آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
دوران میچز سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو
اسپورٹس ڈیسک پير 1 جولائ 2019
دوران میچز سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو

لیڈز: افغان تماشائیوں کی شرانگیزی کے بعد آئی سی سی نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی قسم کے سیاسی بینر کو لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ گورننگ باڈی مختلف اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس قسم کے واقعات پھر رونما نہ ہوں، ہم مختلف سیکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ انتظامات کو مزید بہتر بنایا جاسکے، انفرادی طور پر اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر نظر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہماری سیکیورٹی ٹیم ایسے افراد پر نظر رکھے گی جوکہ سیاسی سلوگن یا بینرز استعمال کررہے ہوں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کاش آج بنگالی ٹیم ایک بڑے مارجن سے جیتے تا کہ ٹیم انڈیا کو بھی کوالیفائی کرنے کی تھوڑی سی چبھن محسوس ہو اور یہ بھی احساس ہو کہ ایک سات سو رنز والی وکٹ پر چھ وکٹیں ہاتھ میں ہوتے ہوئے آخری دس اوورز میں ٹارگٹ چھوڑنے کا کیا نقصان ہو سکتا ہے! :)
 
سروش

کاش!!!!
 
ہومیو پیتھک خواہشیں۔ ;)

Top