پاکستانی سائنس تو بس ایسی ہی ہے

آصف اثر

معطل
آخر میں اگر اب بھی کوئی اس بات سے انکاری ہے کہ یہ دانستہ دھوکا دہی اور فراڈ نہیں تھا، تو درجہ بالا حقائق اور اصولوں کی روشنی میں پھراس کالم کی حیثیت مذاق سے زیادہ کچھ نہیں رہی۔ ہم دیوانے ویسے ہی اسے سنجیدہ سمجھ بیٹھ گئے۔ کرتے رہیے سائنس کے نام پر قوم سے یہ مذاق، منع کون کرسکتاہے۔
البتہ قوم کو ایک اور آغا وقار کی مبارک باد ضرور دے سکتے ہیں!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
چونکہ کافی دیر سے اس بحث میں کوئی مفید اضافہ نہیں ہو رہا تو میرا خیال ہے کہ اس کو جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
تو چلتا ہوں۔ آپ خوش رہیں۔
ماشاءاللہ
محمد سعد !
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
آپ نے اللہ کے لیے اس بے فائدہ بحث کو چھوڑا۔ اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں بے شمار کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ صحت و تندرستی عطا فرمائے۔گھر والوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے۔ قسمت اچھی کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
آخر میں اگر اب بھی کوئی اس بات سے انکاری ہے کہ یہ دانستہ دھوکا دہی اور فراڈ نہیں تھا، تو درجہ بالا حقائق اور اصولوں کی روشنی میں پھراس کالم کی حیثیت مذاق سے زیادہ کچھ نہیں رہی۔ ہم دیوانے ویسے ہی اسے سنجیدہ سمجھ بیٹھ گئے۔ کرتے رہیے سائنس کے نام پر قوم سے یہ مذاق، منع کون کرسکتاہے۔
ایک اور آغا وقار قوم کو مبارک ہو!

آصف اثر!
چھوڑ دیں۔ بس کریں۔ کافی طنز و استہزاء ہوگیا۔ جبکہ اللہ نے منع کیا ہے۔ وہ بندہ اس بحث کو چھوڑ گیا۔ آپ اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کو مجھ سے زیادہ پتہ ہے کہ اللہ و اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس سلسلہ میں کیا فرمان و ارشادات ہیں۔
اللہ کے لیے اب بس کریں۔
 
امید ہے آئندہ یہ بندہ کبھی کسی کو طنز واستہزاء کا نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ کبھی کبھی آئینہ دکھانا پڑجاتاہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
امید ہے آئندہ یہ بندہ کبھی کسی کو طنز واستہزاء کا نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ کبھی کبھی آئینہ دکھانا پڑجاتاہے۔
آپ اکیلے میں کاپی پینسل لے کے بیٹھیے۔صفحہ کے بیچ میں لائن لگائیے۔ ایک طرف اپنا اور دوسری طرف محمد سعد لکھیے۔ دونوں طرف کے مراسلے جات کے طنز، طعنے، استہزاء نوٹ کیجیے۔
اللہ کو حاضر ناظر جان کے۔
پھر انصاف و ایمانداری سے بتائیے۔۔۔
ہمیں نہیں بتا سکتے تو خود کو ضرور بتائیے گا کہ پلڑا کدھر بھاری تھا۔
اللہ سے معافی مانگیے۔
اللہ سب کا اللہ ہے۔ وہ کسی دوسرے کا اتنا ہی رب ہے جتنا آپ کا اور میرا۔
 
مجھے صرف اس بات کا جواب دیں کہ انہوں نے تین بار بِلا وجہ اس کی ابتداء کیوں کی؟

یہ حیرت الگ ہے کہ کسی نے جنابِ والا کو اس گِری ہوئی حرکت پر نہیں ٹوکا۔ میں اپنے مؤقف میں دوٹوک اور واضح ہوں۔ ایک بار، دو بار۔ لیکن تیسری بار پر صبر کرنا عقل مندی نہیں ہوتی۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اللہ کے لیے جھکنا کتنا خوبصورت ہے۔
اللہ کے لیے ہار ماننے سے ہم جیت جاتے ہیں۔
"اللہ کے بندے" کی انا اللہ کے لیے منفی ہو جاتی ہے۔
جب ہم "اللہ اکبر" کہتے ہیں تو خود کو فنا کر لیتے ہیں۔
تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا۔
ایک مومن کو تو بغیر خطا کیے بھی ڈرنا چاہیے۔
عاجزی و انکساری تو ایک مبلغ کی طاقت ہے۔
ہم کیسے اللہ کا پیغام پیش کریں گے، جب ہم "خود " جیتنے کی تگ و دو میں لگے رہیں گے!
ہم نے تو اللہ کا جھنڈا لہرانا ہے۔
رہے نام اللہ کا۔
 
