پاکستانی سائنس تو بس ایسی ہی ہے

آصف اثر

معطل
یار آصف اثر
آپ نے کچھ ہوم ورک کرنے کا وعدہ کیا تھا اپنے امتحانات ختم ہونے کے بعد۔
دیکھیں ایک بار پھر جھوٹ بول دیا۔ جھوٹ اور افترا باندھنے کی یہ عادت ضرور پرویز ہود سے باربار ملاقات اور مرغوبیت کی وجہ سے منتقل ہوئی ہے۔ ذرا بتائیں کہ میں نے ہوم ورک کی بات کہاں کی ہے؟ میں نے عدیم الفرصتی کا ذکر کیا تھا۔ ہوم ورک آپ نے کرنا تھا، ارتقا کو آپ نے سمجھنا تھا۔ بنیادیں باتیں آپ نے ازبر کرنی تھیں۔ آپ کے لیے وقفہ دیا تھا کہ کم از کم آئندہ ”ٹیکنیکلی“ کے دعوے کرکے شرمندگی نہ ہو۔
 
محمد سعد

محفلین
ذرا بتائیں کہ میں نے ہوم ورک کی بات کہاں کی ہے؟ میں نے عدیم الفرصتی کا ذکر کیا تھا۔
فی الحال وقت کی کمی کو دیکھتے ہوئے اس مراسلے پر مختصرا کچھ عرض کرتا ہوں، باقی باتیں عید اور سمسٹر کے امتحانات کے بعد ہوں گی۔
اچھا معذرت۔ مجھ سے سمجھنے میں غلطی ہو گئی۔ آپ جب "باقی باتیں" کی بات کر رہے تھے تو آپ کی مراد یہی "عیاری، منافقت، عیسائیت، قادیانیت، پرویز ہودبھائی، دوغلا پن، اندھی تقلید، ملحد مرشدین،۔۔۔" کی گردان تھی، جیسا کہ آپ کے سیکنڈ لاسٹ مراسلے میں موجود ہے۔ آپ نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا۔ میں بات سمجھ نہیں پایا تھا۔ میری غلطی۔
 
محمد سعد

محفلین
ارتقا کو آپ نے سمجھنا تھا۔ بنیادیں باتیں آپ نے ازبر کرنی تھیں۔ آپ کے لیے وقفہ دیا تھا کہ کم از کم آئندہ ”ٹیکنیکلی“ کے دعوے کرکے شرمندگی نہ ہو۔
اگر آپ کو ابھی تک ایک "ٹیکنیکلی" والے تنکے کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جس کا جواب بھی کئی بار آپ کو مل چکا ہے تو اس سے واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ ارتقاء کے حوالے سے ٹھوس دلیل کی کمی اور گفتگو کے حوالے سے خلوص کی کمی کس میں ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
ہوم ورک آپ نے کرنا تھا، ارتقا کو آپ نے سمجھنا تھا۔ بنیادیں باتیں آپ نے ازبر کرنی تھیں۔
نیز یہ دعویٰ آپ کا ہے کہ ساری دنیا کے سائنس دان جھوٹے ہیں اور آپ سائنس کے شعبے میں کوئی وقت لگائے بغیر بھی ان کے تجربے سے ثابت شدہ نظریات کے "پرخچے" اڑا سکتے ہیں۔ ایسے میں آپ ہی کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ واقعی اس قدر علم رکھتے ہیں۔ میں یہ بھی اعتراض نہیں کر رہا کہ آپ کی ڈگری تو ایم بی اے میں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے ذاتی طور پر سنجیدہ سائنسی مطالعے کو کوئی وقت دیا ہو۔ لیکن ایسے میں ثابت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف چیزوں کو "مضحکہ خیز" کہہ کر اور "قادیانی، عیسائی، ملحد، ہودبھائی، عیاری، منافقت،۔۔۔" کی گردان پہ اٹکے رہ کر بات نہیں بنے گی۔ اس سے آگے جا کر کچھ ٹھوس بات کہنی پڑے گی۔
چنانچہ اپنی پسند کا کوئی بھی بڑا ریسرچ پیپر اٹھائیں اور یہاں رکھ کر اس کا آپریشن کر دیں۔ میں انتظار کروں گا۔
 
