنش کے لئے

ترکیب۔
سب سے پہلے لیمب چوپ کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔
پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپ پکالیں۔
اب لیمب چوپ پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر سوس کے ساتھ سرو کریں۔

راجستھانی بیف وِد چلی
اجزاء۔
انڈر کٹ سلائس۔ آدھا کلو
تیل۔ آدھا کلو
ادرک لہسن ۔ دو چائے کے چمچ
پسی لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
ہلدی۔ 4/1چائے کا چمچ
ٹومیٹو پیوری۔ دو کھانے کے چمچ
ہوئسن سوس ۔ دو کھانے کے چمچ
دہی۔ چار کھانے کے چمچ
نمک ۔ ایک چائے کا چمچ
بھنا اور کٹا زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک جولین ۔ ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہری مرچ ۔ چھ عدد
شملہ مرچ جولین ۔ ایک عدد

ترکیب۔
آدھا کلو تیل گرم کر کے اس میں دو چائے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور آدھا کلوانڈر کٹ جولین ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں ۔اب اس میں ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ ، 4/1چائے کاچمچ ہلدی ،ایک چائے کا چمچ نمک ،ایک چائے کاچمچ بھنا اور کٹا زیرہ دو کھانے کے چمچ ٹومیٹو پیوری ،چار کھانے کے چمچ دہی اور دو کھانے کے چمچ ہوئسن سوس کے ساتھ ڈالیں ۔پھر اسے ڈھک کر دس منٹ پکائیں ۔آخر میں چھ عدد جولین،کٹی ہری مرچیں اور ایک کھانے کا چمچ جولین ادرک شامل کریں ۔اب اچھی طرح ٹوس کر کے چاولوں کے ساتھ سرو کریں ۔
عاتکہ بٹ
 

محمد فہد

محفلین

محمد فہد

محفلین
میرے پاس اردو لکھنے کے لیئے سہولت میسر نہیں ہے۔ جمیل نوری نستعلیق
کی یہاں وہاں کہیں کوئی لڑی آپ کی نظر سے گزری ہو تے مجھے منشن کریں ۔۔
 
آخری تدوین:
میرے پاس اردو لکھنے کے لیئے سہولت میسر نہیں ہے۔ جمیل نوری نستعلیق
کی یہاں وہاں کہیں کوئی لڑی آپ کی نظر سے گزری ہو تے مجھے منشن کریں ۔۔
آپ اردو محفل کے محفلین ایم بلال کی سائٹ پاک اردو اسٹالر سے جمیل نوری نستعلیق انسٹال کریں لیں۔
 

فلسفی

محفلین
جی میں نے عظیم بھائی، عرف فلسفی، کے متعلق ہی کے بارے میں پوچھا تھا۔۔۔
حاضر، محمد فہد بھائی، الحمدللہ سب خیریت ہے۔ آج ظہر تک ان شاءاللہ مدینہ شریف سے (بوجھل دل کے ساتھ) ریاض واپسی ہے۔ آپ فرمائیے کیا احوال ہیں؟ اللہ پاک آپ کو بہت خوشیاں عطا کرے۔ آمین
 
جی میں نے عظیم بھائی، عرف فلسفی، کے متعلق ہی کے بارے میں پوچھا تھا۔۔۔
بھائی آپ نے عظیم بھائی کو معلوم کیا تھا ہم نے عظیم بھائی کے بارے میں بتایا اگر آپ فلسفی جی کا معلوم کرتے تو ان کی خیریت سے آپ کو مطلع کرتے ۔:)
 

محمد فہد

محفلین
آج ظہر تک ان شاءاللہ مدینہ شریف سے (بوجھل دل کے ساتھ) ریاض واپسی ہے۔
ماشاء اللہ
آپ فرمائیے کیا احوال ہیں؟ اللہ پاک آپ کو بہت خوشیاں عطا کرے۔ آمین

الحمد اللہ میں بھی خیرو عافیت سے ہوں ۔

آمین یارب ۔۔ جزاک اللہ
 
Top