فقیر سے ملاقات

انس معین

محفلین
آج صبح جلدی گھر سے نکلا . عام دنوں سے جلدی اٹھا . 10:30 پر کمرہ امتحان میں پہچنا تھا سو گھر سے 9 :55 پر نکلنا پڑا. ابھی گلی کے شروع میں پہنچا تھا کہ ایک سبز لباس میں ملبوس گلے میں بڑےبڑے پیتل کے ٹَل پیروں میں گھنگھرو .. دور سے دیکھا تو خاموشی سے پاس سے گزر جانا بہتر سمجھا . مگر جب بلکل قریب پہنچے تو سلام کے لیے ہاتھ بڑھایا . ہم نے بھی کچھ تعمل نہ کیا اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں تھما دیا . حال احوال پوچھا . اتنے میں مینے دس کا نوٹ جیب سے نکالا اور ان کو تھمانا چاہا . مگر صاحب نے یہ کہہ کر واپس کر دیے کے مجھے نہیں چاہیے پاس رکھوں اسی دوران انہوں نے تین قیمتی مشوروں سے نوازا . جو سچ میں مجھے بہت پسند آئے ..

1: یاراں نوں دل دے راز نہ دسیں
2 : ماں پیو دی خدمت کریں
3: خاہشاں پوریاں کر کے مریں

اتنے میں کہنے لگے کہ تمہاری جیب میں جو پیسے ہیں تمہارے اپنے ہی ہیں ناں
کسی اور کے تو نہیں
. میں نے ہاں میں سر ہلایا .
جواب ملا کہ پھر کوئی بڑا نوٹ نکالو
 
آخری تدوین:

فلسفی

ارے پھر یہ "فقیر" تو نہ ہوئے کوئی "پہنچے" ہوئے بابا جی ہوئے نا :p
 
انس معین

محفلین
عنوان سے میں سمجھا کہ کل کی ملاقات کی مزاحیہ روداد لکھی ہے، اور ہم میں سے کوئی فقیر قرار پایا ہے۔ :)
میں تو اصلی روداد بھی لکھنے سے گھبراتا ہوں آپ مزاحیہ روداد کی بات کر رہے ہیں .. .. اور اس خوبصورت ملاقات کے بارے میں تو الفاظ ہی نہیں میرے پاس. محبت ہی محبت ملی .
 
آج صبح جلدی گھر سے نکلا . عام دنوں سے جلدی اٹھا . 10:30 پر کمرہ امتحان میں پہچنا تھا سو گھر سے 9 :55 پر نکلنا پڑا. ابھی گلی کے شروع میں پہنچا تھا کہ ایک سبز لباس میں ملبوس گلے میں بڑےبڑے پیتل کے ٹَل پیروں میں گھنگھرو .. دور سے دیکھا تو خاموشی سے پاس سے گزر جانا بہتر سمجھا . مگر جب بلکل قریب پہنچے تو سلام کے لیے ہاتھ بڑھایا . ہم نے بھی کچھ تعمل نہ کیا اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں تھما دیا . حال احوال پوچھا . اتنے میں مینے دس کا نوٹ جیب سے نکالا اور ان کو تھمانا چاہا . مگر صاحب نے یہ کہہ کر واپس کر دیے کے مجھے نہیں چاہیے پاس رکھوں اسی دوران انہوں نے تین قیمتی مشوروں سے نوازا . جو سچ میں مجھے بہت پسند آئے ..

1: یاراں نوں دل دے راز نہ دسیں
2 : ماں پیو دی خدمت کریں
3: خاہشاں پوریاں کر کے مریں

اتنے میں کہنے لگے کہ تمہاری جیب میں جو پیسے ہیں تمہارے اپنے ہی ہیں ناں
کسی اور کے تو نہیں
. میں نے ہاں میں سر ہلایا .
جواب ملا کہ پھر کوئی بڑا نوٹ نکالو
اے بابے بڑے کوئی دے ہوندے، وڈا نوٹ منگ کے بندے دی مادیت پرستی دا لیول جاچ لیندے تے فیر اونھوں اوسی حساب نال ڈیل کردے۔

پر اے راہ چلدا ٹل کھڑکاندا بابا تے کوئی منگن آلا ای جاپدا اے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
1: یاراں نوں دل دے راز نہ دسیں
2 : ماں پیو دی خدمت کریں
3: خاہشاں پوریاں کر کے مریں

پہلے دو مشورے تو واقعی فقیرانہ ہیں لیکن یہ تیسرا مشورہ کیسا ہے؟

خواہشِ نفس کی پیروی کا مشورہ دینا فقیروں کا کام نہیں ہے۔

غالباً پہلے دو مشورے جو فقیرانہ ہیں مفت ہوں گے۔

اور تیسرے مشورے کی قیمت "بڑا نوٹ" ہوگی۔ :)
 
ایک بار دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا سگنل پر گاڑی رکی تو ایک فقیر نے صدا لگائی "اللہ کے نام پر دے دو بابا" دوست نے پانچ روپے کا سکہ اس کے ہاتھ پر رکھا فقیر نے حیرت سے کچھ دیر سکے کو دیکھا پھر نئے ماڈل کی ہنڈا سوک کا جائیزہ لیا اور کچھ سوچ کر میرے دوست سے گویا ہوا "باؤ جی گڈی تہاڈی اپنی اے کہ منگے دی اے" دوست نے غصے سے جواب دیا اپنی ہی ہے فقیر پرخیال انداز میں سر ہلاتا تھوڑی دور گیا پھر مڑ کر واپس آیا اور کہنے لگا"باؤ جی پٹرول دے پیسے چاہی دے تے میرے کولوں لے لئو" میری ہنسی چھوٹ گئی شکر ہے اسی وقت سگنل آن ہو گیا ورنہ فقیر نے تو دوست کو ننگا کر دینا تھا
 
Top