آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
65765282_10156376964362555_3594523611093794816_n.jpg
 
سروش

محفلین
چونکہ بڑی وجہ سیمی فائنلز میں نہ آنے کی ویسٹ انڈیز ہے ، اس لئے ادارہ آج کے میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مزا آ رہا ہے پڑھنے کا۔
بات اس وقت بھی لعنت، ملامت سے شروع ہوئی تھی۔ :p
جاسم بھائی تب بھی محفل پر تھے۔ ورلڈ کپ اپنا ہی ہے جی۔۔۔
کیا آپ ناظمین بتا سکتے ہیں کہ سوائے عارف کریم عرف جاسم صاحب کے، کوئی اور رکن بھی ہے جس نے اُس لڑی اور اِس لڑی، دونوں میں مراسلے کیے ہوں۔ :)
 
سروش

محفلین
سزا کے طور پر اگلے سال سے پی ایس ایل میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا داخلہ بند کیا جائے:
یہ لوگ لیگز کھیل کھیل کر پیسہ بناتے ہیں اور ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے جان نکل جاتی ہے ۔
ادارہ آئی سی سی سے سفارش کرتا ہے کہ ان پر معاشی بدحالی لانے کے لئے تمام لیگز میں ان کی شرکت پر پابندی لگائی جائے ۔
 
سروش

محفلین
مارے زخموں پر نمک مت چھڑکیں
جاسم بھائی تب بھی محفل پر تھے۔ ورلڈ کپ اپنا ہی ہے جی۔۔
آپ نے جاسم محمد کے اوتار کی ٹیگ لائن نہیں پڑھی (تصویر چھوٹی ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آرہی ) اس میں آپ کا جواب ہے ۔
 
سروش

محفلین
تفنن برطرف لیکن کل سے بہت دل خراب ہے ۔ سمجھ نہیں آرہا کیا توڑوں اور کہاں سر پھوڑوں ۔ یقیناً سب کا یہی احوال ہے ۔ ہلکے پھلکے مزاح سے دل کو تسلیاں دے رہے ہیں ۔
 
کیا آپ ناظمین بتا سکتے ہیں کہ سوائے عارف کریم عرف جاسم صاحب کے، کوئی اور رکن بھی ہے جس نے اُس لڑی اور اِس لڑی، دونوں میں مراسلے کیے ہوں۔ :)
غالباً نہیں۔ باقی لوگوں میں سے کسی حد تک ایکٹو فہیم بھائی اور وجی بھائی ہیں۔ مگر وہ شاید اس لڑی میں نہیں آئے۔ :)
 
تفنن برطرف لیکن کل سے بہت دل خراب ہے ۔ سمجھ نہیں آرہا کیا توڑوں اور کہاں سر پھوڑوں ۔ یقیناً سب کا یہی احوال ہے ۔ ہلکے پھلکے مزاح سے دل کو تسلیاں دے رہے ہیں ۔
پتا نہیں کیوں ابھی ایسا نہیں ہے۔ ہاں البتہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ہارتے تو شاید ایسا ہوتا۔ اور اگر آخری میچ جیتتے ہیں تو کسی حد تک اطمینان ہو گا۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
تفنن برطرف لیکن کل سے بہت دل خراب ہے ۔ سمجھ نہیں آرہا کیا توڑوں اور کہاں سر پھوڑوں ۔ یقیناً سب کا یہی احوال ہے ۔ ہلکے پھلکے مزاح سے دل کو تسلیاں دے رہے ہیں ۔

کل ملا کر نتائج دیکھے جائیں تو پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ اور شروع کے میچز میں تو بہت بُرا حال تھا اور کچے دلوں کے لوگوں نے تو لعنت بھیج کر کرکٹ دیکھنا بھی چھوڑ دیا تھا۔

لیکن پھر پاکستان کی ٹیم نے بہترین کم بیک کیااور خود کو پانچویں چھٹے نمبر پر لا کر کھڑا کر دیا۔

ہو نہ ہو یہ لائق تحسین ہیں۔

ہاں 92 سے ضرورت سے زیادہ مماثلت کی وجہ سے پاکستانیوں میں کچھ زیادہ ہی اُمید پیدا ہو گئی تھی۔ اس کی وجہ سے افسوس بھی زیادہ ہوا۔
 
فرقان احمد

محفلین
کیا آپ ناظمین بتا سکتے ہیں کہ سوائے عارف کریم عرف جاسم صاحب کے، کوئی اور رکن بھی ہے جس نے اُس لڑی اور اِس لڑی، دونوں میں مراسلے کیے ہوں۔ :)
یوں تو@محب علوی صاحب کے تبصرے بھی پڑھنے کو ملے اس لڑی میں اور@زین کے بھی اور فہیم صاحب کے بھی، مع محمدصابر صاحب، تاہم، اس لڑی میں شاید ان کا کوئی تبصرہ نہیں۔ ممکن ہے، صابر صاحب کا کوئی تبصرہ اس لڑی میں مل جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارا خیال ہے کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی پہلے سے "عزت افزائی" کرکے بھیجا جائے۔ تاکہ جو بجلی اس بار اُن میں ورلڈ کپ کے درمیان میں بھری، وہ شروع سے شامل حال ہو اور ہم سیمی فائنل میں رسائی کے لئے تیرے میرے کسی کے محتاج نہ ہوں۔ :)
 
Top