محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

سید عمران

محفلین
قبضہ مافیا۔ جھوٹے منہ بھی ہمیں نہیں کہا کہ بھائی کھا لو ۔
اکیلے ہی کھا گئے مفتی جی۔
تین پوریاں کھانے کے بعد جب چوتھی پوری ہم سے نہیں کھائی گئی اور ہم نے آپ کو آواز دے کر اسے کھانے کا کہا تو آپ نے اشارہ سے منع کیوں کیا؟؟؟
:mad::mad::mad:
 
تین پوریاں کھانے کے بعد جب چوتھی پوری ہم سے نہیں کھائی گئی اور ہم نے آپ کو آواز دے کر اسے کھانے کا کہا تو آپ نے اشارہ سے منع کیوں کیا؟؟؟
:mad::mad::mad:
تو اب ہم بچا کچھا کھاتے کیا۔ گرم گرم تو آپ نے خود اینٹھ لی اور ہمیں ٹھنڈی پوری کھانے کی دعوت دے رہے تھے۔
 
سید عمران

محفلین
تو اب ہم بچا کچھا کھاتے کیا۔ گرم گرم تو آپ نے خود اینٹھ لی اور ہمیں ٹھنڈی پوری کھانے کی دعوت دے رہے تھے۔
خیر ہمیں بھی محفلین کو صرف یہ ثبوت دینا تھا کہ ہم نے آپ کو جھوٹے کیا سچے منہ سے پوچھا تھا!!!
قبضہ مافیا۔ جھوٹے منہ بھی ہمیں نہیں کہا کہ بھائی کھا لو ۔
اکیلے ہی کھا گئے مفتی جی۔
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
آج کی چیدہ چیدہ خبریں
مجھے آج کے ناشتے میں بہت مزہ آیا. چونکہ محفلین کی تعداد کم تھی لہٰذا سب سے برابری کی بنیاد پر بات ہوسکی
دوسری خوبی یہ تھی کہ یہ کافی informal ملاقات تھی. خالص کراچی اسٹائل

گانے تو آپ نے سن لئے مگر سر خلیل کی خوبصورت مزاح سے بھرپور شاعری اور ایک پنجابی نظم کا ترجمہ نہیں سنا
سر خلیل نے بتایا کہ اس دفعہ سالگرہ پر مشاعرہ ضرور ہوگا
اگلی مرتبہ برادر اکمل اپنی ڈائری لے کر آئیں گے یعنی سب سوچ سمجھ کر تشریف لائیں
اگلی محفل کی بابت یہ طے پایا کہ رات کھانے کے بعد صرف آم کی دعوت عام ہوگی اور آم خاص طور پر اکمل برادران لائیں گے.
تفصیلی خبرنامہ ابھی لکھا جارہا ہے بہت جلد پیش کیا جائے گا
 
عثمان

محفلین
FB-IMG-1561275421326.jpg
اردو محفل کے محفلین کراچی کی ناشتے پر ایک نشست کے بعد الوادعی گروپ فوٹو۔
یہ ہوئی نا بات!
جو مزہ فٹ پاتھ پر پان سگریٹ کی دکان کے سامنے ہے وہ مزہ کسی نیم پرتعیش ریسٹورینٹ کے ملگجے اندھیروں میں کہاں۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
ایک اور مستقل بھائی، محمد احمد کے نہ ہونے کی وجہ سے ہم تازہ غزل بزبان شاعر سننے سے محروم رہے. امید ہے کہ وہ آم پارٹی میں ازالہ کردیں گے
 
اکمل زیدی

محفلین
السلام علیکم
آج کی چیدہ چیدہ خبریں
مجھے آج کے ناشتے میں بہت مزہ آیا. چونکہ محفلین کی تعداد کم تھی لہٰذا سب سے برابری کی بنیاد پر بات ہوسکی
دوسری خوبی یہ تھی کہ یہ کافی informal ملاقات تھی. خالص کراچی اسٹائل

