محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

فرقان احمد

محفلین
جی ہاں لیکن اب جلدی بتایئے۔
اشارہ حاضر ہے۔ اِن باریش حضرات میں سے ڈاکٹر فاخر رضا 'کوکا کولا' یعنی کہ کالا کولا کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔۔۔! اور ظاہری بات ہے کہ اکمل صاحب کو اس کی حاجت و ضرورت درپیش نہ ہے ۔۔۔! :)
 
FB-IMG-1561275421326.jpg
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔
اردو محفل کے محفلین کراچی کی ناشتے پر ایک نشست کے بعد الوادعی گروپ فوٹو۔
کیا یہ واقعی ناشتے کے بعد کی تصویر ہے؟
 
کیا کراچی میں ’’ہوا سے ہلکے، بڑے مزے کے، RIO بسکٹ‘‘ ٹائپ ناشتہ ہوتا ہے ؟
توبہ کیجیے صاحب! ناشتے کی میز پر صرف ہم اور فاخر بھائی ہی نان چنے زہر مار کر رہے تھے ورنہ باقی محفلین ( اللہ ان سب کو مزید خوش خوراک بنائے ) نہاری کی پلیٹ میں مزے سے نلی اور مغز ڈال کر مزے اڑارہے تھے۔
 
سید ذیشان

محفلین
توبہ کیجیے صاحب! ناشتے کی میز پر صرف ہم اور فاخر بھائی ہی نان چنے زہر مار کر رہے تھے ورنہ باقی محفلین ( اللہ ان سب کو مزید خوش خوراک بنائے ) نہاری کی پلیٹ میں مزے سے ملی اور مغز ڈال کر مزے اڑارہے تھے۔
صرف نان۔ پوریاں نہیں تھیں کیا؟
 
توبہ کیجیے صاحب! ناشتے کی میز پر صرف ہم اور فاخر بھائی ہی نان چنے زہر مار کر رہے تھے ورنہ باقی محفلین ( اللہ ان سب کو مزید خوش خوراک بنائے ) نہاری کی پلیٹ میں مزے سے نلی اور مغز ڈال کر مزے اڑارہے تھے۔
پھر تو ناشتہ بہت اچھا ہوا۔:)
ہو سکتا ہے کہ اکا دکا احباب کو چھوڑ کر باقی چہروں پر چھائی نیم پرمژدگی موسمی حدت کے اثرات ہوں۔۔۔ !
 
آصف اثر

معطل
شکریہ ۔ زبردست ۔
چلو اب ایک جائز معمہ رہ گیا اور اس کی کنجی نقیبی بھیا کے پاس ہے اس کے لیے انتظار ۔۔۔۔
اسے یوں سمجھ لیں کہ یہ کراچی کاناشتہ ہے ۔ :)
کیا کراچی میں ’’ہوا سے ہلکے، بڑے مزے کے، RIO بسکٹ‘‘ ٹائپ ناشتہ ہوتا ہے ؟
توبہ کیجیے صاحب! ناشتے کی میز پر صرف ہم اور فاخر بھائی ہی نان چنے زہر مار کر رہے تھے ورنہ باقی محفلین ( اللہ ان سب کو مزید خوش خوراک بنائے ) نہاری کی پلیٹ میں مزے سے نلی اور مغز ڈال کر مزے اڑارہے تھے۔
یعنی آہستہ آہستہ ناشتے کی میز نمودار ہورہی ہے۔۔:)
 
آصف اثر

معطل
پارٹ 2:
صرف نان۔ پوریاں نہیں تھیں کیا؟
نان تو نہیں البتہ حلوہ پوری اور چنے کی ترکاری تھی
ایک جانب عمران بھائی پوریوں کی ٹرے سامنے سجائے کھانے میں مگن تھے۔
پوری کے بغیر تو ناشتہ نامکمل ہوتا ہے۔
پھر تو ناشتہ بہت اچھا ہوا۔:)
ہو سکتا ہے کہ اکا دکا احباب کو چھوڑ کر باقی چہروں پر چھائی نیم پرمژدگی موسمی حدت کے اثرات ہوں۔۔۔ !
:)
 
Top