فرقان احمد

محفلین
جس کو معطل کیا جاتا ہے وجہ بتاتے ہیں یا نہیں ؟؟؟ نیز جیل کے انتظامات کیسے ہیں انچارج جیلر کون ہے ؟؟؟
پتا لگ گئی وجہ۔۔۔؟
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد ۔۔۔ بے حساب آئے!

کسی خطبے کا تذکرہ چل رہا ہے، نہ ہی کوئی تازہ معطلی ہو رہی ہے ۔۔۔! محفل نبیل بھیا کے بغیر، خاص طور پر، ان دنوں، بے رنگ سی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔! :)
 

فرقان احمد

محفلین
واقعی نبیل بھائی بہت یاد آرہے ہیں۔
ویسے وہ ہیں کہاں؟ انہیں 'بازیاب'کروایا جائے کہ ان کے بغیر محفل اُداس ہے۔۔۔! :) اس بار کیا کہانی چل رہی ہے؟ سالگرہ سر پر آن کھڑی ہے، کوئی تیاریاں نہیں ہیں؟ کیا ہو گیا ہے؟ کچھ تو ہلچل ہو ۔۔۔! ہمارے ذمے بھی کوئی کام لگایا جائے ۔۔۔! یا پھر اس خاموشی کے پیچھے کوئی طوفان ہے ۔۔۔! اگر ایسا ہے تو یہ طوفان کب آئے گا؟ نیز یہ کہ، اس طوفان کی رفتار کیا ہو سکتی ہے؟ :)
 
آخری تدوین:
ویسے وہ ہیں کہاں؟ انہیں 'بازیاب'کروایا جائے ۔۔۔! :) اس بار کیا کہانی چل رہی ہے؟ سالگرہ سر پر آن کھڑی ہے، کوئی تیاریاں نہیں ہیں؟ کیا ہو گیا ہے؟ کچھ تو ہلچل ہو ۔۔۔! ہمارے ذمے بھی کوئی کام لگایا جائے ۔۔۔! یا پھر اس خاموشی کے پیچھے کوئی طوفان ہے ۔۔۔! اگر ایسا ہے تو یہ طوفان کب آئے گا؟ نیز یہ کہ، اس طوفان کی رفتار کیا ہو سکتی ہے؟ :)
ایسے کئی سوالات ہمارے ذہن میں بھی زیر گردش ہیں ۔ہم بھی چپ سادے دیکھو اور انتظار کرو کی حکمت پر عمل پیرا ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے وہ ہیں کہاں؟ انہیں 'بازیاب'کروایا جائے کہ ان کے بغیر محفل اُداس ہے۔۔۔! :) اس بار کیا کہانی چل رہی ہے؟ سالگرہ سر پر آن کھڑی ہے، کوئی تیاریاں نہیں ہیں؟ کیا ہو گیا ہے؟ کچھ تو ہلچل ہو ۔۔۔! ہمارے ذمے بھی کوئی کام لگایا جائے ۔۔۔! یا پھر اس خاموشی کے پیچھے کوئی طوفان ہے ۔۔۔! اگر ایسا ہے تو یہ طوفان کب آئے گا؟ نیز یہ کہ، اس طوفان کی رفتار کیا ہو سکتی ہے؟ :)


آپ کی محبت کا شکریہ برادرم۔
فورم کی سالگرہ کی تیاریوں کے بارے میں تو موجودہ منتظمین ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سابقہ روایات کے مطابق خطاب بانی محفل تو آپ کی جانب سے ہی پیش کیا جانا ہے۔ :) :) :)

شکریہ برادرم۔ گزشتہ سال فورم میں میری شراکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے، اس لیے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔ :) لیکن میں سالگرہ کے حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش ضرور کروں گا۔
 
