آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش جاری

آسٹریلیا 381/5
50 اوور

بنگلہ دیش 53/1
10 اوورز
بنگلہ دیش شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر
23480339-8490-462a-8e6b-befb3cb633c3.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ کی تحریری گردش شروع ہو چکی ہے۔ :)

65244391-2206533116131381-7842794064146595840-n.jpg
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات 'لامحدود' ہیں۔ ابھی تو کسی عبقری نے بارش سے راہ و رسم پیدا نہ کی وگرنہ امکان کا ایک اور در وا ہو جاتا۔ حتیٰ کہ ایک ورلڈ کپ میں ہمیں یہ 'نوید' بھی سنائی دی جاتی رہی کہ جنوبی افریقہ پر نسلی تعصب کے باعث کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر بند ہونے جا رہے ہیں اور یوں پاکستان زور زبردستی اگلے راؤنڈ میں دھکیلا جا سکتا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں ابھی کئی خواب ہمارے منتظر ہیں۔ دراصل، ہم عملی طور پر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اور، جس طرح کی ہماری ٹیم ہے، ہمیں سیمی فائنل میں پہنچنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ایک اکویشن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمام ٹیمیں متفقہ طور پر پاکستان کے حق میں ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائیں۔
تمام تو نہ کریں۔ سوائے انگلینڈ کے باقی ٹیمیں اگر دستبردار ہوجائیں تو کم از کم فائنل کھیل ہی لیں گے اور شاید دوبارہ بھی تکا لگ ہی جائے۔
 

سید ذیشان

محفلین
اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ کی تحریری گردش شروع ہو چکی ہے۔ :)

65244391-2206533116131381-7842794064146595840-n.jpg
مزہ تو تب ہے کہ پاکستان افریقہ اور نیوزی لینڈ کو ہرا دے اور بنگلادیش اور افغانستان سے ہار جائے۔

ویسے یہ نیوذی لینڈ کو NWZ لکھا ہوا پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ میں تو اس کو نواز پڑھ رہا تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
مزہ تو تب ہے کہ پاکستان افریقہ اور نیوزی لینڈ کو ہرا دے اور بنگلادیش اور افغانستان سے ہار جائے۔

ویسے یہ نیوذی لینڈ کو NWZ لکھا ہوا پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ میں تو اس کو نواز پڑھ رہا تھا۔
تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہونے کی امید ہے۔بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہار جائے گا اور افریقہ اور نیوزی لینڈ ہرادیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اکویشن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمام ٹیمیں متفقہ طور پر پاکستان کے حق میں ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائیں۔
مودی صاحب کی ذمہ داری آپ لے لیں فہد بھیا، باقیوں کو کسی طرح ہم خود ہاتھ پاؤں جوڑ کر منا ہی لیں گے! :)
 
233 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ 91/3
25 اوورز مکمل

مزید 142 رنز درکار۔۔
بادی النظر میں پومیز جے جیتنے کے چانسز کافی زیادہ ہیں تاہم گیند بلے پر ٹھیک سے نہیں آ رہی بولے تو اگر لنکن اگلے چند اوورز میں ایک دو وکٹس نکال لیں تو کھیل دلچسپ ہو سکتا ہے۔
 
انگلینڈ کو 95 گیندوں میں 84 رنز درکار۔
5 وکٹس باقی

سٹوکس اور معین وکٹ پر موجود ہنوز پومیز کا پلڑا بھاری دکھائی پڑ رہا۔ ملنگا جی کو مزید جادو دکھانا ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
انگلینڈ کو 47 بالز پر 50 رنز درکار جبکہ سری لنکا کو جیت کے لیے دو وکٹیں چاہیں۔
یہاں اگر انگلینڈ ہار جاتا ہے تو تو بورڈ اپنی ٹیم سے خصوصی میٹنگ میں یہ ضرور پوچھے گا ہارتے بھی ہو تو کس سے۔ لنکن لائنز اور شاہینوں سے۔
 

ابن توقیر

محفلین
نو آؤٹ۔سٹاکس ون مین آرمی بنے ہوئے ہیں۔
اب تو بس یہی دعا کی جاسکتی ہے کہ ٹرافی انگلینڈ کے نام رہے۔ سری لنکا اور پاکستان کی عوام کا دل تو مطمئن رہے گا۔
 
Top