کتب خانے نوائے سروش، مکمل دیوان غالب مع شرح از غلام رسول مہر

فلسفی

محفلین
باقی صفحات کسی دوسری آئی ڈی سے کر لیں۔ یا کسی اور سے کہہ کر کروا لیں۔
گوگل ویژن اے پی آئی پر اکاونٹ بنانے کے لیے کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کریڈٹ کارڈ پر ایک ہی اکاونٹ ایکٹو ہوتا ہے۔ ابھی تک تقریبا ۹۸۱ صفحات اور متعقلہ پی ڈی ایف گٹ ہب پر رکھ دیے ہیں۔ باقی بھی ان شاءاللہ جلد ہوجائیں گے۔
 
فلسفی

محفلین
گٹ ہب ریپوزٹری سے تمام محفلین مانوس نہیں۔ میری رائے میں تو یہیں محفل پر جو طریقہ پہلے چل رہا ہے پروف ریڈنگ اور ٹائپنگ کا اسی کے مطابق ایک لڑی بنا لیں اور وہاں صفحات بانٹتے جائیں اور وہیں کام کے نتائج بھی شامل کرتے جائیں۔ اس طرح بہت سے لوگ جو گٹ ہب سے مانوس نہیں لیکن ٹائپنگ کر سکتے ہیں وہ بھی حصہ لے سکیں گے۔
گٹ ہب سے فقط فائل حاصل کرنی ہے۔ جیسے کسی بھی شئیرنگ والی سائٹ سے فائل حاصل کی جاتی ہے۔ باقی پروف ریڈنگ کے بعد جس طرح پروف ریڈر چاہے اپنی اپ ڈیٹڈ فائل اس تھریڈ میں شئیر کردے۔ جس کو گٹ ہب پر اپ ڈیٹ کرنے کی ذمے داری میری۔
 
فلسفی

محفلین
بادشاہو، آپ کے لیے کیا مشکل ہے اس کا بھی کوئی توڑ کوئی جگاڑ نکال لیں بس! :)
چائنہ یا رشیہ ہوتا تو سوچا جا سکتا تھا۔ :p ویسے صرف 81 صفحات رہتے ہیں، جب تک ہم لوگ کنورٹ شدہ صفحات کی پروف ریڈنگ کا کام کریں گے، وہ بھی کنورٹ ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ
 
2021ء میں مولانا غلام رسول مہر کی وفات کو 50 سال مکمل ہو جائیں گے۔
یعنی دوسرے لفظوں میں ان کا تخلیقی کام کاپی رائٹ سے آزاد ہو جائے گا۔
اور تیسرے لفظوں میں یہ کہ خواہشمند حضرات نوائے سروش اور مطالیبِ کلامِ اقبال کو ابھی ٹائپ کرنا شروع کر دیں تو 2021 تک ٹائپنگ مکمل ہو ہی جائے گی۔
اور چوتھے لفظوں میں بہت سے احباب کی خواہش کے مطابق میں اپنی ایپس میں تشریحات بھی شامل کر سکوں گا۔
:)
 
میں نے کام شروع کر رکھا ہے۔ شروع کے پانچ صفحات میں نے اپنے لیے منتخب کر رکھے ہیں۔ ابھی تک صرف دو صفحات ہی کرسکا ہوں۔ کچھ مصروفیت کی وجہ سے مزید وقت نہیں دے سکا۔ ان شاءاللہ وقت نکالنے کی کوشش کروں گا۔ کسی اور نے اس کام کے لیے خود کو پیش ہی نہیں کیا ابھی تک۔
 
فہد اشرف بھائی بھی دلچسپی رکھتے ہیں شاید۔
 
فہد اشرف

کیا صفحات کی ترتیب درست ہو گئی ہے؟
فہد اشرف بھائی بھی دلچسپی رکھتے ہیں شاید۔
انشاءاللہ ایک ہفتے بعد میں بھی شروع کر دوں گا۔
 
فلسفی

محفلین
جو صاحب بھی دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس طریقہ کار کے مطابق اپنا حصہ ڈالیں تو بہتر ہے۔ تاکہ صفحات کو مناسب طریقہ کار سے تقسیم کر کے کام جلدی مکمل کیا جاسکے۔

گٹ ہب پر ایک ریپوزیٹری بنا دی ہے۔ اس میں طریقہ کار بھی لکھ دیا ہے۔ اس کے لنک پر تفصیل دیکھی جاسکتی ہے۔ جو حضرات پروف ریڈنگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ یہاں اپنی خواہش کا اظہار کریں۔ تو پانچ صفحات ان کو بتا دیے جائیں گے، جن کی پی ڈی ایف اور ٹیکسٹ فائل گٹ ہب سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پروف ریڈنگ کے بعد اسی تھریڈ میں فائلز شئیر کی جاسکتی ہیں جس کو بعد میں گٹ ہب کی ریپوزیٹری کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ آپ حضرات کو اگر طریقہ کار پر کوئی اعتراض ہے تو بلا تردد اس کا اظہار کیجیے یا بہتری کے لیے اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے۔
 
Top