thread دھاگے

فلسفی

محفلین
آپ کو یہ تہمت اتنی پسند آگئی کہ بطور تِخلص ہی استعمال کرنا شروع کر دی!
اب آپ عروضی اوزان کے بجائے قذف کے قانون کے تحت اپنے کلام کو جانچیں!
:)
پہلہ جملے پر بھی اعتراض ہے کہ آپ نے ہمارے تخلص کو ہی نشانہ بنایا لیکن جو حضرات اس کاروائی سے ناواقف ہیں وہ تو یہی سمجھیں گے کہ ہم نے "تہمت" کو پسند کیا۔ :p

لیکن دوسرا جملہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ "فلسفی" ناحق بدنام ہے ورنہ یہاں تو "کیمیا گر" بھی فلسفے پر اپنے کیمیائی تجربات کرنے پر مصر ہے۔ :ROFLMAO::p:D
 

سید ذیشان

محفلین
thread یعنی دھاگے thread کا مطلب بھی یہی بنتا ہے مگر حیرت کی انتہا تب ہوتی ہے جب ایک فورم کا ایڈمن ایک پوسٹ کو دھاگہ یا لڑی کہہ رہا ہوتا ہے اس کی عقل پر مہتم کرنے کودل کرتا ہے یا ڈی چوک پر بغلیں بجانے کی جی چاہتا ہے،،
فورم ایک بحث کرنے کی جگہ ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں ایک جرگہ ہوتا جہاں ایک بات کو لے کر لمبی بحث ہوتی ہی ایک نتیجا نکالا جاتا ہے
تھرڈ یعنی دھاگہ اس لیئے لیا گیا ہے ایک لمبی بحث جو ایک دھاگے کی طرح ہوتی ہے کبھی سیدھی چلی جاتی کبھی الجھ جاتی ہے اس لئے اس کو thread کہتے ہیں،،، نہ کہہ دھاگہ لگایا لڑی لگائی
امید کرتا ہوں بنا غصہ کیئے میری بات کو سمجھا جائے گا آئیندہ اس طرح کا مذاق نہیں کیا جائے گا وہ بھی خود سے
بھئی آپ حسن ظن سے کام لیتے ہوئے دھاگے میں موتی پروئیں اور ایک مالا بنا دیں۔ دھاگے توڑنا ضروری ہے کیا ہے؟

خبردار جو باقی کا گولہ ام پر چلایا۔ یاد رکھو ام بھی پٹھان اے۔
 

الف عین

لائبریرین
دھاگے کی رسی بن رہی ہے یہاں تو! بہر حال میں پہلے ہی یہ لکھنے والا تھا کہ تھریڈ کے لیے میں ابتدا میں یعنی جب محفل شروع ہوئی تھی، ان دنوں میں تھریڈ کے لیے 'تانا بانا' استعمال کرتا تھا، اور یہ خود ساختہ ترجمہ اب بھی مجھے پسند ہے لیکن جب سارے احباب بلکہ منتظمین نے بھی اسے لڑی لکھنا شروع کر دیا تو میں نے بھی لڑی کو قبول کر لیا (زبردستی لڑائی نہیں کی)
 

سید عاطف علی

لائبریرین

عصمت اللہ

محفلین
بس مومنو! اس محفل کی رسی کو زور سے تھامے رکھو!
محترم جناب جاسم محمد صاحب اس قدر باوقار لفظوں کی بے حرمتی ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتی جن لفظوں کو آپ نے بے ترتیب کیا ہے یہ الفاظ کسی انسان کے نہیں یہ میرے پیارے رب کے ہیں میں آپ سے التماس کرتا ہوں اس طرح کی کوتاہی نہ کیا کریں جس سے روز قیامت آپ کو تذلیل کا سامنہ کرنا پڑے
 
Top