عمران خان کا یو ٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

جاسم محمد

محفلین
عمران خان کا یو ٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1716078-pirnoorulhaqqadri-1561273557-242-640x480.jpg

اسلام ہمیں انسانیت کی فلاح کا حکم دیتاہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور فوٹو: فائل

کوئٹہ: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، مولانا فضل الرحمان اپنا شوق پورا کرلیں۔ حکومت عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ مدارس کی رجسٹریشن اچھا اقدام ہے۔ عمران خان کا یو ٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسلام ہمیں انسانیت کی فلاح کا حکم دیتاہے۔ خدا کا حکم ہے کہ غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
 
فرقان احمد

دراصل، یو ٹرن سیاسی بصیرت کا ایک اہم مظہر اور علامت ہے جس کا ادراک ہمارے فہم سے ماورا ہے۔ علامہ نور الحق قادری صاحب نے کمال بصیرت سے یو ٹرن کی افادیت کو پرکھا ہے اور اس کی اہمیت اور قدر و منزلت کو ہم کم فہموں پر آشکار کر دیا ہے۔
 
A jabbar

محفلین
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
 
Top