فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ ریلیز!

رابطہ

محفلین
کیسی مزید پیش رفت؟ فانٹ تو موجود ہے اور ٹھیک ٹھاک کام کر رہا ہے۔
مطلب یہ کہ جمیل نوری نستعلیق ٹیم کی طرف سے فانٹ کی کرننگ میں بہ تری پر مزید کام ہو رہا ہے یا نہیں؟ اور بہ تری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے ۔ مزید برآں یہ کہ اردو فانٹ سازوں یا اردو سے محبت کرنے والے پروگرامرز نے نستعلیق فانٹ کے موبائل فون میں باآسانی استعمال کے سلسلے میں کوئی کوشش کی ہے یا کر رہے ہیں؟ یہ آج کے دور کی بہت اہم ضرورت ہے اردو کو زندہ رکھنے کے لیے ۔
 
عباس اعوان

گزشتہ کئی سالوں آئی فون میں اردو کا فونٹ نستعلیق کر دیا ہے ایپل والوں نے۔
 
فانٹ کی کرننگ میں بہ تری پر مزید کام
بهت ضروري ہے جناب یہ کام بھی۔ اس کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے۔ میں نے ذاتی طور پر انڈیزائن میں دو کتب تیار کی ہیں لیکن فانٹ میں کرننگ کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا مجھ کو۔ خاص طور پر بہت سے الفاظ کی اسپیسنگ تو ظاہر بھی نہیں ہوتی۔ یعنی ’’ایسا لفظ‘‘ لکھا جائے تو الف اور لام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ پھر ہمیشہ کا دکھ درد بانٹنے والا آپشن فائنڈ ریپلیس استعمال کر کے کچھ گزارا کیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
خاص طور پر بہت سے الفاظ کی اسپیسنگ تو ظاہر بھی نہیں ہوتی۔ یعنی ’’ایسا لفظ‘‘ لکھا جائے تو الف اور لام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔
ایسا اس لئے ہے کیونکہ نستعلیق میں اسپیسنگ ترچھی ہوتی ہے۔ آپ چاہیں تو 100 یا 200 پکسل اسپیس کا فانٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ جس میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔
یا انڈیزائن میں الفاظ کے مابین اپنی پسند کی اسپیس سیٹ کر سکتے ہیں۔
 
جی بھائی! فائنڈ ریپلیس کے ذریعے ایسا ہی کوئی کام کرنا پڑا تھا غالبا۔ جہاں جہاں اس طرح کے معاملات ظاہر ہوئے تھے وہیں یہ کام کیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
جی بھائی! فائنڈ ریپلیس کے ذریعے ایسا ہی کوئی کام کرنا پڑا تھا غالبا۔ جہاں جہاں اس طرح کے معاملات ظاہر ہوئے تھے وہیں یہ کام کیا تھا۔
نہیں بھائی آپ اسپیس خود سیٹ کر سکتے ہیں پورے پیراگراف میں۔
Capture.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
بهت ضروري ہے جناب یہ کام بھی۔ اس کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے۔ میں نے ذاتی طور پر انڈیزائن میں دو کتب تیار کی ہیں لیکن فانٹ میں کرننگ کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا مجھ کو۔ خاص طور پر بہت سے الفاظ کی اسپیسنگ تو ظاہر بھی نہیں ہوتی۔ یعنی ’’ایسا لفظ‘‘ لکھا جائے تو الف اور لام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ پھر ہمیشہ کا دکھ درد بانٹنے والا آپشن فائنڈ ریپلیس استعمال کر کے کچھ گزارا کیا۔
مسائل رپورٹ کر دیا کریں۔ اگلی مرتبہ کی بہتری کے لئے اچھے ٹیسٹ ویکٹرز بن سکتے ہیں۔
 
رابطہ

محفلین
گزشتہ کئی سالوں آئی فون میں اردو کا فونٹ نستعلیق کر دیا ہے ایپل والوں نے۔
اینڈرائڈ میں اردو کے لیے ڈیفالٹ فانٹ نستعلیق کب اور کیسے ہوگا؟ یا ہم جگاڑوں سے ہی کام چلاتے رہیں گے ہمیشہ؟
اینڈرائڈ کے صارفین آئی فون کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
 
آئی فون کے لیے آئی فون والوں نے کوشش کی تھی
آپ اینڈرائڈ والے ہیں، اینڈرائڈ کے لیے کوشش کریں۔
:)
 
عباس اعوان

محفلین
اس کا کیا طریقہ کار ہے؟
اگر ابھی اینڈرائڈ میں نستعلیق فونٹ کی سپورٹ موجود نہیں ہے، اور انسٹال بھی نہیں ہو سکتاتو:
بلاگ پوسٹ لکھیں، سوشل میڈیا پر پوسٹس کریں،گوگل کے لوگوں کو ٹویٹر پر مینشن کریں، ای میلیں بھیجیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آئی فون کے لیے آئی فون والوں نے کوشش کی تھی
واقعی۔ نوری نستعلیق تو نہ مل سکا لیکن نوٹو نستعلیق سے کام نکل آتا ہے۔ اینڈروئیوڈ والوں کو تو یہ بھی میسر نہیں۔نستعلیق کیلئے پورا فون روٹ یعنی ہیک کرنا پڑتا ہے۔
 
کچھ موبائلوں میں روٹ کیے بغیر بھی ہوجاتا ہے لیکن اس کا طریقہ عام صارف کے لیے اتنا آسان نہیں ہے۔ جب کہ عام طور پر ہر کمپنی کے ہر ماڈل میں ایک ہی طریقہ قابلِ عمل نہیں ہے۔ اور نستعلیق انسٹال ہوجانےکےبعد بھی کچھ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ جنہیں ہم جیسا نستعلیق کا دیوانہ تو برداشت کر لیتا ہے لیکن ہر کوئی ایسا نہیں کر پاتا۔ اور وہ نستعلیق کے بغیر رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔الغرض اگر نستعلیق فونٹ موبائل کا ڈیفالٹ فانٹ ہو تو ہو سکتا ہے کہ مذکورہ بالا مسائل کا خاتمہ ہو جائے یا ان میں خاطر خواہ کمی آ جائے۔ اور لوگ رومن اردو سے اصل اُردو لکھنے پڑھنے کی طرف با آسانی آ سکیں گے۔ جس سے اُردو کے فروغ اور بقا کو تقویت ملے گی۔
 
مطلب یہ کہ جمیل نوری نستعلیق ٹیم کی طرف سے فانٹ کی کرننگ میں بہ تری پر مزید کام ہو رہا ہے یا نہیں؟ اور بہ تری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے ۔ مزید برآں یہ کہ اردو فانٹ سازوں یا اردو سے محبت کرنے والے پروگرامرز نے نستعلیق فانٹ کے موبائل فون میں باآسانی استعمال کے سلسلے میں کوئی کوشش کی ہے یا کر رہے ہیں؟ یہ آج کے دور کی بہت اہم ضرورت ہے اردو کو زندہ رکھنے کے لیے ۔
جمیل نوری نستعلیق میں جن الفاظ کے لگیچر موجود نہیں ہیں وہ الفاظ کیرکٹرز میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس لئے اس کے کیرکٹر فونٹ کو بہتر کرنے کا کام جاری ہے۔
 
Top