دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

حیرت ہے! ایک طرف تو پہلی شادی کے بعد پیش آمدہ صورت حال، اور ایک بیوی کی داستان جبر و استبداد پر صدائے سوز بلند و بالا کی جاتی ہے تو دوسری جانب نوائے ھل من مزید سے محفل گونج رہی ہے۔
واقعی صنف نازک سے زیادہ عقل پر حاوی کوئی چیز نہ دیکھی نہ سنی نہ دل میں اس کا خیال گذرا۔
 
کچھ مورخین کے نزدیک یہ 72 حوروں والا ترجمہ غلطی پر مبنی ہے۔ اصل میں یہ ایک 72 سالہ حور ہے :)
ترجمے کے باب میں مؤرخین کے ہاتھ پر بیعت کریں گے تو بہتر سالہ پر ہی صبر کرنا ہوگا۔
سنا ہے کچھ لوگ بیوی سے بھی ماں جیسی محبت کے طلبگار ہوتے ہیں۔۔۔
 
شکیب

محفلین
حیرت ہے! ایک طرف تو پہلی شادی کے بعد پیش آمدہ صورت حال، اور ایک بیوی کی داستان جبر و استبداد پر صدائے سوز بلند و بالا کی جاتی ہے تو دوسری جانب نوائے ھل من مزید سے محفل گونج رہی ہے۔
واقعی صنف نازک سے زیادہ عقل پر حاوی کوئی چیز نہ دیکھی نہ سنی نہ دل میں اس کا خیال گذرا۔
آپ کی بھی تمنائیں ہیں تو بتائیے، ڈانٹ کیوں رہے ہیں؟
 
آپ کی بھی تمنائیں ہیں تو بتائیے، ڈانٹ کیوں رہے ہیں؟
اب تمنا بتائی تو مطلب ہوگا کہ واقعی ڈانٹ رہا تھا۔
کچھ تمنائیں ایسی ہوتی جن میں مزہ تمہید طولانی کا ہی ہوتا ہے۔ تمنا تو پوری ہوتے ہی حسرت میں بدل جاتی ہے۔
 
Top