آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
ہمارا عام قاعدہ ہے کہ شاہین ہدف کے 'تعاقب' میں مصروف ہوں تو ہم اردو محفل کی متعلقہ لڑی پر نگاہ رکھتے ہیں، اگر صورت حال بہتر جا رہی ہو تو کرک انفو بھی کھول لیتے ہیں،اور خلافِ توقع بہتر نتائج آنے لگ جائیں، تو پردہء سکرین پر بھی برابر نظریں جما لیتے ہیں ۔۔۔! دیکھیے، آج کیا صورت حال سامنے آتی ہے ۔۔۔!
 

فرقان احمد

محفلین
پردہ سکرین دور است :)
پردہء سکرین دور است کا معاملہ تو خیر بالکل نہ ہے تاہم پردہء سکرین کے جلو میں جب پردہء قلب پر ایل بی ڈبلیو کی اپیلیں اور کیچ اِٹ کی صدائیں ہلکی ہلکی ضرب لگانے لگ جائیں تو اس سے گریز کا رویہ ہمیں ہر چند بہتر معلوم ہوتا ہے۔۔۔!
 
Top