ایک شام زیک کے ساتھ

محمد سعد

محفلین
چونکہ محمد سعد ملاقات میں انتہائی خاموش رہے لہذا روداد انہی کو لکھنی چاہیئے۔
نوٹ: کیا کل کے شرکا میں سے کوئی یادداشت پر زور دے کر بتا سکتا ہے کہ سعد نے اڑھائی تین گھنٹے میں کل کتنے الفاظ بولے؟
Whats-App-Image-2019-06-20-at-5-58-31-AM.jpg

اب اس صورتحال میں سعد بھائی سننے کے علاوہ کر بھی کیا سکتے تھے؟
دو تین بار کوشش کی تھی۔ لیکن چونکہ اونچا بولنے کی عادت نہیں تو زمین سے زیادہ بلندی پر میری آواز نہیں پہنچی۔ اس کے بعد سننے پر ہی اکتفاء کیا۔
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت دوستوں کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار شام۔
سوائے زیک کے باقی تمام دوستوں سے تو مل چکا تھا اور زیک کے متعلق میری بد گمانی یہ تھی کہ انتہائی خشک مزاج ہو ں گے لیکن ان کی علمی گفتگو کے ساتھ ساتھ قہقہوں کی آوازوں میں ان کی آواز ہرگز کہیں دبی ہوئی محسوس نہ ہوئی اور ہر قہقہہ مجھے میری بد ظنی پر شرمندہ کرتا رہا۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
محمد تابش صدیقی بھائی نے ایک اچھا منتظم و میزبان ہونے کا مکمل ثبوت دیا۔ یہ ملاقات اور اس سے چند روز قبل کی ملاقات دونوں کا انتظام تابش بھائی کا مرہون منت ہے۔
بس ایک ہی گلہ ہے کہ یار بھلا سٹیکس بھی کوئی چکن کے کھاتا ہے کیا۔ اس سے شاید جذبۂ حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے۔ :laughing:
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
نیرنگ خیال سے ایک لمبے عرصے کے بعد ملاقات ہوئی جو صرف دوستوں سے ملنے اور محفل کو اپنے خوبصورت جملوں سے کشتِ زعفران بنانے لاہور سے اسلام آباد پہنچے جوقابلِ ستائش ہے۔
 
تابش صدیقی بھائی نے ایک اچھا منتظم و میزبان ہونے کا مکمل ثبوت دیا۔ یہ ملاقات اور اس سے چند روز قبل کی ملاقات دونوں کا انتظام تابش بھائی کا مرہون منت ہے۔
بس ایک ہی گلہ ہے کہ یار بھلا سٹیکس بھی کوئی چکن کے کھاتا ہے کیا۔ اس سے شاید جذبۂ حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے۔ :laughing:
محبتوں پر شکر گزار ہوں۔
آپ کی اس بات نے مجھے یہ راز افشا کرنے پر مجبور کیا ہےکہ اصلاً مجھے معلوم ہی نہ تھا کہ جو منگوایا ہے، اس میں کیا ہونا ہے۔ یہ تو آنے پر معلوم ہوا کہ سٹیکس ہیں۔ :p
ہم ٹھہرے دیسی کھانوں کے دلدادہ۔ :)
 

زیک

مسافر
ایضاً۔ :)
البتہ ’پہنچتی‘ کی جگہ ’پہنچتا‘ کر لیں!
انتہائی معذرت۔ آپ کا نام ذہن سے محو ہو گیا تھا اور یاد نہ رہا کہ آپ یہیں ہوتے ہیں۔ میرا بہانہ یہ ہے کہ آپ کو عرصے سے محفل پر نہیں دیکھا۔ خیر افسوس رہے گا کہ آپ سے ملاقات رہ گئی
 
Top