آصف اثر

معطل
ما شاء اللہ، بحث کا یہ سلیقہ آپ نے کون سے مرشدین سے سیکھا ہے؟
اچھا معذرت۔ مجھ سے سمجھنے میں غلطی ہو گئی۔ آپ جب "باقی باتیں" کی بات کر رہے تھے تو آپ کی مراد یہی "عیاری، منافقت، عیسائیت، قادیانیت، پرویز ہودبھائی، دوغلا پن، اندھی تقلید، ملحد مرشدین،۔۔۔" کی گردان تھی، جیسا کہ آپ کے سیکنڈ لاسٹ مراسلے میں موجود ہے۔ آپ نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا۔ میں بات سمجھ نہیں پایا تھا۔ میری غلطی۔
ابتدا ہی سے میں چار پوائنٹس پر بات کررہا ہوں۔
آپ کی جانب سے تضحیک آمیز ابتدا،
اسلام بیزار طبقے کی منافقت اور عیاری،
آپ کے دو غلط دعوے: ٹیکنیکلی اور بندر کا پہلے ارتقا۔
ارتقا کا غلط نظریہ۔
باقی باتوں میں پہلے تین شامل ہوتے رہیں گے، جب جب آپ کی جانب سے تکرار پر مجبور کیاجائے گا۔
 
محمد سعد

محفلین
محمد سعد پر مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے ان تمام ثبوتوں اور حوالہ جات کو یکسر نظر انداز کردیا جو میں نے پہلے پرویز ہود پر بحث کے ذیل میں انہیں کے مطالبے پر دیے تھے۔
اگر یہ آپ کے نزدیک "ٹھوس ثبوتوں" کا معیار ہے کہ آپ کسی چیز کے بیچ میں سے اقتباسات اٹھا کر اس کا حوالہ بھی نہ دیں تو کیا کہہ سکتا ہوں آپ کے "ٹھوس ثبوتوں" کے معیار پر۔ اس سے خیر یہ تو ثابت ہو جاتا ہے کہ آپ نے کبھی کوئی ریسرچ پیپر سائنس تو چھوڑیے، اپنے شعبے میں بھی نہیں پڑھا، ورنہ آپ کو "ٹھوس ثبوت" کہلوانے کے لیے درکار معیار کا اچھی طرح اندازہ ہوتا۔
 
