ایک شام زیک کے ساتھ

محمد وارث

لائبریرین
IMG-20190620-WA0000-mh1561000755861.jpg

دائیں سے بائیں
فاتح بھائی، سعد بھائی، زیک بھائی، نیرنگ خیال بھائی، امجد میانداد بھائی اور تابش
ٹیبل پر سامانِ ضیافت۔
مجھے اس تصویر میں دو درویش، دو رند اور دو ملامتی صوفی نظر آتے ہیں۔ :)

کون کیا ہے تو اس کے لیے فکر ہر کس بقدرِ ہمتِ اوست۔ :)
 
سید عاطف علی

ویسے درویشوں اور رندوں میں بھی ملامتیہ کے اثرات ہیں ۔ تھوڑے کہے کو بہت جانا جائے ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
مجھے اس تصویر میں دو درویش، دو رند اور دو ملامتی صوفی نظر آتے ہیں۔ :)

کون کیا ہے تو اس کے لیے فکر ہر کس بقدرِ ہمتِ اوست۔ :)
خواہ آپ جیسا محبت کرنے والا دوست ہی کیوں نہ ہو لیکن درویشی کے درجے پر تو مجھے کوئی ذی شعور کسی صورت فائز نہیں کر سکتا۔۔۔ اور ملامتی ہی سہی ہوتا تو وہ بھی صوفی ہی ہے اور یہ درجہ بھی مجھے دیا جانا نہیں بنتا۔۔۔
ہاں، رند شاید کہہ سکتے ہوں لیکن وہ بھی استعارتاً کیونکہ پینے پلانے کے نام پر محض کافی ہی ہے میری زندگی میں۔ :laughing::coffeecup:
 
تجھے رند ہم سمجھتے جو نہ کافی خوار ہوتا۔
 
Top