غزل برائے اصلاح

سحرش سحر

محفلین
دل لگی اک سزا ہو گئ
اپنےہی ہاتھوں فنا ہو گئی
یہ پیری.....بعد از شباب
زندگی کیسے سزا ہو گئی
ناحق جو دی تھی مجھے
تری بد دعا ہی دعا ہو گئ
کڑی دھوپ میں اے مطلب پرست
تری مطلب پرستی عیاں ہو گئ
صدق نیت جوکر لی تو بس
یوں سمجھو عبادت ادا ہو گئ
ٹھوکر جو کھائی امیر شہر نے
اہلیان شہر کو سزا ہو گئ
پسر کی، اک اف سے کیسے
ماں کی ریاضت تباہ ہو گئی
آج اک بے تکی سی غزل پر
اس حسینہ کی،واہ واہ ہو گئ
اک ہی وفا کے صدقہ سحر!
ہر جفا اس کی وفا ہو گئ

ایس سحر
 
اس غزل کو فاعلن فاعلن فاعلن پر کیا جاسکتا ہے
دل لگی یوں سزا ہوگئی
اپنے ہاتھوں فنا ہوگئی

آئی پیری جوانی گئی
زندگی اک سزا ہوگئی

دی ہے ناحق جو تو نے مجھے
بد دعا بھی دعا ہوگئی
 
سحرش سحر

محفلین
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
 
سحرش سحر

محفلین
ارے عرفان بھائی ! اپ ہمت دینے کی کوشش کر رہےہیں مگر یہ میری چوتھی ہمت بھری کوشش تھی ....ناکام گئ ۔
 
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
ہمت نہ ہارئیے بلکہ کوشش اور مطالعہ جاری رکھیے۔ اس سلسلے میں ہمارا ذیل مضمون بھی ایک نظر دیکھ لیجیے۔

شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
 
عظیم

محفلین
مایوس ہونے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ دیکھیں کتنے لوگ آپ کی مدد کے لیے پہنچے ہیں!
قریب ترین بحر ہو گی
فعولن فعولن فعولن فعل

مری دل لگی اک سزا ہو گئی
میں اپنے ہی ہاتھوں فنا ہو گئی

تقطیع

م ری دل ل گی اک س زا ہو گ ئی
م اپ نے ہ ہا تو ف نا ہو گ ئی

عروض کے متعلق تھوڑی بہت معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے بس!! باقی چیزیں آہستہ آہستہ سمجھ میں آتی جائیں گی
 
انیس جان

محفلین
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
امیدِ "مردِ" مومن ہے خدا کے راز دانوں میں
ہمت مت ہاریے شروع شروع میں ہمیں بھی کچھ نہیں آتا تھا
اگر آپ ہماری ابتدائی شاعری دیکھ لیں پھر آپ کو اپنی شاعری ہمارے مقابلے مرزا غالب مومن داغ حسرت، کی شاعری لگنے لگے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
جی اپ سب کا شکریہ ....!
چلیں ٹھیک ہے، کبھی کبھار اصلاح سخن کے دروازے پر دستک دیتے رہیں گے ۔
نئے شعراء کو بحریں اور اوزان کے مسائل اکثر پریشان کرتے ہیں۔
اردو محفل کے ٹاپ ہیڈر میں عروض کے نام سے ایک لنک موجود ہے۔
اس لنک پر جا کر "اصلاح" کے زمرے میں شعر لکھ کر اس کا نتیجہ دیکھیں۔
جن مصرعوں میں الفاظ کا رنگ سرخ دکھائی دے، انہیں تبدیل کردیں۔
اس مشق سے بھی آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Top