آصف اثر

معطل
میں اپنے ساتھ دھوکادہی اور فریب کاری تو معاف کرسکتاہوں اور کرتا بھی ہوں۔
لیکن جن لوگوں نے سائنس کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی انہیں اجتماعی جرم کی وجہ سے معاف نہیں کیاجاسکتا۔ آئندہ بھی اس طرح کے فراڈ اور جعلسازیوں پر بات ہوگی۔ یہ قوم اور طالب علم مزید اس طرح کی جعلسازوں کا متحمل نہیں ہوسکتی۔
 
عرفان سعید

محفلین
کسی بھی علمی موضوع پر سنجیدہ بحث کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خالی الذہن ہو کر، دوسرے کے نقطہ نظر کو اس کی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے، آگے بڑھا جائے۔ بحث کا مقصد ایک دوسرے کو بچھاڑنے کی بجائے باہمی گفتگو سے علم و شعور میں اضافہ ہو۔
اگر صرف شغل ہی لگانا ہے تو کسی علمی گفتگو کی لڑی کے بجائے زیادہ لطیف اور شائستہ انداز سے گپ شپ کی لڑیوں میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ بلکہ وہاں شاید اس کے مثبت اثرات برآمد ہوں۔ علمی لڑیوں کو شغل میلے کا تختہ مشق بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے صرف اس بات کا جواب دیں کہ انہوں نے تین بار بِلا وجہ اس کی ابتداء کیوں کی؟
آصف!
میرے چھوٹے بھائی!
چھوڑ دیں۔ بس کریں۔
ٹھنڈا سانس لیں۔ درود پاک پڑھیں۔
ایک ہی والدین کی اولاد جب آپس میں تلخ ہوتی ہے تویہ احساس کہ ہم ایک ہی والدین کا خون ہیں،انھیں پھر سے محبت کے رشتہ میں جوڑ دیتا ہے۔
ہم سب بھی تو اللہ کے بندے ہیں۔ وہ سب کا اللہ ہے۔ ایسی کون سی جنگ ہو گئی جو ہم چھوڑیں گے تو دونوں جہانوں میں ناکام کہلائیں گے۔
نہیں ناں!
اللہ کے لیے۔
اللہ کے نام پہ۔
یقین کریں آپ بہت طمانیت محسوس کریں گے۔
اور اگر آگے بڑھ کے ہاتھ ملائیں تو کیا ہی بات ہے۔
لیکن یہ آپشن ہے۔
ضروری یہ ہے کہ بغیر ہار جیت کے بس اللہ کے لیے چھوڑ دیں۔
 
آصف اثر

معطل
آصف!
میرے چھوٹے بھائی!
چھوڑ دیں۔ بس کریں۔
ٹھنڈا سانس لیں۔ درود پاک پڑھیں۔
ایک ہی والدین کی اولاد جب آپس میں تلخ ہوتی ہے تویہ احساس کہ ہم ایک ہی والدین کا خون ہیں،انھیں پھر سے محبت کے عشرہ میں جوڑ دیتا ہے۔
ہم سب بھی تو اللہ کے بندے ہیں۔ وہ سب کا اللہ ہے۔ ایسی کون سی جنگ ہو گئی جو ہم چھوڑیں گے تو دونوں جہانوں میں ناکام کہلائیں گے۔
نہیں ناں!
اللہ کے لیے۔
اللہ کے نام پہ۔
یقین کریں آپ بہت طمانیت محسوس کریں گے۔
اور اگر آگے بڑھ کے ہاتھ ملائیں تو کیا ہی بات ہے۔
لیکن یہ آپشن ہے۔
ضروری یہ ہے کہ بغیر ہار جیت کے بس اللہ کے لیے چھوڑ دیں۔
میں آپ کے احساسات اور جذبات مکمل طور پر محسوس کرتاہوں اور متفق بھی ہوں۔ البتہ اس حوالے سے اپنا مؤقف اوپر بیان کرچکاہوں۔
اتنا ضرور ہے کہ میرے دِل میں اب بھی محمد سعد کے لیے کوئی ذاتی بغض یا عناد نہیں ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جب میں کہیں تلخ گفتگو میں اٹک جاؤں تو اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یا اللہ! اس کی طرف میرے رویے ایسے کر دے جیسا کہ تو چاہتا ہے کہ وہ ہوں۔ اور ان کے رویے میرے لیے ایسے کر دے جیسا کہ تو چاہتا ہے کہ وہ ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں آپ کے احساسات اور جذبات مکمل طور پر محسوس کرتاہوں اور متفق بھی ہوں۔ البتہ اس حوالے سے اپنا مؤقف اوپر بیان کرچکاہوں۔
اتنا ضرور ہے کہ میرے دِل میں اب بھی محمد سعد کے لیے کوئی ذاتی بغض یا عناد نہیں ہے۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں نصیب کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنی نظر میں چھوٹا اور لوگوں کی نظر میں بڑا بنائے۔ نصیب اچھے کرے۔ رزق حلال میں برکتیں اور خیر عطا فرمائے۔ اللہ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
بس اب میں امید رکھوں کہ آپ اس حوالہ سے مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔
ان شاءاللہ۔
 
Top