شکریہ برادرم۔ گزشتہ سال فورم میں میری شراکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے، اس لیے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔ :) لیکن میں سالگرہ کے حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش ضرور کروں گا۔
خوش آمدید۔
بانی کی حیثیت سے خطاب تو آپ کا ہی ہونا چاہیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ برادرم۔ گزشتہ سال فورم میں میری شراکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے، اس لیے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔ :) لیکن میں سالگرہ کے حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش ضرور کروں گا۔
نبیل بھائی! خطاب لکھ دیں نا۔۔۔ پچھلی بار بھی پیروڈی رہ گئی تھی۔۔۔ :unsure:
 

فرقان احمد

محفلین
اشتہاری کوچے میں نبیل بھائی کی یاد۔۔۔۔۔ کماال ہے۔
ویسے، کُوچ کروانے کے حتمی و ناقابل تنسیخ اختیار نبیل بھیا کو ہی حاصل تھے اس لیے اُن کا اس کُوچے میں ذکر بے محل ہرگز نہ ہے؛ یہ الگ بات ہے کہ موصوف ایک برس سے ایسے غائب ہوئے کہ اُن کی بازیابی کے لیے ہمیں یہاں باقاعدہ اشتہار شائع کروانا پڑا۔ چلیے، بالآخر، آپ کے طفیل صاحب بہادر کی رُونمائی تو ہوئی ۔۔۔!
 

نکتہ ور

محفلین
ویسے، کُوچ کروانے کے حتمی و ناقابل تنسیخ اختیار نبیل بھیا کو ہی حاصل تھے اس لیے اُن کا اس کُوچے میں ذکر بے محل ہرگز نہ ہے؛ یہ الگ بات ہے کہ موصوف ایک برس سے ایسے غائب ہوئے کہ اُن کی بازیابی کے لیے ہمیں یہاں باقاعدہ اشتہار شائع کروانا پڑا۔ چلیے، بالآخر، آپ کے طفیل صاحب بہادر کی رُونمائی تو ہوئی ۔۔۔!
معطلی سے امان پاؤں تو
وہ معطل معطل کھیل سے تنگ آگئے تھے تو انہوں نے سوچا کہ چلو خود کو ہی معطل کر دیتے ہیں۔
 

یاقوت

محفلین
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
ہماری محفل میں کسی دور میں تھانہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں لوگ شکایات بھی لگاتے تھے۔ لیکن چونکہ علاقہ میں عرصہ سے کوئی نیا تھانیدار نہیں ہے سو محفل میں اشتہاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ہی دیکھیے۔ چند تازہ تازہ اشتہاری اپنی سزا کاٹ کر دوبارہ آئے ہیں۔ اصل میں یہ اشتہاری ہی ہیں جو ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔ ان کے دم سے رونقیں ہوتی ہیں۔ عوام جس دلجمعی سے ان کا استقبال کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
انہی اشتہاریوں کی محفل واپسی سے مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے۔ تاکہ جب کوئی اشتہاری عارضی طور پر معطل ہو۔ تو واپس آکر وہاں پر حاضری دے۔ تاکہ اشتہاری بورڈ بالکل تازہ معلومات کا ذخیرہ بن سکے۔
تازہ اشتہاری جو اپنی سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ ان کے بارے میں چند تفصیلات حاضر ہیں۔
arifkarim :
یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔

اکمل زیدی :
اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی بڑے جرم پر تھانیدار کی گرفت میں نہیں آئے تھے۔ ماشاءاللہ سے پہلی بار سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ معطلی والا ڈر بھی اتر گیا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں اب زیادہ گرم جوشی سے اپنے "ہونے" کا ثبوت دیں گے۔
اے خان :
محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
سید عمران :
رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔

سید لبید غزنوی :
آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔

فاخر رضا :
کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے سے نظر آجاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ چند ماہ کا جنگجو بنا کسی تربیت کے ایسا میدان میں اترے گا کہ حشر اٹھا رکھے گا۔ اللہ اللہ۔ کیا بات ہے۔ کیا ہی بات ہے۔ بھئی میدان جنگ میں آپ خوب لڑے۔ آپ کی ہمت و جرأت کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے جوہر دکھلاتے رہیں گے اور یوں ہی محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں گے۔

