امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جاسم محمد

محفلین
امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
1714492-amirqatar-1561152639-264-640x480.jpg

ویب ڈیسک ہفتہ 22 جون 2019
قطر کے امیر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔ قطر کے امیر اور وزیراعظم کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان اورقطر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان اور قطر کا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق
ویب ڈیسک ہفتہ 22 جون 2019
1714492-pakqatar-1561228137-729-640x480.jpg

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت میں اضافے اور دیگر معاملات پر ایم او یو پر دستخط ۔ فوٹو : پی آئی ڈی

اسلام آباد: پاکستان اور قطر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں فروغ پر ایم او یو سائن کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرے پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مہمان ذی وقار نے وہاں پودا بھی لگایا، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔

استقبال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور قطری وفد کی قیادت امیر قطر کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس انفارمیشن شیئرنگ کے تبادلے پر بھی ایم او یو سائن کیا گیا۔

پاک قطر مذاکرات کا اعلامیہ

دریں اثنا پاک قطر دو طرفہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وفود کی ملاقات میں پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت، زراعت اور خوراک، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبوں سمیت تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
 
Top