محمد سعد

محفلین
ایک اور جھوٹ۔
لگے رہیے، پرویز ہود لابی کی تربیت اور مرغوبیت کا فیضان ہے۔
معذرت۔ ایم اے کو ایم بی اے لکھ گیا، لیکن اتنا دور تو نہیں گیا۔ مرکزی خیال کی تو سمجھ آ گئی نا؟
تعلیم بی کام تک کیاہے۔ آگے ایم اے کا ارادہ ہے۔میٹرک کے دنوں میں مائیکروسافٹ آفس اور ویژول بیسک سیکھا ،بعد میں سی /سی پلس پلس پڑھی ۔ وقت کی کمی اور مصروفیات کی وجہ ہاتھ نہیں لگایا۔ ورنہ دو دو ہاتھ کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔فی الحال عارضی طور پر کراچی کے ایک پبلشنگ ادارے سے بطور گرافکس ڈیزائنر وابستہ ہوں۔رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں تدریس اور گرافکس ڈیزاننگ ساتھ ساتھ جز وقتی نبھانا ہوتی ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ کی جانب سے تضحیک آمیز ابتدا،
میری جانب سے ایک جگہ ابتداء آپ کی جانب سے مسلسل تضحیک اور ذاتی حملوں پر بھاری ہے۔ ما شاء اللہ۔
کیا آپ کو اور دیگر قارئین کو پھر سے وہ سب تمسخر اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے گنواؤں جو آپ اب تک اپنے مبارک ہاتھوں سے ٹائپ کر چکے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
اگر یہ آپ کے نزدیک "ٹھوس ثبوتوں" کا معیار ہے کہ آپ کسی چیز کے بیچ میں سے اقتباسات اٹھا کر اس کا حوالہ بھی نہ دیں تو کیا کہہ سکتا ہوں آپ کے "ٹھوس ثبوتوں" کے معیار پر۔ اس سے خیر یہ تو ثابت ہو جاتا ہے کہ آپ نے کبھی کوئی ریسرچ پیپر سائنس تو چھوڑیے، اپنے شعبے میں بھی نہیں پڑھا، ورنہ آپ کو "ٹھوس ثبوت" کہلوانے کے لیے درکار معیار کا اچھی طرح اندازہ ہوتا۔
معذرت۔ ایم اے کو ایم بی اے لکھ گیا، لیکن اتنا دور تو نہیں گیا۔ مرکزی خیال کی تو سمجھ آ گئی نا؟
اس میں بھی کہیں ایم اے کرنے کا ذکر نہیں۔ جھوٹ باندھنے اور چشم پوشی میں نظر واقعی کمزور ہوگئی ہے۔ گن تو نہیں رہا لیکن اپنی غلط عادت کی وجہ سے معذرت کا درجن پورا کرہی لیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ کے دو غلط دعوے: ٹیکنیکلی اور بندر کا پہلے ارتقا۔
جس چیز کا آپ کو جواب مل گیا، اور آپ کے اصرار کی وجہ سے ایک بات نہیں بار بار مل گیا، اس کے ساتھ اتنی شدت سے چپکے رپنے کی آپ کی ضرورت مجھے سمجھ نہیں آ رہی، سوائے اس کے کہ آپ کے پاس پیش کرنے کو کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔
 
آصف اثر

معطل
جی بالکل، جس میں آپ اس ہر شخص کو بھی شامل کر رہے ہیں جو آپ سے اختلاف کی جسارت کرے، بشمول میرے۔
ہرگز نہیں۔میں شروع ہی سے آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروارہاہوں۔ آپ نے پرویز ہود اور اس کے لابی کے دوغلے اور جانبدارانہ رویے کی مذمت تو درکنار الٹا اس طبقے کے کھلم کھلا اسلام مخالف اور شریعت کی تضحیک آمیز ذکر کا دفاع کرنا اپنا فریضہ سمجھا ہوا ہے۔ اس صورت میں قارئین یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوسکتے ہیں کہ سائنس کے نام پر آپ کی ہمدردیاں کن لوگوں کے ساتھ ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
اس میں بھی کہیں ایم اے کرنے کا ذکر نہیں۔ جھوٹ باندھنے اور چشم پوشی میں نظر واقعی کمزور ہوگئی ہے۔ گن تو نہیں رہا لیکن اپنی غلط عادت کی وجہ سے معذرت کا درجن پورا کرہی لیں گے۔
2013ء کی پوسٹ ہے۔ ایم اے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر ابھی تک آپ ایم اے نہیں کر پائے تو کیا کہہ سکتا ہوں سوائے اس کے کہ آپ کے ارادوں کی پختگی جانچنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی۔
آپ بھی تو بتانے سے صاف انکاری ہیں کہ آپ نے آخر کبھی سائنس کو باقاعدگی کے ساتھ وقت دیا بھی ہے یا نہیں، یا آپ کا مطالعہ محض پاپولر سائنس کے رسائل تک ہی محدود رہا ہے جو کہ آپ کے ریسرچ کے لوازمات سے عدم واقفیت کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اسلام بیزار طبقے کی منافقت اور عیاری،
نیز یہ بھی بتا دیں کہ اسلام بیزار طبقہ آپ کو کیسے سائنس پر وقت لگا کر خود کو بہتر بنانے سے روک رہا ہے۔ ان کی تمام عیاری، منافقت اور سازشوں کے باوجود بلال مسعود صاحب جیسے لوگ سینٹر فار ہائی انرجی فزکس جیسے اداروں کے ڈائریکٹر کیسے بن جاتے ہیں جبکہ آپ کی سائنسی کنٹربیوشن کا حال یہ ہے کہ تجربے سے ثابت شدہ چیزوں کا انکار کرنے کے لیے آپ کو "لبرلوں کی عیاری و مکاری" سے آگے کی کسی دلیل کی ضرورت بھی نہیں پڑتی؟
 
