چودہویں سالگرہ محفلین کے لیے اشعار

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی
ہر گیند کے پیچھے کوئی آتا ہے ہمیشہ
یہ کون سے بچے کی اچھل کود ہے مجھ میں
(عاطف کمال رانا)
ہم تو خیر سمجھے ہی بیٹھے ہیں اسے فیملی فورم مگر یہ خبر نہیں تھی یہاں بھی گھر کی طرح سننے کو ملیں گی ....گھر میں امی کہتی ہیں تم سے پہلے تمھارے بچے بڑے ہوجائینگے....اور یہاں شعروں میں ....کچھ ویسا ...ویسا ہی لگ رہا ہے......:unsure:....پھر بھی شکریہ آپ.کی پر خلوص توجہات کا...:)
 

جاسمن

لائبریرین
محمد تابش صدیقی
ہمارے دل کو اک آزار ہے ایسا نہیں لگتا
کہ ہم دفتر بھی جاتے ہیں غزل خوانی بھی کرتے ہیں

در روحانیاں کی چاکری بھی کام ہے اپنا
بتوں کی مملکت میں کار سلطانی بھی کرتے ہیں

(عرفان صدیقی)
 
Top