آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
ہماری دانست میں، دھونی کو سات نمبر پر بھیج کر ظلم کیا گیا۔ دھونی کو پانچ نمبر پر بھیج دینا چاہیے تھا۔ میچ ہر کھلاڑی نہیں 'بنا' سکتا۔ یہ کارنامہ دھونی جیسے عظیم کھلاڑی ہی سرانجام دے سکتے ہیں جو میچ کے اتار چڑھاؤ کو سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ بہرصورت، یہ ایک یادگار میچ تھا۔
 
یہ فیصلہ دھونی کا اپنا لگتا ہے۔
کوہلی اور راوی جی کہ طرف سے دھونی کو نیچے دھکیلنے کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی۔۔۔

شاید شاستری جی کا فیصلہ ہو۔ میچ کے دوران کوہلی اور شاستری کے مابین نوک جھونک بھی چل رہی تھی۔
 
عرفان سعید

محفلین
انڈیا جیسی مضبوط ٹیم کو سیمی فائنل میں ہرانا نیوزی لینڈ کی ٹیم کی زبردست پرفارمنس اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
ویل ڈن کیویز!
انڈیا کے محفلین ضرور رنجیدہ ہوں گے۔ ہمیں آپ کے دکھ کا اندازہ ہے۔
 
Top