محفلین کے اختیارات

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا محفلین کے اختیارات میں کوئی ایسی جگہ یا صفحے کا کوئی ایسا ذاتی حصہ مختص ہے جہاں وہ اپنی کسی تخلیق کا عارضی حصہ رکھ سکیں ؟

تخلیق سے مراد یہ ہے کہ یہ ایسا عارضی ڈرافٹ ہو جس کی کسی وقت ذاتی طور پر کسی بھی وقت تدوین و تعدیل کی جاسکے اور ذاتی ہونے کی بنیاد پر اس پر کوئی وقتی پابندی نہ ہو جیسا کہ عمومی مراسلات پر ہوتی ہے ۔ اور اسے محض متعلقہ محفلی دیکھ سکے جب یہ تخلیق پختہ ہو تو اسے کسی مناسب زمرے میں پیش کر دیا جائے ۔ واضح رہے کہ یہاں تخلیق کو محض لفظی یعنی ٹیکسٹ کے پیرائے تک محدود سمجھا گیا ہے ۔ جو محفل کے نظام پر بوجھ نہ بنے۔

نیز اگر اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو کیا یہ اختیار وضع کیا جاسکتا ہے ؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ سوال اس پیرائے میں اٹھا کہ بعض اوقات کسی کے پاس ورڈ یا اور کوئی پروگرام یا فونٹ وغیرہ کے وسائل میسر نہیں ہوتے جو تخلیق کے لیے فقری طور پر درکار ہوتے ہیں (یا یوں کہیں کہ مددگار ہوتے ہیں :) ) ۔
 
مجھے اس مسئلہ کا سامنا دادا کی غزلیات کی فہرست مرتب کرنے میں ہوا تھا۔ اس وقت یہی خیال آیا تھا کہ کم از کم نئی لڑی بناتے ہوئے ڈرافٹ محفوط کرنے کی سہولت ہونی چاہیے، اور جب بندہ کام مکمل کر لے تو پبلش کر دے۔
ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ڈرافٹ چند دن تک محفوظ رہتا ہے، مگر مستقل نہیں۔ لہٰذا اس کے بعد سے گوگل کیپ کو ہی ڈرافٹ کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔
گوگل کیپ کا فائدہ یہ ہے کہ موبائل اور ڈیسکٹاپ دونوں جگہ دستیاب رہتا ہے۔ اور خودکار طریقہ سے محفوظ ہونے کی سہولت بھی موجود ہے۔ :)
 
لیکن یہ کیا بلا ہے بھئی ؟
گوگل کیپ نوٹس محفوظ رکھنے کے لیے ایپلیکیشن ہے۔
اور اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہے تو کیپ پر وہی اکاؤنٹ استعمال ہو جائے گا۔
آپ چاہے موبائل سے نوٹس لکھیں ، یا ڈیسکٹاپ سے۔ وہ ہر جگہ گوگل سے لاگ ان ہونے پر آپ کو مل جائیں گے۔
اینڈرائڈ، آئی فون کے لیے ایپس بھی موجود ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہم نے اردو محفل میں اس عارضی سہولت کے لیے عجیب و غریب جگاڑ تلاش کیا تھا جس کی داد اہل نظر ہی دے پائیں گے۔ ہم نے ایک رکن کے ساتھ مکالمہ شروع کر دیا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ وہ بے چارے کبھی پلٹ کر نہ آئیں گے اور اگر آ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کر دیں گے۔ بس، ہم اپنے ڈرافٹ اس مکالمے میں محفوظ کر لیا کرتے تھے ۔۔۔! تاہم ہمیں یہ 'حرکت'بھی غیر اخلاقی معلوم ہوئی اس لیے توبہ تائب ہو گئے ۔۔۔! :)
 
اپنے جگاڑ میں ایک تخلیقی لطافت یہ کر سکتے تھے کہ ایک اور اکاؤنٹ سے رجسٹر ہو جاتے اور خود ہی سے ہم کلام ہو جاتے ۔ :) ڈانٹ ڈپٹ سے بھی مامون رہتے اور تائب کی بجائے صائب ہو جاتے ۔ :)
 
ہم نے اردو محفل میں اس عارضی سہولت کے لیے عجیب و غریب جگاڑ تلاش کیا تھا جس کی داد اہل نظر ہی دے پائیں گے۔ ہم نے ایک رکن کے ساتھ مکالمہ شروع کر دیا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ وہ بے چارے کبھی پلٹ کر نہ آئیں گے اور اگر آ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کر دیں گے۔ بس، ہم اپنے ڈرافٹ اس مکالمے میں محفوظ کر لیا کرتے تھے ۔۔۔! تاہم ہمیں یہ 'حرکت'بھی غیر اخلاقی معلوم ہوئی اس لیے توبہ تائب ہو گئے ۔۔۔! :)
واہ بھیا
ہمارے اور آپ کے وچار کتنا میل کھاتے ہیں ۔
سبحان اللہ جی سبحان اللہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے یہ سوال انتظامیہ سے سنجیدگی سے کیا گیا تھا کہ محفل کی تکنیکی ساخت اور نظام میں اگر ایسا کچھ اختیار ہو تو بہت اچھی بات ہو گی ۔ لیکن محمد تابش صدیقی بھائی اور فرقان احمد بھائی کے دوستانہ مراسلوں سے لگتا ہے کہ ڈاکٹر خود ہی بیمار ہے اور کسی اور ("عطار کے لڑکے") سے دوا لیتا ہے ۔ :)
 
ہم نے اردو محفل میں اس عارضی سہولت کے لیے عجیب و غریب جگاڑ تلاش کیا تھا جس کی داد اہل نظر ہی دے پائیں گے۔ ہم نے ایک رکن کے ساتھ مکالمہ شروع کر دیا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ وہ بے چارے کبھی پلٹ کر نہ آئیں گے اور اگر آ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کر دیں گے۔ بس، ہم اپنے ڈرافٹ اس مکالمے میں محفوظ کر لیا کرتے تھے ۔۔۔! تاہم ہمیں یہ 'حرکت'بھی غیر اخلاقی معلوم ہوئی اس لیے توبہ تائب ہو گئے ۔۔۔! :)

میں بھی ایسی صورت حال میں مکالمے میں لکھنے کا سہارا لیتی پائی گئی ہوں. اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں!

واہ کیا ذہنِ رسا پایا ہے۔
 
عرفان سعید

ہم نے اس مشکل کے حل لیے ِخود کلامی کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام رہی کیونکہ محفل پر اس کی اجازت نہیں۔
 
Top