آصف اثر

معطل
2013ء کی پوسٹ ہے۔ ایم اے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر ابھی تک آپ ایم اے نہیں کر پائے تو کیا کہہ سکتا ہوں سوائے اس کے کہ آپ کے ارادوں کی پختگی جانچنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی۔
آپ بھی تو بتانے سے صاف انکاری ہیں کہ آپ نے آخر کبھی سائنس کو باقاعدگی کے ساتھ وقت دیا بھی ہے یا نہیں، یا آپ کا مطالعہ محض پاپولر سائنس کے رسائل تک ہی محدود رہا ہے جو کہ آپ کے ریسرچ کے لوازمات سے عدم واقفیت کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔
وضاحت کرتا چلوں کہ ایف ایس سی (پری انجنیرنگ) کے بعد کچھ معاشی مسائل کی وجہ سے بی کام کی جانب جانا پڑا۔ لیکن خوش قسمتی سے ایم اے میں ایڈمشن لینے سے پہلے دوبارہ بی ایس سی میں داخلہ دینے کو ترجیح دی۔ جس کے محرکات میں معاشی استحکام، تدریس، آئندہ کا لائحہ عمل اور کچھ دیگر عوامل کارفرما رہے۔ ڈیزائننگ کو خیرباد کہنا پڑا، لیکن ثمرات کو نہیں۔ اب ایم ایس سی کررہاہوں۔ تعلیم کے حصول اور تدریس کو کل وقتی فریضہ سمجھتا ہوں۔ اس لیے ممکن ہے، یہ سلسلہ کبھی ختم نہ ہو۔
لیکن حیرت اس پر ہے کہ مجھے ایم بی اے کا طعنہ دینے کے بجائے آپ نے میٹرک کے بعد پری میڈیکل/میڈیکل، بائیو کا کونسا سرٹیفیکٹ یا ڈگری لی ہے؟
 
آصف اثر

معطل
جبکہ آپ کی سائنسی کنٹربیوشن کا حال یہ ہے کہ تجربے سے ثابت شدہ چیزوں کا انکار کرنے کے لیے آپ کو "لبرلوں کی عیاری و مکاری" سے آگے کی کسی دلیل کی ضرورت بھی نہیں پڑتی؟
بھائی پہلے باربار وضاحت کرچکاہوں، یہ صرف ایک پوائنٹ ہے۔ آپ نے اگر اس کو اپنا دگتی رگ بنایا ہوا ہےتو اور بات ہے۔ میرا قصور نہیں۔
 
آصف اثر

معطل
نیز یہ بھی بتا دیں کہ اسلام بیزار طبقہ آپ کو کیسے سائنس پر وقت لگا کر خود کو بہتر بنانے سے روک رہا ہے۔ ان کی تمام عیاری، منافقت اور سازشوں کے باوجود بلال مسعود صاحب جیسے لوگ سینٹر فار ہائی انرجی فزکس جیسے اداروں کے ڈائریکٹر کیسے بن جاتے ہیں
مجھے روک رہا ہے؟ پرمزاح۔ قوم کو گمراہ کررہے ہیں بھائی۔ آپ کو اگر محض اپنی ہی فکر ہے اور ان لوگوں کی چال بازیوں، عیاریوں اور دوغلے پن کی پرواہ نہیں تو دفاع کرنے کیوں آجاتے ہیں۔ لگے رہیے اپنی تحقیقی فیلڈ میں۔ تکلیف ان سے زیادہ اگر آپ کو ہے تو یہ اعتراض کرنے والوں، تنقید کرنے والوں کا نہیں آپ کا نفسیاتی مسئلہ ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کیجیے اور اپنا قیمتی وقت کسی اچھے کام میں لگائیے۔
 
Top