گانے تو آپ نے سن لئے مگر سر خلیل کی خوبصورت مزاح سے بھرپور شاعری اور ایک پنجابی نظم کا ترجمہ نہیں سنا
سر خلیل نے بتایا کہ اس دفعہ سالگرہ پر مشاعرہ ضرور ہوگا
اگلی مرتبہ برادر اکمل اپنی ڈائری لے کر آئیں گے یعنی سب سوچ سمجھ کر تشریف لائیں
اگلی محفل کی بابت یہ طے پایا کہ رات کھانے کے بعد صرف آم کی دعوت عام ہوگی اور آم خاص طور پر اکمل برادران لائیں گے.
تفصیلی خبرنامہ ابھی لکھا جارہا ہے بہت جلد پیش کیا جائے گا
یہ آم.والا.آیڈیا ایک اسکیم کے طور پر ہے کہ...عین میانِ آم نوشی... میں ( اپنی دانست میں) اپنی شاہ کار غزلیں پیش کرونگا اور آپ لوگ آم کھاتے وقت واہ واہ میں مصروف ہونگے اور جسے ہم اپنی داد کے کھاتے میں ڈال.لینگے اور بعد میں بطور سند قسم کھا کر بتا سکیں کہ ہمارے کلام پر سب نے کیسی واہ واہ کی تھی....فاخر بھائ کو اپنا نقادی چاپڑ بھی یاد نہیں رہے گا:D...ہاں خدشہ.ہے ..بعد.میں تجاہل عارفانہ یہ نہ پوچھ لیں کہ اکمل.تم نے ہمارے ساتھ آم کیو‍ں نہی کھائے...:unsure:...:LOL:...
 
آخری تدوین:
یہ آم.والا.آیڈیا ایک اسکیم کے طور پر ہے کہ...عین میانِ آم نوشی... میں ( اپنی دانست میں) اپنی شاہ کار غزلیں پیش کرونگا اور آپ لوگ آم کھاتے وقت واہ واہ میں مصروف ہونگے اور جسے ہم اپنی داد کے کھاتے میں ڈال.لینگے اور بعد میں بطور سند قسم کھا کر بتا سکیں کہ ہمارے کلام پر سب کیسی واہ واہ ہوئ تھی....فاخر بھائ کو اپنا نقادی چاپڑ بھی یاد نہیں رہے گا:D...ہاں خدشہ.ہے ..بعد.میں تجاہل عارفانہ یہ نہ پوچھ لیں کہ اکمل.تم نے ہمارے ساتھ آم کیو‍ں نہی کھائے...:unsure:...:LOL:...
مجھے تو اس بات پر حیرت ہو رہی ہے کہ آم چھوڑ کر آپ غزلیں سنانا گوارا کر لیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

سب سے پہلے تمام شرکاء سے معذرت کہ ہم اس ناشتے میں شامل نہ ہو سکے۔ گو کہ ہم نے اپنی معذرت ناشتے سے پہلے پہلے گروپ میں پیش کر دی تھی لیکن اُسے احباب کی جانب سے درخورِ اعتناء نہ سمجھا گیا۔ ہم اسے بھی احباب کی محبت گردانتے ہیں۔ :in-love:

ہماری عدم شرکت کی بنیادی وجہ تو یہی تھی کہ ہماری طبیعت کافی نازک تھی اور ہم خود میں اتنی ہمت نہیں پاتے تھے کہ نارتھ کراچی سے بہادرآباد تک کا سفر منہ اندھیرے اور خالی پیٹ کر سکیں۔ :)

دوسری وجہ یہ تھی کہ احباب کی اتنی طویل فہرست دیکھ کر ہم کافی گھبرا گئے تھے کہ ہم مجلسی آدمی نہیں ہیں اور دو کو دوست اور تین کو ہجوم سمجھتے ہیں۔ چھوٹے موٹے ہجوم میں تو ہم پھر بھی جیسے تیسے سروائیو کر جاتے ہیں، لیکن اُننچاس لوگوں میں ہماری دال گلنے کی کوئی اُمید نہیں تھی۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو وہی پرانے احباب ہیں اور فہرست شاید صرف ہمیں ڈرانے کے لئے مرتب کی گئی تھی۔ :)

سچی بات تو خیر یہی ہے کہ تصاویر دیکھ کر اور آپ لوگوں کی روداد سُن کر احساس محرومی ہوا۔ ماشاء اللہ ۔ اچھی ملاقات رہی آپ کی۔ میں نے آپ تمام احباب کو بہت "مس" کیا ۔ بالخصوص امین بھائی کے گیت اور خلیل الرحمٰن بھائی کی شاعری سے محرومی کافی کھلی۔

ان شاءاللہ ، اگلی بار ضرور ملاقات کروں گا۔ :)
 
Top