ایک شام زیک کے ساتھ

سید عاطف علی

لائبریرین
کوآرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ! :)
درست کہا ۔ ویسے محفلی ملاقاتوں میں کو ویلینٹ بانڈ ہونا چاہیئے تاکہ ہر محفلی ری ایکٹنٹ کو تعامل کا یکساں موقع ملے ۔
لگتا ہے یہاں سعد اور میاں داد موضوعاتی ویلنسی میں رن آؤٹ ہو گئے ۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خواہ آپ جیسا محبت کرنے والا دوست ہی کیوں نہ ہو لیکن درویشی کے درجے پر تو مجھے کوئی ذی شعور کسی صورت فائز نہیں کر سکتا۔۔۔ اور ملامتی ہی سہی ہوتا تو وہ بھی صوفی ہی ہے اور یہ درجہ بھی مجھے دیا جانا نہیں بنتا۔۔۔
ہاں، رند شاید کہہ سکتے ہوں لیکن وہ بھی استعارتاً کیونکہ پینے پلانے کے نام پر محض کافی ہی ہے میری زندگی میں۔ :laughing::coffeecup:
اٹھا لوں قسمیں ساقی۔۔۔۔ :ROFLMAO::p
 
کوآرڈینیٹ کوویلنٹ بانڈ! :)

درست کہا ۔ ویسے محفلی ملاقاتوں میں کو ویلینٹ بانڈ ہونا چاہیئے تاکہ ہر محفلی ری ایکٹنٹ کو تعامل کا یکساں موقع ملے ۔
لگتا ہے یہاں سعد اور میاں داد موضوعاتی ویلنسی میں رن آؤٹ ہو گئے ۔ :)

جناب اگر کویلنٹ بانڈ کی بات کرتے ہیں تو پھر کمزور ویلنسی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وہ بھی خاص طور پر جب اس عمل میں ہم بھی شامل ہوں :battingeyelashes:۔
یہاں بانڈ تو بانڈ تھا ہی بانڈ کے ساتھ ڈائپولر انٹریکشن بھی تھا ۔ یعنی ایک تو خود محفل کا قوی ترین کویلینٹ بانڈ اس پر طرح زیک اور فکری ہم آہنگی کی ڈائیپولیریٹی :devil:
ایسے میں موضوعاتی ویلنسی میں رن آؤٹ ہونا :devil3:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کویلنٹ بانڈ کی بات کرتے ہیں تو پھر کمزور ویلنسی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
در اصل یہی مراد تھی کہ کو ویلینٹ بانڈ ہو نا چاہیئے تھا جو کہ نہیں تھا ۔ یعنی اس سے سب کو اپنے ویلنس شیل کی شیئرنگ یکساں رکھنے کا موقع ملتا اور پولیرٹی کے جھکاؤ یا انٹریکشن کا اثر ہی نہ ہوتا ۔
 
در اصل یہی مراد تھی کہ کو ویلینٹ بانڈ ہو نا چاہیئے تھا جو کہ نہیں تھا ۔ یعنی اس سے سب کو اپنے ویلنس شیل کی شیئرنگ یکساں رکھنے کا موقع ملتا اور پولیرٹی کے جھکاؤ یا انٹریکشن کا اثر ہی نہ ہوتا ۔
مجھے نہیں کرنی یہ پرانی باتیں تب بھی ان باتوں پر غور کرتے ہوئے سر میں درد ہوتا تھا اب تو یاد بھی نہیں کہ کیمسٹری کیا ہوتا ہے۔
 
فاتح

اس سے آگے گوگل نے بھی جواب دے دیا ہے اور امجد میانداد کو مزید بھرم جھاڑنے سے منع کر دیا ہے۔ :laughing:
 
شاید امجد میانداد کو ان نئی باتوں میں مزہ آئے گا۔ :)
 
نہ بابا یہ باتیں میرے کام کی بالکل نہیں۔
الحمداللہ اولاد کے حوالے سے دوسری شادی کی ضرورت نہیں، شیخی بکھارنے کے لیے افورڈ کر نہیں سکتا اور کچھ دیگر معاملات و ضروریات کے خاطر خواہ انتظامات موجود ہیں۔ میں ایک انتہائی فعال سوشل لائف گزار رہا ہوں :battingeyelashes:
لہٰذا خواہ مخواہ کا پنگاہ نئیں چنگا۔
 
زیک

مسافر
ارے بھئی آپ کو کون سی ریٹنگ یا فتووں کی فکر آپ اپنا کام کیے جائیں -
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رہے۔
اس وقت پاکستان میں تھا۔ اب کچھ فرصت ملی تو سفرنامے میں این سی ۱۷ کی ریٹنگ کے ساتھ جاری کر سکتا ہوں
 
Top