یہ لڑی میں نے اِس لئے شروع کی ہے کہ ہمارے شہر کراچی میں گاڑیوں کی وجہ سے بہت زیادہ دھواں اور گردوغبار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بارشیں بہت کم ہوتی جارہی ہیں۔ ہم کراچی والوں کو تو بہت زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے دھویں اور گردوغبار کی وجہ سے بارشیں بھی کم ہونے لگ گئی ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں اور گرمی کی حدت میں بھی بہت حد تک اضافہ ہوچکا ہے ہمیں چاھئیے کہ ہر بندہ اپنے اور اپنے رشتے داروں کے نام کا ایک ایک پودا لگائے یہ ہمارے لئے فائدہ بھی ہے اور صدقہ جاریہ ہے جو بھی جتنے پودے لگائے وہ اِس پوسٹ میں بتاتا جائے تاکہ اور لوگوں کو بھی شوق پیدا ہو ہاں جو لوگ ارادہ کررہے ہیں پودے لگانے کا وہ بھی اپنے ارادے لکھ کر ہمیں اِس پوسٹ میں بتاسکتے ہیں میں نے اپنے حصے کا کام کیا اب دیکھتے ہیں کہ ہم صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں یا اپنے شہر کو بچانے کے لئے اپنا اپنا حصہ شامل بھی کریں گے اللہ پاک جو بھی کہیں پر بھی ایک بھی پودا لگائے وہ اُس کی دُنیا اور آخرت کے لئے نجات کا سبب بن جائے (آمین) اور چاہیں تو آپ اپنے اُس پودے کی تصویر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔جن احباب کو یہ معلوم ہے کہ کراچی کی زمین میں کون کون سے پودے لگانے چاھئیں وہ بھی بتا سکتے ہیں۔میں اپنے آپ سے شروعات کررہا ہوں میں دو پودے لگا چکا ہوں۔
 
آخری تدوین:
Top