کچھ احباب نے خود ساختہ معطلی اختیار کر رکھی ہے۔ اور اس اشتہاری کوچے میں ان کا ذکر نہ ہو تو کوچے کی اشتہاریت پر شبہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔
قیصرانی :
قیصرانی جب محفل میں ہوتے تھے۔ تب بھی اشتہاری ہی تھے۔ اب جب وہ اپنے تئیں دنیا کو تیاگ کر درویش ہوگئے ہیں تو بھی ان کے اشتہاری ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کم از کم میرے نزدیک۔ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔ سو خاقان نے خود ساختہ معطلی تو اختیار کر رکھی ہے لیکن اردو کتابوں کی ٹائپنگ اور ترجمے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ ہمیں ان کی معطلی ہر گز نہیں بھاتی۔ اور اب ان سے بھی یہی کہنا ہے کہ زمانہ آیا بےحجابی کا عام دیدار یار ہوگا کے مقصداق محفل کو بھی اپنے دیدار سے فیضیاب فرمائیں۔ بڑا اشتہاری اگر عرصہ منظر عام سے غائب رہے تو تمثیل بن جاتا ہے۔ سو فکر کریں۔ اور واپس آئیں۔

فرحت کیانی :
لو بھئی! اب میں کیا بات کروں۔ یہ محترمہ تو ہر جگہ ہی معطل ہیں۔ اتنی معطل ہیں کہ لگتا ہے کسی دن جاب سے معطل ہو کر رہیں گی۔ پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اپنی حرکتوں کے سبب کچن سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ کیانی آپ بھی خود ساختہ معطلی کو معطل کریں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیا کریں۔

متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔

کئی ایک احباب کا تذکرہ میں نے خود چھوڑ دیا ہے۔ آخر آپ لوگوں نے بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھنا ہوگا۔ سب کا میں ہی لکھ دوں گا تو پھر آپ کیا کریں گے۔
نوٹ: ہم ایک بار پھر سے ایک نئے کوچے کے ساتھ حاضر ہیں۔ پرانے کوچوں سے عوام اکتا رہی ہے۔ سو وقت کی ضرورت کے تحت ایک نیا کوچے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کوچے کو متحرک اور پررونق رکھنے کے لیے آپ احباب سے گزارش ہے کہ پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں۔

اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔​

ایک انتہائی شائستہ ،پر مغز اور دل کو لبھانے والی تحریر ۔۔۔۔
یقین جانیں بعض جملے (ساختیت کی بنیاد پر ) پڑھ کر بے اختیار یوسفی صاحب یاد آئے۔۔۔۔۔کتنی خوبصورتی سے گراں کو ارزاں کیاآپ نے اللہ پاک زور تخیل سلامت رکھیں۔۔
بہر حال اب پتہ چلا کہ شاعر نے کیوں کہا تھا ۔۔۔۔۔
"ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائےجاتے ہیں"
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک انتہائی شائستہ ،پر مغز اور دل کو لبھانے والی تحریر ۔۔۔۔
یقین جانیں بعض جملے پڑھ کر بے ختیار یوسفی صاحب یاد آئے۔۔۔۔۔کتنی خوبصورتی سے گراں کو ارزاں کیاآپ نے اللہ پاک زور تخیل سلامت رکھیں۔۔
بہر حال اب پتہ چلا کہ شاعر نے کیوں کہا تھا ۔۔۔۔۔
"ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائےجاتے ہیں"


ایک انتہائی شائستہ ،پر مغز اور دل کو لبھانے والی تحریر ۔۔۔۔
یقین جانیں بعض جملے (ساختیت کی بنیاد پر ) پڑھ کر بے ختیار یوسفی صاحب یاد آئے۔۔۔۔۔کتنی خوبصورتی سے گراں کو ارزاں کیاآپ نے اللہ پاک زور تخیل سلامت رکھیں۔۔
بہر حال اب پتہ چلا کہ شاعر نے کیوں کہا تھا ۔۔۔۔۔
"ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائےجاتے ہیں"

آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں۔ بہت نوازش
 
Top